پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں زہریلے فضلے کے سٹاک کی تلفی کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب اور ایس ایم اینڈ آئی پو یو سے ڈاکٹر حرا نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفننگ دی۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے محفوظ علاج و معالجہ اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی بہترین مانیٹرنگ اور انسپکشن کے بہت مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں زہریلے فضلے کے سٹاک کی تلفی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔سرکاری ہسپتالوں کے انفیکشیئس ویسٹ کے سٹاک کو روزانہ کی بنیاد پر تلف کیا جاتا ہے۔ وزیر صحت نے کہاکہ اجلاس کے دوران جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مکمل طور پر غیر فعال انسنریٹرز کو فعال کروایا اور موجودہ انسنریٹرز کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق سرکاری ہسپتالوں ہسپتالوں میں
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 718 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2690 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 739 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔