2025-11-04@07:02:55 GMT
تلاش کی گنتی: 315

«حب ڈیم کی نئی کینال کا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل کورس کی معیاد 5 سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، کونسل نے گزشتہ سال ڈینٹل کا کورس 4 سال کی بجائے 5 سال کرنے کا فیصلہ لاگو کیا تھا۔ جبکہ صدر پی ایم ڈی سی نے ڈین پمز اسپتال کی حیثیت سے رٹائرمنٹ کے بعد دوسری بار بھی ملازمت میں توسیع کرا لی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق ڈینٹل سرجنز ایسوسی ایشن کے دباؤ پر کونسل نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیکلٹی کی عمر کی حد مزید پانچ سال بڑھا دی۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں فکلٹی کی عمر کی حد...
    ڈی آئی خان: نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے شہر ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوگیا، حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں حالیہ پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ہے۔  کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر، محمد انوار الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔ سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے، جس میں ڈی آئی خان سمیت تمام پولیو سے متاثرہ اضلاع پرخصوصی توجہ دی جائے گی، جنوبی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ جب پولیو ٹیمیں آپ کے دروازے پر آئیں تو اپنے بچوں...
    اسلام آباد: کیبنٹ بلاک چوک میں سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا۔ ملازمین بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے کیبنٹ بلاک کے سامنے پہنچ گئی، پولیس نے ملازمین کی ریلی کو پالیمنٹ ہاؤس کے سامنے جانے سے روک دیا۔ پار لیمنٹ ہاؤس جانے والے راستے کو خاردار تاروں سے بند کردیا گیا۔  سرکاری ملازمین وزارتِ خزانہ کے سامنے احتجاج کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالنا چاہتے تھے، احتجاج میں اساتذہ، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں مطالبہ کیا کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے، صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اپگریڈیشن...
    سکھر (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے زیرِ اہتمام سکھر کے مدر چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر میں مفت آئی سرجری کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں 160 سے زائد مستحق افراد کی آنکھوں کی مفت سرجری کی گئی۔ اس کیمپ کا مقصد ضرورت مند اور مستحق افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، اور یہ الخدمت فاؤنڈیشن کے خدمتِ خلق کے مشن کا اہم حصہ ہے۔ کیمپ میں الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن، ضلعی صدر رضا اللہ، امیر ضلع زبیر حفیظ شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز سندھ مامون الرشید باجوہ سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی ہمیشہ یہ کوشش رہی...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن ٹنڈوجام کے جنرل سیکرٹری جنرل کو نسلر طاہر اُسامہ نے کہا ہے کہ ٹنڈوجام میں25 جنوری کو مفت آئی آپریشن کیمپ لگایا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کیمپ میں آنکھوں کا مفت چیک اپ اور فیکو سرجری کی جائے گی، مفت لینس لگائے جائیں گے اور مریضوں کے بالکل مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا جو لوگ اس کیمپ سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں وہ الخدمت اسپتال ٹنڈوجام واپڈا آفس کے نزد رابطہ کرکے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرا لیں تاکہ 25 جنوری کو پریشانی سے بچ سکیں ۔
    لاہور،الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے تحت مفت آنکھوں کے کیمپ میں ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں
    لاہور:  تاریخی اکبری منڈی کی بحالی اور آرائش وتزئین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مغلیہ دور میں قائم ہونیوالی یہ منڈی آج بھی پنجاب میں  مصالحہ جات اور خشک میوہ جات کی خریداری کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں پنجاب کے مختلف شہروں سے تاجر اور دکاندار خریداری کے لئے آتے ہیں ۔اکبری منڈی کی بحالی کا منصوبہ والڈسٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغاخان کلچر سروس پاکستان کے اشتراک سے مکمل کیا جائیگا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی مصالحہ منڈی ہے اور برصغیر کے کئی تاریخی واقعات کی جگہ رہی ہے۔ یہ 16ویں صدی میں مغل بادشاہ اکبر اعظم کے دور میں تقریباً 500 سال قبل قائم کی گئی تھی، اسی لئے اس کا نام ان...
      لاہور:محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے 21 جنوری تک ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کے اثرات سے موسم میں تبدیلی آئے گی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بارش کی توقع ہے، جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم...
    ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی...
    لاہور، سرگودھا (ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ ماہ نور نےڈی پی او سرگودہا اسد اعجاز ملہی پر مبینہ گن پوائنٹ پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواست دی ہے کہ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میرے ساتھ ڈی پی او ہاؤس سرگودھا میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور پھر درخواست واپس لینے کے لیے ایک اور تحریری بیان دیدیا ، اس سلسلے میں ڈی پی او سرگودھا نے موقف دینے سے گریز کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق الزامات کے حوالے سے جب ڈی پی او سرگودھا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے  وٹس ایپ پر اس بیان کی کاپی بھیج دی  جو ماہ نور نے دیا کہ وہ غلط فہمی پر...
    دنیا میں تیزی سے جاری ڈیجیٹل تبدیلی کے پس منظر میں، مواد سازی کی صنعت ایک ابھرتے ہوے اہم اقتصادی شعبے کے طور پر نمایاں ہوئی ہے جو زندگی کے مختلف معاشی، سماجی اور ثقافتی پہلوؤں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ اس شعبے کو تخلیقی معیشت کے نام سے جانا جاتا ہے، جو ایک ایسی معاشی نظام پر مبنی ہے جو آن لائن ڈیجیٹل مواد کی تخلیق اور تقسیم کے ذریعے اقتصادی اور سماجی قدریں پیدا کرتا ہے۔ دبی میں منعقد (One Billion Summit) دنیا کے اہم ترین پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جو اس امید افزا معیشت پر روشنی ڈالتا ہے، جہاں مواد سازوں اور ماہرین کی ایک کہنہ مشق جماعت اس صنعت کے مواقع اور مستقبل...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او)اپنے سپلائی چین کی رسک مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلئے ڈیٹا اینالیٹکس کے عالمی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان (ڈی اینڈ بی) کی خدمات حاصل کرلی ہیں اس تعاون کے ذریعے، پی ایس او ڈی اینڈ بی کی مہارت سے فائدہ اٹھا کر اپنے سپلائرز کے حوالے سے مستند معلومات پر مبنی فیصلے کرسکے گا۔ ڈی اینڈ بی پاکستان، ایک معروف عالمی ادارے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ ورلڈ وائیڈ نیٹ ورک کا حصہ ہے جو بہتر کاروباری فیصلے کرنے کے لیے ڈیٹا اور تجزیات فراہم کر کے کمپنیوں کو اپنی کاروباری کارکردگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ڈی اینڈ بی رسک اینالیٹکس سلوشن سے پی ایس او کو...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی اور دیگر نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ایم ڈی عاصم کھچی کو قتل کی دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر اطلاعات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم ڈی اے پی پی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن مافیا کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں اور عاصم کھچی سمیت ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں جعلی بھرتیوں اور ڈیڑھ ارب سے زائد کی کرپشن کے...
    کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک شخص تین دہائیوں تک کسی دوسرے انسان سے بات کیے بغیر زندگی گزارے؟ یقین کرنا مشکل ہوگا، مگر اٹلی کے مایورو مورانڈی نے حقیقت میں ایسا کیا۔ مایورو مورانڈی، جو کہ “روبنسن کروسو” کے نام سے مشہور ہیں، بحیرہ روم میں واقع Budelli جزیرے پر 30 سال سے زائد عرصہ گزار چکے ہیں۔ ان کا سفر 1989 میں ایک سمندری حادثے کے بعد شروع ہوا تھا، جب ان کی کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے کے بعد، مایورو نے معاشرتی زندگی سے فرار اختیار کیا اور جزیرے پر رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس جزیرے پر مایورو کو نگہبانی کا کام ملا اور انہوں نے وہاں اپنا گھر بنایا۔ یہاں انہوں نے قدرتی وسائل...
    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی کی صوبائی صدر ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کے ہمراہ وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات ، ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے سمیت صحت میں سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف بیٹنی نے صوبائی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کی قیادت میں وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات...