Daily Ausaf:
2025-07-07@18:31:53 GMT

زمین لرز اٹھی ،شدید زلزلے کے بعدسونامی کی وارننگ جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد امریکی جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے میازاکی صوبے کے قریب مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات نو بج کر 19 منٹ پر زلزلے کی اطلاع دی۔ جے ایم اے نے زلزلے کے بعد سونامی کی لہر کا انتباہ جاری کیا، جس میں سونامی کی لہر ایک میٹر (3 فٹ) تک بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دوسری جانب امریکی جیالوجیکل سروے نے اپنی ابتدائی رپورٹ کو 6.

9 سے کم کر کے 6.8 کر دیا اور کہا کہ اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس کے باوجود جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں سے دور رہیں۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سونامی کی

پڑھیں:

جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان میں 5 جولائی کو ایک شدت آمیز زلزلے اور سونامی آنے کی پیش گوئی سے متعلق جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں شائع ہونے والی مانگا ناول ”The Future I Saw“ کی مصنفہ ریو تاتسوکیجو نیو بابا وانگا کے نام سے مشہور ہیں، نے انتباہ دیا ہے کہ بحر الکاہل کے ممالک پر ایک خوفناک سونامی آئے گا۔ اس پیش گوئی نے وسیع پیمانے پر خوف و ہراس پھیلایا ہے اور بعض عقیدت مند سیاحوں میں جاپان کے سفر کو لے کر خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ تاتسوکی نے اپنے پبلشر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ دعوے دار تو نہیں، ممکن ہے کہ بڑا زلزلہ واقع نہ ہو، مگر انہوں نے اپنی بات مکمل طور پر واپس لینے سے انکار کیا ہے۔
سائنس دانوں کا موقف

زلزلہ کی پیش گوئی کو سائنس دان نا ممکن قرار دیتے ہیں۔ تاہم تاتسوکی کے مداح ان کی باتوں پر یقین کرتے ہیں کیونکہ وہ 2011 میں آنے والے توہوکو زلزلہ اور سونامی کی تباہ کاریوں کی پیش گوئی کرنے والی مانی جاتی ہیں، جس میں تقریباً 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مانگا نے کیا پیش گوئی کی؟

آن لائن بحث کا آغاز 2021 کے مانگا ”The Future I Saw“ سے ہوا۔ پیش گوئی کے مطابق، جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر کی تہہ میں ایک دراڑ پڑے گی، جو 2011 کے مقابلے میں تین گنا بڑی سونامی کو جنم دے گی۔ اگرچہ کتاب میں کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں، لیکن بعض نے اسے 5 جولائی کو ہونے والے کسی بڑے حادثے کی نشاندہی سمجھا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پوسٹس نے خاص طور پر مشرقی ایشیا (ہانگ کانگ، تائیوان، چین، جنوبی کوریا) میں زور پکڑا ہے۔
تاتسوکی جنہیں جاپان کی بابا وانگا کہا جاتا ہے، انہوں نے 2011 میں شمالی توہوکو میں آنے والے 9.0 شدت کے زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔

ساوتھ چین مارننگ پوسٹ کے مطابق مانگا ناول کے سرورق پر مارچ 2011 میں زبردست تباہی کے الفاظ تھے، جس کی وجہ سے بعض لوگوں کو یقین ہوا کہ وہ ایک دہائی پہلے سے اس واقعے کو دیکھ چکی تھیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ تاتسوکی نے شہزادی ڈایانا اور موسیقار فریڈی مرکیوری کی غیر متوقع موت، نیز کورونا وائرس وبا کی بھی پیش گوئی کی تھی۔

جاپانی حکومت کا ردعمل

جاپانی حکام اور سائنسدانوں نے جاپانی بابا وانگا کی اس پیش گوئی کو بے بنیاد قرار دیا ہے، اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔ ماہرین کا اتفاق ہے کہ قدرتی آفات کی پیش گوئی ابھی تک ایک ناممکن کام ہے، اور فیصلے سائنس کی بنیاد پر ہی کیے جانے چاہئیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پیش گوئیوں کو سنجیدگی سے نہ لیں کیونکہ اس پیشگوئی کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔
مزیدپڑھیں:آپ کو آذر بائیجان میں اپنے، میرے اور صدر اردوان کیلئے ایک ایک گھر بنانا چاہیے،شہباز شریف کی مذاق میں آذر بائیجان کے صدر کو تجویز

متعلقہ مضامین

  • مری میں دلکش موسم، بادل زمین پر اُتر آئے
  • دریائے چناب، جہلم، راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
  • دریائےراوی اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
  • ٹیکساس میں شدید طوفانی بارشوں سے 51 افراد جاں بحق، درجنوں  لڑکیاں لاپتہ
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشیں اور سیلاب، 50 افراد ہلاک
  • جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟
  • جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے زندگی مفلوج کردی، 24 ہلاک
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 24 افراد ہلاک
  • جاپان : زلزلے سے متاثرہ جزیرے سے شہریوں کا انخلا