2025-11-04@16:12:20 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 318				 
                «نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری»:
(نئی خبر)
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) پیرس کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز ایک پاکستانی شخص کو سن 2020 میں شارلی ایبدو کے سابق دفاتر کے باہر چاقو سے حملہ کرنے کے جرم میں 30 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 29 سالہ ظہیر محمود کو ستمبر 2020 ء میں مذہبی انتہا پسندی کے تحت حملے میں قتل اور دہشت گردی کی کوشش کا مجرم پا یا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے والے فرانسیسی ٹیچر کا قتل: مقدمہ شروع ظہیر محمود کا خیال تھا کہ وہ پیرس میں طنزیہ میگزین شارلی ایبدو کے ملازمین پر حملہ کر رہے ہیں اور انہیں اس بات کا ادراک ہی...
	  بیجنگ: پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبا ء کی ورلڈ روبوٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کار کردگی ، چین کے شہر جنگ جو میں ہونے والے نویں عالمی روبوٹکس مقابلے میں بیس ممالک سے پانچ لاکھ طلبہ نے شرکت کی ۔۔  اس مقابلے میں پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبہ نے نہ صرف روبوٹکس کی تکنیک پر تربیت حاصل کی بلکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے جیتنے والوں کی فہرست میں بھی اپنا نام شامل کروایا۔ تین ماہ تک جاری رہنے والا یہ تربیتی مقابلہ سال ۲۰۱۵ سے چائنیز انسٹٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی طرف سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔اس مقابلے کی وجہ سے ہر سال کئی طلبہ روبوٹکس کے ابھرتے ہوئے شعبہ میں...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع ژوب سمبازا کے علاقے میں پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5دہشتگردہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی  جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کئی بار افغان حکومت کو سرحد پر موثر انتظام کرنے کا کہہ چکا ہے،امید ہے افغان حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی،امید ہے افغان حکومت دہشتگردوں کو پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگی،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔  کم عمری میں ذبح کئے جانے سے ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ   مزید...
	لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے مطابق، سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس پروگرام کے داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں دستیاب 3476 نشستوں کے لیے 16 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی، جبکہ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک جمع کی جائیں گی۔ یہ داخلے ملک بھر کے طلبہ کے لیے میڈیکل کے شعبے میں اپنی جگہ بنانے کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں، جہاں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔
	 پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت سے سہولت کاری نہ ہوتی تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کافی پہلے ہو جاتی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کردیا گیا، ذرائعبشریٰ بی بی کا ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا، جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیاء، بیڈ شیٹس، تکیے و دیگر چیزیں شامل ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ...
	پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر عدالت کی جانب سے سہولت فراہم نہ کی جاتی تو پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو سزا پہلے ہی مل چکی ہوتی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلے کے بعد این آر او کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کا کیس ایک واضح اور بند کیس تھا، اس فیصلے پر کسی کو بھی حیرانی نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے اس جج اور عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے الزام عائد...
	      کراچی (اسپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور اْن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بلے باز پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔بلے باز نے کہا کہ ’میں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بہتر فیصلہ کیا ہے۔         
	انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی،جیمز ونس کا اپنے فیصلے کا دفاع، ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ کر کیا
	انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی،جیمز ونس کا اپنے فیصلے کا دفاع، ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ کر کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025  سب نیوز لندن (آئی پی ایس )انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔ انگلش بیٹر نے اپنے فیصلے...
	 اسلام آباد:  وزیراعظم کو الیکٹرک وہیکل پالیسی سے آگاہ کردیا گیا، پاور ڈویژن نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بجلی کے نرخ میں 44 فیصد کی تاریخ ساز کمی کردی، اس اقدام سے پیٹرول اور گیس کے مقابلے میں سفری اخراجات میں تین گُنا بچت ممکن ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک وہیکلز کی پالیسی انتہائی خوش آئند ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی 44 فیصد کم رعایتی ٹیرف ایک تاریخ ساز پیکیج ہے، بجلی...
	سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے وفاقی کابینہ کے فیصلہ کی دھجیاں اڑادیں، گیس سیل ایگریمنٹ نہ ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کو 29 ارب 65 کروڑ روپے کی گیس فراہم، ایس ایس جی ایل انتظامیہ کی جانب سے ماضی میں بھی معاہدے کے علاوہ گیس فراہمی کا انکشاف ہوا ہے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی نے 23اپریل 2018کو فیصلہ کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور کے الیکٹرک گیس اور ایل این جی کی فراہمی کے گیس سیل ایگریمنٹ کے لئے 15دن کے اندر پروسیس شروع کریں، لیکن اس کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے سال 2022-23کے دوران کے الیکٹرک کو جنریشن پلانٹ کے لئے گیس سیل...
	 جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد امریکی جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔  جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے میازاکی صوبے کے قریب مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات نو بج کر 19 منٹ پر زلزلے کی اطلاع دی۔ جے ایم اے نے زلزلے کے بعد سونامی کی لہر کا انتباہ جاری کیا، جس میں سونامی کی لہر ایک میٹر (3 فٹ) تک بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دوسری جانب امریکی جیالوجیکل سروے نے اپنی ابتدائی رپورٹ کو 6.9 سے کم کر کے 6.8 کر دیا اور کہا کہ اس...
	ٹوکیو: جاپان کے جنوب مغربی علاقے کویوشو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔ ایجنسی کے مطابق، زلزلے کے بعد سونامی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ جاپان کے جنوبی حصوں میں واقع ایٹمی بجلی گھروں میں ابھی تک صورتحال معمول پر ہے۔
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب اور ایس ایم اینڈ آئی پو یو سے ڈاکٹر حرا نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفننگ دی۔(جاری ہے)...
	غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے بدلے قدرت کا انتقام ،لاس اینجلس ہیروشیماپر ایٹمی حملے کے بعد کا منظر پیش کرنے لگا
	نیویارک (نیوزڈیسک)لاس اینجلس کا آگ سے متاثرہ پیسیفک پیلیسیڈ ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے بعد کا منظر پیش کرنے لگا.آگ سے متاثرہ علاقے پیسیفک پیلیسیڈ کی سامنے آنے والی تصاویر سے نقصانات کا اندازہ ہوتا ہے۔   امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے رہائشی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ سے ہونے والی تباہی کے بعد لاس اینجلس کا پیسیفک پیلیسیڈ کا علاقہ ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے بعد کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔       لاس اینجلس کے کاؤنٹی شیرف رابرٹ لونا نے نقصانات کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرا ہوا۔لاس اینجلس...
	پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...