کویوشو میں زبردست زلزلہ، سونامی کے خطرے کی وارننگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ٹوکیو: جاپان کے جنوب مغربی علاقے کویوشو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔
ایجنسی کے مطابق، زلزلے کے بعد سونامی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے۔
مزید یہ کہ جاپان کے جنوبی حصوں میں واقع ایٹمی بجلی گھروں میں ابھی تک صورتحال معمول پر ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سیلابی صورتحال کی 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے: شیری رحمان
---فائل فوٹوسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں ارلی وارننگ کا سسٹم موجود نہیں، 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس سے کمیٹی چیئرمین، شیری رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے نے اپنی ذمہ داری نبھائی، انہوں نے بروقت وارننگ جاری کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدرتی آفات نہیں کلائمیٹ چینج ہے جس میں بدقسمتی سے پاکستان کا پہلا نمبر ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کو قدرتی آفت کہہ کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پنڈی میں سیوریج کا مناسب نظام نہیں، آئندہ اجلاس میں انہیں بلانا ہوگا۔