ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ڈی آئی خان:
نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے شہر ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوگیا، حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں حالیہ پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ہے۔
کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر، محمد انوار الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔ سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو رہی ہے، جس میں ڈی آئی خان سمیت تمام پولیو سے متاثرہ اضلاع پرخصوصی توجہ دی جائے گی، جنوبی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
والدین سے گزارش ہے کہ جب پولیو ٹیمیں آپ کے دروازے پر آئیں تو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد 73 تک پہنچ گئی تھی۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان سے، 22 کا خیبرپختونخوا، 22 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی آئی خان
پڑھیں:
بنیان مرصوص کے جذبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، امیر مقام
سوات – : وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے وزیراعظم شہبازشریف اور اپنی طرف سے باجوڑ دھماکے میں شہید ہونے والے اوڈیگرام سوات سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ شہید فیصل اسماعیل کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی ہیرو کو گارڈ آف آنر پیش کیا،
امیر مقام نے شہید کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید فیصل اسماعیل کی بہادری اور فرض شناسی کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا پاکستان کی سلامتی، دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں
انہوں نے کہا:”شہید فیصل اسماعیل نے قوم کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔
قوم ان کے حوصلے، عزم اور جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔ ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ حکومت شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ دہشت گردوں کا نام و نشان مٹایا جا رہا ہے۔ بنیان مرصوص کے جذبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے
وفاقی وزیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے علاقائی امن و امان برقرار رکھنے میں سول افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر مقامی حکام، انتظامیہ اور سینئر پولیس افسران موجود تھے۔