2025-07-07@16:10:36 GMT
تلاش کی گنتی: 42219

«اور آذربائیجان کا»:

(نئی خبر)
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی سینما کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی 3‘‘ بیرونِ ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریلیز کے بعد فلم نے صرف ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے بڑے سنگِ میل تک پہنچنے سے محض 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ اس پابندی کی وجہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ بنی، تاہم اس پابندی نے فلم کی کامیابی کے سفر کو روک...
    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا۔  چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا،  نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں۔ کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں، عدالت عظمیٰ کی کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس جب چاہیں فزیکل یا ورچوئل کسی بھی طریقے سے طلب کر سکتے ہیں، کمیٹی کے اجلاس کے لیے کم از کم دو ارکان کا موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن  کے مطابق سپریم کورٹ کی کمیٹی بنچوں کی تشکیل باقاعدہ بنیاد پر کرے...
    چین کی جانب سے سرکاری خریداری میں یورپی یونین سے درآمد شدہ طبی آلات کے حوالے سے اقدامات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق اور منظوری کے ساتھ، چینی وزارت خزانہ نے سرکاری خریداری میں یورپی یونین سے درآمد کیے جانے والے کچھ طبی آلات پر متعلقہ اقدامات اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کے روز چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کمیشن نے 20 جون 2025 کو اپنی طبی آلات کی عوامی خریداری میں چینی کمپنیوں اور مصنوعات پر پابندیاں متعارف کروائیں اور عوامی خریداری کے شعبے میں چینی کمپنیوں کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا...
    برکس بزنس فورم کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز ریو ڈی جنیرو : برکس بزنس فورم برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوا، جس میں مندوبین نے برکس ممالک کی پائیدار اقتصادی ترقی، غذائی تحفظ، توانائی کی تبدیلی اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔اتوار کے روز برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے اپنی افتتاحی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ برکس تعاون کے طریقہ کار نے عالمی اقتصادی ترقی اور کثیر جہتی نظام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی جی ڈی پی میں 40 فیصد حصہ برکس ممالک کا ہے اور برکس ممالک...
    پاکستانیوں کی خوراک میں روایتی تلی ہوئی اشیاء جیسے پکوڑے اور سموسے آج بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں، جبکہ پیزا کو دعوتوں کیلئے سب سے مقبول خوراک قرار دیا گیا ہے۔گیلپ پاکستان نے تازہ ترین سروے جاری کیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 45 فیصد پاکستانیوں نے پکوڑے، سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء کھانے کا اعتراف کیا، جبکہ 6 فیصد افراد روزانہ ان اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔سروے کے مطابق 71 فیصد پاکستانیوں نے پیزا نہیں کھایا، اس کے باوجود یہ دعوتوں کیلئے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش قرار پایا۔گیلپ کے مطابق 67 فیصد پاکستانیوں نے برگرز کھانے سے اجتناب کیا، جبکہ تقریباً 49 فیصد افراد نے تلی ہوئی اشیاء سے بھی پرہیز کرنے...
    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ایک بیان میں جین میریٹ نے کہا کہ لیاری سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، یہ لمحہ دکھ اور یکجہتی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کام کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ کراچی: منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئیریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں سے مزید ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام 95 فیصد مکمل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2...
    بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما کی 90ویں سالگرہ، چین کا جانشین کی نامزدگی خود کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے اتوار کو اپنی 90ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر دنیا میں امن کی دعا کی جب کہ چین نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ اُن کے جانشین کے تعین کا حتمی اختیار بیجنگ کے پاس ہوگا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہمالیہ کے جنگلات میں واقع بھارتی مندروں سے سرخ لباس میں ملبوس راہبوں اور راہبات کی صدائیں گونجتی رہیں، دلائی لاما اور ہزاروں تبتی باشندے 1959 میں چینی افواج کے ہاتھوں لاسا میں بغاوت کچلے جانے کے بعد سے بھارت میں مقیم ہیں۔...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ "چلیں اس حدتک مان لیتے ہیں کہ پی ٹی آءی کی قیادت درست فیصلہ نہیں کرسکی ان کا ان نشستوں پر کوئی حق نہیں، اگر ان کا حق نہیں تو کیا مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، جے یوآئی ایف کا کوئی حق ہے، میرا خیال ہے کہ ان کابھی کوئی حق نہیں، ان کو یہ نشستیں نہیں لینی چاہیں، لیکن وہ لیں گے"۔ان کامزید کہنا تھاکہ اس معاملے سے پاکستان میں آئین، قانون اورعدالتوں سے لوگوں کا اعتماد بری طرح مجروح ہواجو اچھی بات نہیں۔یادرہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے، ناکامی کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش ۱- آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت میں فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان دراڑیں مزید واضح۔ ۲- بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا FICCI ٹیکنیکل فورم پر خطاب – کھلے الفاظ میں اپنی شکایات کو ریکارڈ پر لانے کی کوشش ہے ۳- حکومت نے دفاعی ٹیکنالوجی پر ایک فیصد سے بھی کم سرمایہ کاری کی۔ لفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ ۴- اس شدید مالی کمی کی وجہ سے بھارتی فوج کو انتہائی پیچیدہ اور خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف ۵- فوج تنہا جنگ نہیں جیت سکتی، اسے سیاسی حمایت، بروقت فیصلے اور وسائل درکار ہوتے...
    اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے اپنے مخصوص انداز میں نادیہ خان کی قانونی کارروائی کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں مزید طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔ نادیہ خان نے گزشتہ روز ایک ویڈیو میں اپنے ناقدین کو عدالت میں گھسیٹنے کی دھمکی دی تھی، جس پر یاسر حسین نے اپنی شرارتی طبیعت کے ساتھ انھیں طنز کا نشانہ بنایا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں یاسر نے نادیہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صبا فیصل جی اور ثروت گیلانی نے ہی کچھ بولا ہوگا۔ میرے ڈیڑھ نمبر دینے سے اگر کسی کو برا لگا ہے تو میں سوری کرلیتا ہوں اور ڈھائی نمبر کرلیتا ہوں۔ میرے خیال سے اب سب ٹھیک ہوگا۔‘‘...
    کاروں کے شوقین افراد کے لیے بعض گاڑیاں محض سواری نہیں بلکہ یادگار لمحوں، ماضی کی خوشبو، اور انجینئرنگ کے شاہکار کا درجہ رکھتی ہیں۔ ایسی ہی ایک گاڑی ہے ’آسٹن 10‘، جو آج بھی شوقین طبقے کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ 1930 کی دہائی میں برطانوی کمپنی آسٹن موٹرز نے یہ کار متعارف کروائی، اور جلد ہی یہ برصغیر پاک و ہند سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہو گئی۔ اپنی نفیس بناوٹ، خوبصورت curves، لکڑی کی ٹرم، اور مضبوط انجن کے باعث یہ کار اپنے وقت کی شان سمجھی جاتی تھی۔ آسٹن 10 کی مقبولیت کی وجہ اس کا سادہ مگر دلکش ڈیزائن ہے۔ مخصوص گول ہیڈلائٹس، کروم گرِل، لکڑی کے dashboard، اور آرام دہ نشستیں،...
    کراچی   (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے لیاری، بغدادی میں جمعہ کے روز گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے سے اب تک 27 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ نجی ٹی وی آج  نیوزنے  ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ    ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور ملبے تلے اب بھی 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ نے اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری واقعے میں المناک جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے...
    10 محرم الحرام کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایک منفرد روایت قائم کرتے ہوئے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں خود دیگ تیار کی اور شہریوں میں حلیم کی نیاز تقسیم کی۔ ترجمان کے مطابق، گورنر سندھ نے دیگ کی تیاری کے تمام مراحل میں خود حصہ لیا، جبکہ گورنر ہاؤس کراچی میں بھی ان کی خصوصی ہدایت پر محرم کی مناسبت سے نیاز کے لیے دیگیں پکائی گئیں۔ مزید پڑھیں: 10 محرم الحرام پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، 4000 سے زائد اہلکار تعینات اس موقع پر شہریوں میں حلیم بطور لنگر تقسیم کی گئی، جسے شہریوں نے عقیدت اور احترام کے ساتھ قبول کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ...
    بھارتی حکومت نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ تک رسائی بلاک کر دی۔ پاکستانی مواد کو بلاک کرنے کے بعد اب بھارت نے اپنے علاقوں میں بین الاقوامی میڈیا کو سینسر کرنا شروع کر دیا۔ نیوز بائٹس کے مطابق یہ اقدام، جو کل دیر رات نافذ ہوا، بہت سے صارفین کو پریشان اور تشویش میں مبتلا کر دیا۔ بھارت میں رائٹرز کے ہینڈل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے وقت، پیغام سامنے آتا ہے کہ ’’رائٹرز کو قانونی مطالبے کے پیش نظر بھارت میں روک دیا گیا ہے۔‘‘ دکن کرونیکل کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے رائٹرز کے ایکس اکاؤنٹ بلاک کرنے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔ انتہا پسند مودی نے اپنی...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ہنگامی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کی مشترکہ ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں، جنہوں نے اہم شاہراہوں، نالیوں اور انڈرپاسز کی صفائی اور پانی کی نکاسی کا عمل بھاری مشینری کی مدد سے شروع کر دیا ہے۔ گرنے والے درختوں اور ملبے کو فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رکھی جا سکے۔ مزید پڑھیں: جڑواں شہروں سمیت دیگر شہروں موسلادھار بارش، کئی مقامات پر تباہی، مزید بارشوں کی پیشگوئی تمام کارروائیوں کی نگرانی چیئرمین...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی قیادت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی اور ظالم کے سامنے نہ جھکنے کی یاد دلاتا ہے۔ آج ہر آنکھ اشکبار ہے، میں بھی عزاداروں کے ساتھ کچھ دیر جلوس میں شریک رہا۔ انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سندھ بھر میں 17 ہزار سے زائد مجالس اور 4 ہزار سے زائد جلوس منعقد ہوئے، جن میں سے 30 فیصد سے زائد مجالس اور 10 فیصد سے زائد جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا۔ سیکیورٹی کے لئے 50 ہزار پولیس اہلکار، 453 موبائلز اور 168 گاڑیاں تعینات کی گئیں، جبکہ سیف سٹی کیمروں...
    دبئی(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہوا ہے، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ شعیب ملک سے طلاق کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی کے ایک پُرسکون ماحول میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے بیٹے کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی کے خوبصورت لمحات کو تصاویر کی صورت میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ان تصاویر میں ان کے گھر کے نئے رکن کی جھلک بھی دکھائی گئی، یہ ننھا سا بلی کا بچہ ہے، ثانیہ مرزا نے اذہان کی اس پالتو بلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک دلکش تصویر بھی...
    پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دےدی ۔تفصیلات کے مطابق ویزا تاخیر سے ملنے کی وجہ سے پاکستان ٹیم چند گھنٹوں قبل چین پہنچی، بغیر پریکٹس کئے میچ کھیلا تاہم اس کے باوجود پاکستانی ٹیم نے 8 گول سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے دوسرے کواٹر میں ایک تیسرے میں دو اور آخری کواٹر میں پانچ گول کئے۔پاکستان کی جانب سے شہباز حسن، عبداللہ ایوان اور محمد فاروق نے دو دو گول کئے جبکہ عامر سہیل اور محمد زمان نے ایک ایک گول کیا۔
    نئی دہلی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)   آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کے معاملے میں شکست خوردہ بھارت بے بسی کی تصویر بن گیا جب کہ ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزنے  رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ   سیکورٹی ذرائع  کاکہنا  ہےکہ دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کوعزت اور تکریم سے نوازا جاتا ہے، آپریشن سندور کے دوران ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔ بھارتی آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو بھاری نقصانات اٹھانے پڑے جو بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کے لئے آج تک چھپاتی آئی ہیں۔سیکورٹی...
    یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسینؑ کے طرزِ زندگی پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، واقعہ کربلا کی روشنی میں ہی ہم اپنے معاشرے میں ظلم و زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر مظلوم اور حق کا ساتھ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے یوم عاشورہ کے موقع پر عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہل خانہ اور خاندان کو دین اسلام کی سر بلندی کی خاطر قربان کر دیا لیکن یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکایا، محرم...
    یوم عاشور پر پیغام میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ سیدنا امام حسینؑ جانتے تھے کہ حق کے لیے لڑنا آسان نہیں لیکن وہ دین کی اصل روح بچانا چاہتے تھے، چاہے اس کے لیے جان ہی کیوں نہ دینا پڑے، انہوں نے بھوک، پیاس، ظلم اور شہادت کو قبول کیا مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں حق، صبر و قربانی اور استقامت کا درس دیتا ہے، سیدنا امام حسینؑ کا پیغام یہی ہے کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرو چاہے کسی بھی قسم کی قربانی دینا پڑے، یزید کی بیعت نہ کرکے سیدنا امام حسینؑ نے حق و...
    (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے طوفان برپا کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سمپسنز کارٹون نے ایک مشہور پاکستانی کرکٹر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ سمپسنز کارٹون کی جو پوسٹ وائرل ہورہی ہے اس میں کسی کھلاڑی کا نام تو نہیں لکھا گیا لیکن کارٹون کی مشابہت کی بنا پر مداح کمنٹس سیکشن میں پاکستانی مشہور کرکٹر محمد رضوان، شاداب خان اور بابر اعظم کا نام لے رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی پوسٹ میں ایک جعلی سمپسنز اسکرین شاٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے: ’’یہ تکلیف دہ ہے۔ پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک، اچانک کار حادثے میں چل بسا۔ پوری دنیا کے مداح صدمے میں ہیں… لیکن یہ...
    یوم عاشورہ پر پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یزیدیت کے خلاف امام حسین کا انکار دراصل تاریخ کا سب سے بڑا اعلانِ آزادی تھا۔، سندھ کی دھرتی نے ہمیشہ امام حسینؑ کے پیغام کو دل سے لگایا اور صوبے کے صوفی بزرگوں نے بھی اس پیغام کو محبت، انسانیت، عدل اور آزادی سے جوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلاؑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسولؑ نے دین کی بقا اور امت کی اصلاح کے لیے عظیم قربانی پیش کی، امام حسینؑ اور انکے 72 جانثاروں نے حق کی سربلندی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں جو تاریخ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدرمیاں  نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کی خبروں  پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار نصرت جاوید کھل کر بول پڑے اور اسے پھلجھڑی قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں سینئر صحافی نصرت جاوید کا کہناہے کہ وہ اپنی ماں کا لاڈلہ بیٹا ہے جس کا نام نوازشریف ہے،جب وہ گورنمنٹ کالج میں پڑھتے تھے تو ان کے پاس سپورٹس کارتھی، کالج کے سٹوڈنٹ کے پاس سپورٹس کار،وہ اپنے گھر کے اتنے لاڈلے تھے ،نصرت جاوید کا مزیدکہناتھا کہ نوازشریف کی انا عمران خان سے کہیں اوپر ہے،کسی نے دیکھا نہیں ہی اور نہ ہی جانتے ہیں نوازشریف  کو،ان کے اندر جو غصہ بنتا رہتا...
    منی پور سے کولکتہ اور کشمیر سے اوڈیشہ تک، مودی سرکار کے سیاسی غنڈوں کی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے۔ سرکاری افسران کو دن دہاڑے دفاتر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ’’بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسر رتناکر ساہو کو بی جے پی کارکنوں نے دفتر سے گھسیٹ کر سرِعام مارا پیٹا۔ بی جے پی رہنما جگن ناتھ پردھان سے معافی نہ مانگنے پر سینئر سرکاری افسر پر بدترین تشدد کیا گیا۔‘‘ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد اوڈیشہ کے اعلیٰ سرکاری افسران خوفزدہ ہو کر احتجاجاً اجتماعی چھٹی پر چلے گئے، دو روز سے 20 سے زائد اضلاع میں سرکاری افسران کی غیرحاضری کے باعث انتظامی امور مکمل طور...
    بھارت نے بالآخر آپریشن سندور کے دوران مارے گئے فوجیوں اور پائلٹس کو فوجی اعزازات سے نوازنا شروع کر دیا ہے، جو کئی ماہ سے چھپائے گئے نقصانات کا غیر اعلانیہ اعتراف ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق صرف لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کو 250 سے زائد ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اب ان میں سے 100 سے زائد اہلکاروں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت 4 پائلٹس، S-400 دفاعی نظام کے 5 آپریٹرز، اور ادھم پور و راجوڑی بیسز پر مارے گئے اہلکاروں کو بھی اعزازات دیے جا رہے ہیں۔ 93 انفنٹری، 10 برگیڈ، نوشہرہ، اڑی، پٹھان کوٹ، اور دیگر حساس یونٹس کے فوجی بھی فہرست میں...
    امریکا(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مکانات، سڑکوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ درخت گرنے سے راستے بند ہو گئے، مختلف حادثات میں15 بچوں سمیت 51 افراد ہلاک ہوگئے۔ کیر کاؤنٹی میں 43 اور برنیٹ کاؤنٹی میں تین افراد ہلاک ہوئے، دریا کنارے لگے سمر کیمپ میں شریک تقریباً 27 لڑکیاں لاپتا ہوگئیں، جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں سے 850 افراد کوریسکیو کیا گیا، اس کے علاوہ لوگوں کو متاثرہ علاقوں میں نہ جائے کی ہدایت بھی کی گئی۔ مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ پر کئی کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ...
    سری لنکا میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے حزیفہ ارشد نے کیڈٹ انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ کولمبو میں ہونے والے مقابلوں میں حذیفہ ارشد نے شاندار پرفارمنس دکھا کر ملکی پرچم سربلند کیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی دستے نے اب تک ایک گولڈ، ایک سلور اور سات برانز میڈل جیت لیے ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان بھارت سری لنکا بنگلہ دیش نیپال اور بھوٹان  شریک ہیں۔ میڈل ٹیبل پر بھارت  پہلے نمبر پر موجود ہے۔
    کراچی: لیاری بغدادی میں مخدوش رہائشی عمارت گرنے کے دلخراش واقعے کو تین دن گزر گئے، تاہم ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ ملبے سے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ بغدادی میں مخدوش رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے، رات گئے بچی سمیت مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں 9 خواتین، 15 مرد، ایک 10 سالہ بچہ اور ڈیڑھ سالہ بچی شامل ہیں۔ جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ مقدس جبکہ ایک اور لاش کی شناخت شعیب کے نام سے کی گئی ہے،...
    مودی سرکار سکھوں کے خلاف عالمی سطح پر ریاستی کارروائیوں میں ملوث ہے، بین الاقوامی جریدے دی گارڈین نے مودی سرکار کے ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کر دیا۔ ذرائع کے مطابق 35 سالہ سکھ کارکن اوتار سنگھ کھنڈا کی برمنگھم میں مشکوک موت نے بھارتی سرکار پر سوال اٹھا دیے۔ دی گارڈین کے مطابق مقتول اوتار سنگھ پر بھارتی میڈیا نے مارچ 2023 کے احتجاج کے دوران لندن میں بھارتی پرچم اتارنے کا الزام لگایا تھا، 2016 میں اوتار سنگھ کو بھارتی ایجنسیوں سے زندگی کو خطرہ ہونے کی بنا پر برطانیہ میں سیاسی پناہ ملی تھی۔ بین الاقوامی جریدے کے مطابق مقتول کے والد اور چچا 90 کی دہائی میں خالصتان کی حمایت کرنے پر ماورائے عدالت قتل...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید بارش میں مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث نقصانات  رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں مخدوش و بوسیدہ عمارات گرنے سے 2 شہری جانبحق ہوئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ جانبحق افراد میں 1 خاتون اور ایک بچی شامل ہیں، مون سون بارشوں کے باعث 2 مخدوش و کچے مکانات متاثر ہوئے، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعلی...
    اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے یزید ڈونلڈ ٹرمپ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پوری دنیا کے غیور مسلمان اپنے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ہیں، اگر کوئی احقمانہ کام کیا تو پوری دنیا سے جواب ملے گا اور ہم پاکستان سے جواب دیں گے۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس...
    جلوس کے موقع پر نیاز و سبیل کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے بلڈ کیمپ بھی لگائے گئے۔ نذر و نیاز کے اہتمام کے ساتھ ساتھ مختلف سیکیورٹی اور رضاکار تنظیموں نے بھی انتظامات سنبھالے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری سے برآمد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ ماتمی دستوں نے امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینہ کوبی کی اور نوحہ خوانی کے ذریعے پرسہ دیا۔ جلوس کے موقع پر نیاز و سبیل کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ عزاداروں کی سہولت کے لیے بلڈ کیمپ بھی لگائے گئے۔ نذر و نیاز کے اہتمام کے ساتھ...
    یومِ عاشور ہمیں قربانی اور حق گوئی کا پیغام دیتا ہے، صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) یومِ عاشور 1447ھ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور اسے پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ قرار دیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یومِ عاشور ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزم و استقلال کا پیغام دیتا ہے۔ یہ دن امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی عظیم...
    جب ہم لفظ ’ہیکنگ‘ سنتے ہیں تو عام طور پر کمپیوٹر یا موبائل فون ذہن میں آتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اب یہ خطرہ آپ کے دماغ تک بھی پہنچ چکا ہے؟ ’برین کمپیوٹر انٹرفیسس‘ وہ جدید ٹیکنالوجی جو انسانی دماغ کو مشینوں سے جوڑتی ہے، اب محض سائنسی تخیل نہیں بلکہ حقیقت بن چکی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی معذور افراد کے لیے پروسیتھٹک کنٹرول سے لے کر گیمنگ اور ذہنی تربیت تک کے شعبوں میں استعمال ہو رہی ہے۔ لیکن… خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ خطرات کیا ہیں؟ سوچوں کی چوری؟ کورنیل یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ بی سی آئی کے ذریعے دماغ سے ڈیجیٹل کمانڈز بھیجے جانے والے سگنلز کو ہیکرز روٹ...
    آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کا اعلان، شکست خوردہ بھارت کا جانی نقصان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کو عزت اور تکریم سے نوازا جاتا ہے، لیکن بھارت کا رویہ اس کے برعکس رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، لیکن ان ہلاکتوں کو تسلیم نہ کر کے بھارتی فوج اور حکومت شدید اندرونی دباؤ کا شکار رہی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور افواج نے ہزیمت سے بچنے کے لیے آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات کو ابتدا میں چھپایا، لیکن اب بھارتی حکومت نے...
    پیرس:چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کو ہوانے دینے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا ایک اور استعمال نفرت میں اضافے کا باعث بنے گا اور اس سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی تنازع نہیں دہرایا جانا چاہیے کیونکہ جنگ سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ وانگ یی نے کہا کہ طاقت کا استعمال امن کے مفاد میں ہونا چاہیے نہ کہ یہ ثابت...
      —فائل فوٹو کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔جلوس صدر ریگل چوک، تبت سینٹر سے ہو کر ایم اے جناح روڈ پہنچے گا اور حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ملک بھر میں یوم عاشور کی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔لاہور میں گزشتہ شب نثار حویلی سے برآمد ہونے والا یوم عاشور کا مرکزی جلوس اندرون شہر کے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس، عزاداروں نے شہدائےکربلا کی یاد تازہ کیعلامہ شہنشاہ نقوی نے مجلس سے خطاب کیا اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم قربانی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ روہڑی میں 500 سال قدیم ضریح نو ڈھال کا جلوس آج...
    ویب ڈیسک:6 ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی، ایس آئی ایف سی کے تحت توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت، توانائی کے شعبے میں استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی میں ترمیم کی ہدایت۔ سیلز ٹیکس میں اصلاحات ، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ڈیزل کی درآمدات پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا، پالیسی ترمیم کا مقصد براؤن فیلڈ ریفائنریز میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کےذریعے منصوبوں کی بحالی ممکن بنانا ہے۔   نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں ریفائنریز کو 7 سال کے لیے ٹیکس پالیسی میں استحکام کی ضمانت پر غور، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انہوں نےخیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش ہو سکتی ہے کیونکہ “الیکٹڈ اور نان الیکٹڈ عناصر” کی موجودگی سیاسی عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی خلفشار اور غیر واضح بیانیہ ملکی سیاست کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ نوازشریف بانی پی ٹی آئی سے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوریت کو کچلا گیا۔ شہید بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش درحقیقت عوامی رائے اور جمہوری اصولوں پر حملہ تھی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو شعور دیا، آمریت نے اس آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کا جرأت مندی سے مقابلہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا...
    سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائیوں  میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک  اور دیگر فرار ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف  مشترکہ آپریشن کیا، جس میں  تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنۃ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل  کردیے گئے۔ مشترکہ آپریشن میں 8 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے موقع پر پولیس حکام موقع پر پہنچے اور ٹیموں کو مبارک باد دی۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔ دریں اثنا سی ٹی ڈی پنجاب اور پولیس نے بہاولپور میں خفیہ اطلاع...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وینس میں عالمی امن کانفرنس سے اہم خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے۔ وینس میں عالمی امن کانفرنس ہوئی جس میں "آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز” میں پاکستان اور یورپی شخصیات نے شرکت کی۔ یوسف رضا گیلانی نے شہباز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ضمیر کے لیے قربانی کی علامت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی۔ چیئرمین سینیٹ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے، انہوں نے کہا کہ امن صرف جنگ کا...
    برطانیہ نے شام کے ساتھ 14 سال بعد باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات بحال کر لیے ہیں، جس کا اعلان برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے دمشق کے دورے کے دوران کیا گیا۔ یہ کسی بھی برطانوی وزیر کا شام کا صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد پہلا سرکاری دورہ ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے شام کے نئے صدر احمد الشراع اور وزیر خارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقات کی، جس میں سیاسی عبوری عمل کی حمایت اور تعمیرِ نو میں برطانیہ کی شراکت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خارجہ لیمی نے کہا کہ میں شام میں برطانیہ کا پہلا وزیر ہوں جو اسد کے ظالمانہ دور کے خاتمے کے بعد دمشق آیا ہوں۔...
    پاکستان نے کوریا میں ہونے والی ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی سمیت مجموعی طور پر 7 میڈلز اپنے نام کر لیے، جبکہ پلیٹ ڈویژن میں بھی 2 ٹائٹل حاصل کیے۔ بوائز انڈر-13 فائنل میں سہیل عدنان نے بھارت کے ایان دھنکا کو 11-5، 11-2، 11-13، 11-6 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ انڈر-15 فائنل میں نعمان خان نے احمد ریان خلیل کو 12-10، 11-6، 11-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اسی کیٹیگری میں احمد ریان کو سلور میڈل ملا۔ گرلز انڈر-13 فائنل میں ماہ نور علی نے سخت مقابلے کے بعد چین کی یان شیوان سے شکست کھائی اور چاندی کا تمغہ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب ہوگیا, جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور  پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے. ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل  نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے،  4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق گروہ اس دھندے سے ملک کی سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال رہا تھا۔ ایران کے سپریم لیڈر جنگ کے بعد منظر عام پر آ گئے تمام ویزے...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کے معروف بزنس ٹائیکون اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ایک نیا سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو امریکی سیاسی منظرنامے میں ایک نیا انقلاب لانے کا عہد کرتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مسک نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا، جس میں انہوں نے اس جماعت کو ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے دو پارٹی سسٹم کا متبادل قرار دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے ملک کو ضیاع اور کرپشن کے ذریعے دیوالیہ کرنے والے نظام کے خلاف ہم سب ایک نیا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، ہم ایک ایسی حکومت کے خواہاں...
    2 دہائیوں بعد راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ نظر آئے، جب انہوں نے ممبئی کے علاقے ورلی میں منعقدہ ’آواز مراتھیچا‘ (مراٹھی کی آواز) نامی مشترکہ فتح ریلی میں شرکت کی۔ یہ ریلی ریاستی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں ہندی کو لازمی بنانے کے فیصلے کے خلاف عوامی ردعمل کا اظہار اور ’مراٹھی شناخت‘ کے دفاع کی علامت بنی۔ راج ٹھاکرے، جو مہاراشٹرا نو نرمان سینا (MNS) کے سربراہ ہیں، نے سوال اٹھایا کہ جب پورا ہندی بولنے والا بھارت ہمارے پیچھے کھڑا ہے، تو ہمیں زبردستی ہندی سکھانے کی کیا ضرورت ہے؟۔ ادھو ٹھاکرے، شیو سینا (UBT) کے سربراہ، نے واضح کیا کہ ہندی کو ریاست میں لازمی نہیں بنایا جا سکتا۔ مزید...
    راجن پور(نیوز ڈیسک)راجن پور میں 9 محرم الحرام کے حوالے سے لگائی جانے والی سبیل سے مبینہ طور پر دودھ پینے سے بچوں اور خواتین سمیت 45 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ نیوز ڈیسک کے مطابق متاثرہ افراد کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مقامی ڈاکٹرز نے بتایا کہ دودھ میں بظاہر زہریلی مواد کی کوئی علامت نہیں ملی، تاہم لیبارٹری سے تحقیق کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ ڈاکٹرز کے مطابق دودھ پینے سے ہسپتال پہچنے والے تمام افراد کو قے اور پیٹ میں تکلیف کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں 9 محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، شہر شہر ماتمی جلوسوں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی دیہات میں رہتی ہے، اور یہی طبقہ ملک کی زراعت، ثقافت اور معیشت کا حقیقی ستون ہے۔ انہوں نے دیہی علاقوں کی فلاح و بہبود کو قومی ترقی کا مرکزی جزو قرار دیتے ہوئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دیہاتوں میں بسنے والے افراد آج بھی باہمی تعاون، رواداری اور محنت جیسی صدیوں پرانی روایات کے امین ہیں، اور انہی کھیتوں، باغات اور بستیوں میں پاکستان کی روح پروان چڑھ رہی ہے۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
    شام نے اپنی قومی بصری شناخت میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نئے قومی نشان کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سنہری عقاب کو نئی علامتی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی آمریت کے ماضی سے انکار اور ایک عوامی، متحد اور خدمت گزار ریاست کے تصور کی علامت ہے۔ دمشق میں ہونے والی تقریب میں نیا قومی نشان متعارف کرایا گیا، جس میں عقاب کی پرتشدد ڈھال کو ختم کر دیا گیا ہے، اور اس کی جگہ 3 ستارے دیے گئے ہیں جو ریاست کے اوپر عوام کی بالادستی کی علامت ہیں۔ عقاب کے پروں میں 7، سات پنکھ شامل کیے گئے ہیں، جو شام کے 14 گورنریٹس کی نمائندگی کرتے ہیں،...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2 روز قبل زمین بوس ہونے والی 5 منزلہ خستہ حال عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ملبے سے 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں 12 مرد، 9 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو افسر کے مطابق ملبے تلے اب بھی مزید 3 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے، تاہم آپریشن مکمل ہونے میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے، کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 80 ملی...
    یومِ عاشور 1447ھ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور اسے پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ قرار دیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یومِ عاشور ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزم و استقلال کا پیغام دیتا ہے۔ یہ دن امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے باطل قوتوں کے خلاف استقامت کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک حق کے متلاشی انسانوں کو راستہ دکھاتی رہے گی۔ کربلا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">“گرین سبیل” حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک منفرد اور بامقصد طریقہ ہے، جو شہدائے کربلا کی قربانیوں سے متاثر ہو کر ماحولیاتی تحفظ کی ایک مہم کی صورت میں سامنے آیا ہے۔روایتی سبیلوں میں جہاں امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کی پیاس کی یاد میں پانی تقسیم کیا جاتا ہے، وہیں گرین سبیل کا مقصد عوام کو درخت لگانے، ماحول کو محفوظ بنانے اور قدرتی وسائل کی حفاظت کی جانب راغب کرنا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Sunday Times (@sundaytimes)یہ مہم زندگی، خدمت، اور فطرت کے احترام کی علامت بن چکی ہے، جو اسلامی تعلیمات اور کربلا کے پیغام سے گہرا تعلق رکھتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے ایک ملاقات میں ہمیں بتایا کہ جاوید احمد غامدی کسی زمانے میں مولانا مودودی کے ’’اسٹائل‘‘ کی نقل کرنے لگے تھے۔ وہ انہی کی طرح کا لباس پہنتے، انہی کی طرح کی شیروانی زیب تن کرتے، ان کی طرح چلتے پھرتے اور اُٹھتے بیٹھتے۔ یہاں تک کہ انہوں نے مولانا مودودی کی طرح پان کھانا بھی شروع کردیا تھا۔ ہم نے یہ سنا تو ہمیں کسی کا یہ شعر یاد آگیا۔کچھ ساکنانِ شہر نے اہلِ کمال کا چہرہ بنا لیا قد و قامت کہاں سے لائیںغامدی صاحب کے پاس نہ مولانا جیسی ’’خدا مرکز‘‘ زندگی تھی، ان کی طرح کا علم تھا نہ حلم تھا، چنانچہ وہ مولانا کے زمانے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کربلا کوئی قصۂ پارینہ نہیں بلکہ ایک زندہ اور تازہ پیغام ہے جو ہر دور کے باطل کے سامنے سر بلند ہو کر حق کی صدا بلند کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ یہ معرکہ صرف نیزوں، تلواروں اور خیموں کا نہیں تھا بلکہ اصول و حق اور باطل کے درمیان وہ جنگ تھی جو قیامت تک انسانیت کو راہ دکھاتی رہے گی۔ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے مطابق امام حسینؓ کی شہادت محض ایک شخص کا نذرانۂ جاں نہ تھی بلکہ ایک گمراہ نظام کے خلاف بغاوت تھی۔ ایسا نظام جو خلافت کے لبادے میں ملوکیت بیچتا تھا، عدل کے نام پر ظلم کرتا اور اسلام کے نام پر فریب پھیلاتا رہا تھا۔ آج ہم بھی ایک ویسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسانی تاریخ میں کچھ ایسے نام بھی ہیں جنہوں نے اپنے کردار، قربانی، فضیلت اور غیر متزلزل اصولوں کی بدولت ایسا ابدی مقام حاصل کیا ہے کہ ان کی بازگشت صرف وقت کے گزرنے سے نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر میں گہرائی تک سنائی دیتی ہے۔ ان نادر اور عظیم ہستیوں میں سیدنا امام حسینؓ کا نام نمایاں ہے، جو نبی کریمؐ کے پیارے نواسے ہیں۔ ان کا نام نہ صرف تاریخ ِ اسلام کے اوراق پر سنہری حروف میں لکھا گیا ہے بلکہ انسانیت کے ضمیر پر سچائی، مزاحمت اور اخلاقی جرأت کی علامت کے طور پر نقش ہو چکا ہے۔ سیدنا امام حسینؓ کی قربانی کربلا کا واقعہ صرف تاریخ کا ایک باب نہیں بلکہ یہ...
    فائل فوٹو اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کہوٹہ میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال ، پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ کچے مکان کی چھت گرنے سے ڈھائی سال کی بچی جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری ہوگیا۔ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ادھر بلوچستان میں قلعہ سیف اللّٰہ کی تحصیل مسلم باغ میں طوفانی بارش کے باعث درجنوں مکانات کی چھتیں اڑگئیں، بجلی کے 100 سے زائد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے تباہ حال تعلیمی منظرنامے میں دلوں کو مسرت دینے والی خبریں کم ہی آتی ہیں۔ اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے 2025 کے اے پی اے سی سلیوشن چیلنج میں ’’اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ‘‘ جیت کر نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی نوجوان اگر مواقع، رہنمائی اور وسائل سے بہرہ مند ہوں تو وہ عالمی سطح پر غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل ڈیویلپرز گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقدہ یہ مقابلہ جہاں مصنوعی ذہانت اے آئی کو حقیقی زندگی کے مسائل کے عملی حل میں استعمال سے متعلق ہے۔ اس چیلنج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے یوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے میدان کربلا میں دین اسلام کی سربلندی کے لیے سب کچھ قربان کر دیا، حتیٰ کہ اہل بیت اور اپنی جان بھی دین کی حفاظت کے لیے قربان کر دی۔ انہوں نے کہا کہ آج عالم کفر متحد ہو کر اس دین کو مٹانے کے درپے ہے، اور اس وقت دین کی بقا کا واحد راستہ امت مسلمہ کے اتحاد اور یگانگت میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں میں اختلاف و انتشار پیدا کر کے نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو اسلامی دنیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عاشورہ محرم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے ظلم و جبر کے شکار لوگوں کے لیے حضرت امام حسین کی مثال صبر ،برداشت اور ظلم کے خلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے،نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے محبوب نواسے اسلام کی اخلاقی اساس کی حفاظت کے لیے ڈٹے رہے اور انسانیت کی تاریخ میں اپنی شجاعت، بہادری اور ایمان کی طاقت کے ان مٹ نقوش چھوڑ گئے۔انہوںنے کہا کہ حضرت امام حسین کا اپنے وقت کے ظالم حکمران یزید کے خلاف موقف طاقت یا انتقام کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ انصاف، اسلامی اقدار کے تحفظ، بدعنوانی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عاشورہ کا مقدس دن اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے،اس دن کربلا کے میدان میں حق وباطل کی لڑائی میں اسلامی اقدار کے تحفظ کی خاطر نواسہ رسول حضرت امام حسین نے عظیم قربانی پیش کی،اللہ کے نبی ﷺکے خاندان کی عظیم قربانی نے انسانی شعور کے ارتقا ء اور حق انصاف اور آزادی کی انسانی جدوجہد کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔عاشورہ محرم کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حسینیت تا ابد زندہ اور پائندہ ہے ،یہ معرکہ اسلام کی سربلندی کی خاطر ایک جدوجہد تھی جو امام حسین کے...
    لاہور کے درخت زد پر آتے ہیں تو ممتاز ادیب انتظار حسین کی یاد ضرور آتی ہے جنہیں درخت دل وجان سے عزیز تھے اس لیے قاتل تیشے ان پر وار کرتے تو وہ مضطرب ہو جاتے۔ اپنے کرب کا اظہار کالم میں کرتے۔ ادبی محفلوں اور دوستوں کی منڈلی میں آواز اٹھاتے جسے ترقی کے جویا احباب سنی ان سنی کر دیتے تھے۔ 1964 میں مال روڈ پر ایک درخت کو گرانے پر انتظار حسین نے ‘ درخت کی شہادت ‘ کے عنوان سے کالم لکھا جو اس شہر میں کٹنے والے درختوں کا ہمیشہ کے لیے نوحہ بن گیا: ‘پنجاب یونیورسٹی کے سر سے اس کے بزرگ کا سایہ اٹھ گیا ہے۔ یہاں گیٹ کے برابر مال روڈ...
    گزشتہ کچھ دنوں سے اس خبر پر بحث ہورہی ہے کہ مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کردیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے سابق چیئرمین محمد زوہیب خان نے کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ مائیکروسافٹ پاکستان چھوڑ کر جا رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مائیکروسافٹ کبھی بھی پاکستان میں بطور باقاعدہ رجسٹرڈ اور ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی موجود ہی نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیے: فیکٹ چیک: مائیکروسافٹ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ زوہیب خان کے مطابق مائیکروسافٹ کے زیادہ تر پاکستانی ملازمین مقامی تنخواہ دار نہیں تھے بلکہ انہیں ریموٹ یعنی بیرونِ ملک سے آن لائن کام پر رکھا گیا تھا۔...
    ریاض احمدچودھری واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کائنات کا سب سے عظیم معرکہ ہے جس میں نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین اور انکے خاندان نے حق کی سربلندی کی خاطر جو لازوال قربانی پیش کی وہ رہتی دنیا کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بہادری، استقامت، جرات، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے۔پچھلے کچھ عرصہ سے نام نہاد تنظیموں نے جہاد کے نام پر بنی نوع انسان اور انسانیت کے قتل کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اس سے جہاد کا مقصد پورا نہیں ہوتا بلکہ مسلمان اور اسلام بھی بدنام ہو رہے ہیں۔ اصل جہاد اللہ کے احکامات کو بجا لانا ہے اور یہی بہترین جہاد ہے۔صبر کا مطلب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو اس بات پر تکلیف ہے کہ پہلی بار ہم سب اکھٹے ہیں، حکومت، سیاست دان اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، سوشل میڈیا کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت آصف علی زرداری کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے ؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2 دن مزید سیاست نہ کریں‘ جس طرح خیبرپختونخوا میں دہشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے جماعت اسلامی ضلع وسطی میں جامع مسجد الفلاح ،ضلع قائدین میں جامع مسجد حرمین ،ضلع شمالی میں جامع مسجد الہدیٰ اور لانڈھی میں جامع مسجد قریشاں میں علیحدہ علیحدہ ایک روزہ دعوتی و تربیتی اجتماع عام سے شہادت امام حسینؓ و شہادت حق ‘‘کے موضوع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت، دراصل حق و باطل کے معرکے میں حق کی سربلندی کا اعلان ہے۔ میدانِ کربلا ہمیں سکھاتا ہے کہ باطل کے سامنے سر جھکانے کے بجائے، حق پر قائم رہنا عین دین ہے۔ انہوں نے ہمیں یہ پیغام دیا کہ ظالم نظام سے مفاہمت نہیں بلکہ مزاحمت مؤمن کا شعار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن کرنل شیر خان نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا جسے دشمن بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہوا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے اور اْن کی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے ملک کی حفاظت کے لئے لڑنے کی وہ مثال قائم کی جو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا (آن لائن) پاکستان اور پولینڈ کے درمیان نویں دوطرفہ سیاسی مشاورت وارسا میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپ محمد ایوب نے کی، جبکہ پولش وفد کی سربراہی سیکریٹری آف اسٹیٹ ولاڈسلاو بارتوشیوسکی نے کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے سفیروں نے بھی مشاورت میں شرکت کی۔ مشاورت میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے اعلیٰ سطحی دوروں، پارلیمانی روابط اور باہمی مکالمے کو فروغ دینے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ علاقے میں شراب کی فروخت کی منظوری کو کشمیری عوام نے علاقے کی اسلامی روایات کی صریح بے توقیری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وادی میں شراب کی دکانیں کھولنا علاقے کی مذہبی اور ثقافتی شناخت پر براہ راست حملہ ہے۔کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ایک مسلم اکثریتی علاقے میں شراب کی کھلے عام فروخت کا مقصد غیر اخلاقی رویے کو فروغ دینا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سری نگر میں شراب کی دکانیں کھلنے پر سخت تشویش کا اظہار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوریت کو کچلا گیا۔ شہید بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش درحقیقت عوامی رائے اور جمہوری اصولوں پر حملہ تھی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو شعور دیا، آمریت نے اس آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کا جرات مندی سے مقابلہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک)راجن پور میں 9 محرم الحرام کے حوالے سے لگائی جانے والی سبیل سے مبینہ طور پر دودھ پینے سے بچوں اور خواتین سمیت 45 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کر دیا گیا، مقامی ڈاکٹرز نے بتایا کہ دودھ میں بظاہر زہریلی مواد کی کوئی علامت نہیں ملی، تاہم لیبارٹری سے تحقیق کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ڈاکٹرز کے مطابق دودھ پینے سے اسپتال پہنچنے والے تمام افراد کو قے اور پیٹ میں تکلیف کا سامنا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں امام حسینؓ کی قیادت میں خاندان محمدؐ کی قربانیاں تا قیامت باطل کے مقابلے میں حق کے غلبے کے لیے زندہ و پائندہ پیغا م ہے۔ ہر دور میں قرآن و سنت کے احکامات کے باغی حکمران ملک و ملت پر یزیدی نظام مسلط کرتے ہیں۔ اہل حق ہمیشہ غلبہ دین کے لیے حسینیت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔میدان کربلا کی شہادت محمدؐ کی امت کو متحد ہونے کا پیغام ہے۔ امت کے انتشار نے یہود و ہنود اور امریکا و یورپ کے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہر اقدام کے لیے راستہ کھول...
    کراچی: لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افرادکی نشاندہی کیلیے ریسکیو 1122 کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات استعمال کیے گئے، ان آلات میں زندگی کی علامت ظاہر کرنے والا ڈیٹیکٹر سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس حوالے سندھ حکومت کے ریسکیو 1122 کے ڈپٹی کمانڈر حماد قریشی نے ایکسپریس کو بتایا کہ زلزلے یا کسی وجہ سے کوئی عمارت گرجائے تو اس کے ملبہ تلے کسی شخص کو زندہ نکالنا سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے، اس دوران ریسیکو اینڈ ریلیف آپریشن احتیاط سے کیا جاتا ہے، ریسیکو 1122 کا شعبہ اربن رییسکو یونٹ ملبے میں دبے افراد کی نشاندہی کیلیے کام کرتا ہے، یہ ٹیم خصوصی تربیت یافتہ ہوتی ہے، اربن...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ)  نواسہ رسولؐ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور آج بروز (اتوار کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، لاہور میں شبیہ علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس تاریخی نثار حویلی سے برآمد ہوگیا۔ مرکزی جلوس آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس مختلف امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا چوہٹہ مفتی باقر، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے رنگ محل پہنچے گا، جہاں پر نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی۔ جلوس اپنے روایتی راستوں صرافہ بازار، گمٹی بازار، ڈبی بازار، سید مٹھا اور...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو برآمدی شعبے کے مستقبل کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل یہ کامیابی پاکستانی مصنوعات، بالخصوص ٹیکسٹائل اور زرعی اشیاء پر دوبارہ بھاری ٹیرف عائد ہونے کے خطرے کو مؤثر طور پر ٹال سکتی ہے۔ سیکرٹری تجارت جاوید پال کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں 4 روزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کیے اور اب وہ وطن واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان اْس وقت کیا جائے گا جب امریکا اپنے دیگر تجارتی...
    لاہور (نیٹ نیوز) صوبہ پنجاب میں غیرقانونی طور پر شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 شیروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی دو روز قبل لاہور میں ہونے والے اس واقعہ کے بعد سامنے آئی ہے جب جمعرات کو ایک شیر نے فارم ہاؤس کی دیوار پھلانگنے کے بعد شہریوں پر حملہ کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کو زخمی کیا تھا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق  کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔ 22 مقامات کی انسپکشن کی گئی ہے۔ لاہور میں ہونے والی کارروائی میں چار شیروں کو تحویل میں لیا گیا اور اس احاطے کو سیل...
    پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی اور قصور ہمارا ہوتا،پارٹی پیٹرن انچیف نے بجٹ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں ، میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، حکومت مضبوط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیال کالونی کے مکینوں کا بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج اور دھرنا سانگھڑ کپرو روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی ، پانچ ماہ گزرنے کے باوجود علاقے میں ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا علاقہ مکینوں کا الزام تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے سیال کالونی میں نصب ٹرانسفارمر کو واپڈا حکام نے پانچ ماہ قبل بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہٹا دیا تھا جسے تاحال بحال نہیں کیا گیا بجلی کی بندش کے باعث علاقہ مکینوں کو پانی کی قلت سمیت شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں کالونی کے سینکڑوں مکینوں نے سانگھڑ کپرو روڈ پر ٹائر جلا کر ڈیڑھ گھنٹے تک روڈ بلاک کر دی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)اسسٹنٹ کمشنر ماتلی سید نور حسین کی ہدایت پر مختیارکار ریونیو ماتلی معصب جونیجو کی سربراہی میں محکمہ ریونیو کی ٹیم نے اچانک ماتلی شہر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت قائم امدادی رقوم کی تقسیم کرنے والے مختلف ڈیوائس سینٹرز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ٹیم نے سینٹرز پر موجود مستحق اور بیوہ خواتین سے ملاقات کر کے ان کی شکایات سنی۔ ایک ڈیوائس ہولڈر کے خلاف شکایت پر موقع پر ہی کٹوتی کی گئی رقم متاثرہ خاتون کو واپس دلوائی گئی۔مختیارکار معصب جونیجو نے سینٹر پر موجود خواتین کو یقین دلایا کہ کسی بھی قسم کی غیرقانونی کٹوتی ناقابلِ قبول ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سیپکو کی بل دینے والے صارفین سے زیادتیاں،بل نہ دینے والوں پر مہربان شکایات،زیرو ریکوری والا فیڈر سارا دن واٹر سپلائی فیڈر پر چوری پر چلنے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو حکام کی بل دینے والوں سے زیادتیاں بڑھ گئی ہیںصارفین کی جانب سے ہزاروں روپے کے اضافی بل بھیجنے کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے تو دوسری جانب بل نہ دینے والوں پر سیپکو حکام انتہائی مہربان نظر آتے ہیںزیرو ریکوری والے مولاداد فیڈر سارا دن واٹر سپلائی فیڈر پر چوری پر چلنے کا انکشاف ہوا ہے مولاداد فیڈر پر 18گھنٹے جبکہ واٹر سپلائی فیڈر پر رات پونے 11سے صبح پونے 7تک بجلی بند رہتی ہے...
    فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ذریعہ بنتا ہے، اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں صبر، قربانی اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی عظیم مثال عطا کرتا ہے، میدانِ کربلا کا معرکہ کوئی عام معرکہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک ایک دائمی پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے اپنے خاندان، رفقاء کے ہمراہ سچائی اور دین کی سربلندی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، امام عالی مقام کا پیغام صرف اُن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ھے کہ محرم الحرام ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اپنے فروعی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اتحاد و اتفاق، صبر و استقامت، اور ظالم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا عہد کریں، دارلعلوم تفھیم القرآن سکھر میں اجتماع اور کنڈیارو میں شھادت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے. انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر کی کربلا میں حق و باطلآمنے سامنے ہیں، مسلم حکمرانوں کے دل غزہ اور امام حسین ؓ کے ساتھ اور ان کی تلواریں اسرائیل و امریکا کے ساتھ ہیں، مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ نواسہﷺ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا اقدام، بالخصوص سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کے ذریعے قابل تحسین ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کے تحت دیہی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مقامی ہال میں منعقد ہونے والی ریجنل پارٹنرز کانفرنس کے مقررین نے سیف کے تحت چلنے والے اسکولز کو کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف میرپورخاص ریجن میں 353 اسکولز ایسے علاقوں میں تعلیم فراہم کر رہے ہیں جہاں تعلیمی مواقع محدود تھے اور ان اسکولوں میں اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں کانفرنس میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص اضلاع سے 150...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں مسلح افراد کا ہوٹل پر دھاوا ،متعدد افراد سے نقدی موبائل فون اور دو مٹر سائیکلیں چھین کر فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود سبزی منڈی کے ہوٹل پر جمع کی شام پید ل تین مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اورہوٹل پر بیٹھے متعدد افراد حسیب کورائی، محمد علی ابڑو،میر پٹھان ،زین سولنگی سے نقدی موبائل فون اور سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے واقع کے خلاف متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دہرنا دیکر روڈ بلا ک کردیا اور شدید نعریبازی کی جبکہ آباد تھانے کی حدودگورشانی موڑ کے قریب کلاشنکوف برادر مسلح افراد نے اللہ بچایو سرکی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں لیاری سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی المیا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی لاپرواہی اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ ادارے بھتہ خوری میں مصروف ہیں، جس کے باعث خستہ حال عمارتیں بھی کرائے پر دی جارہی ہیں۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کمرشل تعمیرات عام ہوچکی ہے۔ بلڈر مافیا کی رشوت پیپلز پارٹی کی رگ رگ میں بسی ہوئی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی سرپرستی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اور اہم شرط پوری کردی ہے۔  تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی یہ شرط پوری کر لی ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے، سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے۔  صدر کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھی بھجوا دیا ہے۔ سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں سیکشن 15 کے بعد اے 15 کا اضافہ کیا...
    سٹی42: شمالی علاقوں میں گلیشئیر پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ خوفناک شکل اختیار کر گیا۔ ہفتے کے روز  گلیشئیر پھٹنے کے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔  پاکستان کے سرد ترین شمالی علاقوں میں ٹمپریچر نے  28 سال کی بلند ترین سطح عبور کر ڈالی۔ چلاس میں ٹمپریچر  49  ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا۔ میٹ ڈیپارٹمنت نے آج دعویٰ کیا ہے کہ آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا بلندی پر واقع شہر  چلاس رہا ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  اس نے چلاس میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.5 ° C ریکارڈ کیا، جس نے 17 جولائی 1997 کو 47.7 ° C کے پچھلے تاریخی انتہائی زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔   نثار حویلی...
    اسلام ٹائمز: جلوس میں عزادارں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی۔ جلوس کے شرکا کے لیے شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں اور میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔ شرکا میں نیاز بھی تقسیم کی گئی۔ بعدازاں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پذیر ہوگیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس کے راستوں میں موبائل فون سروس معطل رہی۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ساتھیوں کی لازوال قربانی کو یاد کرتے ہوئے 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں...
    برطانیہ نے اس سے قبل حماس سمیت 81 تنظیموں پر برطانیہ کے انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی لگا دی ہے اور قانون کے مطابق کالعدم تنظیم کی حمایت اور اس تنظیم کا کوئی نشان اٹھانے پر 14 سال قید یا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی حکومت نے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد کرنے کے بعد احتجاج کرنے والے 20 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے 20 سے زائد  افراد دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے، کیونکہ انہوں نے فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت کی تھی، جبکہ اس گروپ پر ابھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگرچہ پاکستان کی رسمی افرادی قوت میں خواتین کی تعداد نہایت کم ہے، لیکن گلگت بلتستان کے چند دیہات میں خواتین کی قیادت میں قائم کاروبار روایت کو چیلنج کر رہے ہیں۔ بِی بی آمنہ نے 2008 میں 30 برس کی عمر میں اپنی کارپینٹری ورکشاپ قائم کی، وہ کہتی ہیں: ’ہمارے پاس 22 ملازمین ہیں اور ہم تقریباً 100 خواتین کو تربیت دے چکے ہیں۔‘ وادی ہنزہ، جس کی آبادی تقریباً 50 ہزار ہے، خوبانی، چیری، اخروٹ اور شہتوت کے باغات سے بھرے پہاڑوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 تک پاکستان میں صرف 23 فیصد خواتین رسمی طور پر افرادی قوت کا حصہ تھیں۔دیہی علاقوں میں خواتین شاذ و نادر...