2025-11-04@18:58:53 GMT
تلاش کی گنتی: 421
«میں سیاسی مراسلت»:
(نئی خبر)
گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں میں چائنیز فوڈ خاص اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ کھانے نہ صرف یہاں کے لوگوں میں مقبول ہیں بلکہ یہ خطے کے کلچر کا حصہ بن چکے ہیں۔ لقمن،ممتو، چاؤمین اور دیگر چائینیز ڈشز مقامی ہوٹلوں اور گھروں میں عام طور پر بنائی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر اینٹری فیس لاگو، سیاح کیا کہتے ہیں؟ گلگت بلتستان میں چائنیز فوڈ کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہاں کا سیاحتی کلچر بھی ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے سیاح چائنیز فوڈ کو پسند کرتے ہیں،یوں مقامی ہوٹلوں اور ریستوران میں اس کی خاص تیاری کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کھانے جلدی تیاری ہوجاتے ہیں اور مقبول کھانوں میں...
ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ اتوار سے امریکا میں “سرگرمیاں متعطل” کرنے پر مجبور ہوگی جب تک کہ حکومت پابندی سے متعلق فیصلے پر نفاذ سے پہلے مداخلت نہیں کرتی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ٹک ٹاک نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ انصاف سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو ضروری وضاحت اور یقین دہانی دینے میں ناکام رہے ہیں جو کہ ٹک ٹاک کی دستیابی برقرار رکھنے کے لیے لازمی ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ جب تک حکومت فوری طور پر ویڈیو ایپ کو یہ یقین دہانی کرانے کے لیے قدم نہیں کرتی کہ اسے لگنے والی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سزا نہیں دی جائے گی، ٹک...
آغا راحت نے کہا کہ ہمیں اب انتظار نہیں کرنا کہ دیگر علماء یا پاکستان کے شیعہ کیا لائحہ عمل دیتے ہیں، بس ہم نے برسی کے اجتماع میں گلگت بلتستان کے حوالے سے موقف پیش کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کے شیعہ اس ظلم و بربریت کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے اتوار کے روز شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے پروگرام کے موقع پر پاراچنار کی صورتحال پر لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مرکز کی طرف سے یہ پیغام آیا ہے کہ حکومت ہر طریقے سے تکفیریوں کو لگام دینے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی جامعات میں سیاسی مداخلت کو جامعات کی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ کی جامعات میں ریٹائر بیوروکریٹس کو وائس چانسلر تعینات کرنے کے عمل کو تعلیمی معیار کو تباہی سے دو چار کرنے کے مترادف قرار دیا مزید یہ اس قسم کی کوشش تعلیمی معیارکومزید گرائے گا ۔
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ووٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے جدید کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رولز سوفٹ ویئر (CERS) متعارف کروا دیا ہے۔ یہ اقدام چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا...
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ شمس لون اور حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان اصل پاکستان ہے، آج سے 77 سال قبل گلگت بلتستان کے عوام نے نریندر مودی کی نسل کو بھگا کر آزادی حاصل کی اور نظریاتی بنیادوں پر پاکستان میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون اور ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بھارتی چیف آف آرمی سٹاف اوپندرا دویدی اور بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پاکستان اور گلگت بلتستان کے حوالے سے حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی بیانات اور پراپیگنڈے کو مسترد کیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس...
کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کی رفتاربڑھانے کے لئے اہم اداروں کومستحکم بنانا ضروری ہے۔ اداروں کوبا اختیار بنانے کے لئے ان میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ اور انتظامیہ کی میرٹ پرتعیناتی ضروری ہے۔ اداروں کی خود مختاری اورمیرٹ پرفیصلوں کے بغیرملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانا مشکل ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زیادہ وقت ایسا گزرا ہے جب اداروں میں گورننس کا فقدان رہا ہے، فیصلے میرٹ پر نہیں کئے گئے اورسیاسی...
فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن(ایف اے او) کی جانب سے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے ہڈر میں مستحق خاندانوں میں دسمبر 2024 کو 900 کے قریب انگیٹھیاں تقسیم ہوئی تھی، تقسیم کی گئی انگیٹھیاں بعض مقامی علما کی جانب سے ’حرام‘ قرار دیے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے ان انگھیٹیوں کو آگ لگا کر تباہ کردیا ہے۔ گلگت بلتستان میں خاص کر سردیوں میں استعمال ہونے والی بخاریاں جنہیں انگھیٹی بھی کہا جاتا ہے، گھروں کو گرم رکھنے اور کھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بخاریاں مقامی سطح پر تیار ہوتی ہیں اور سردی سے بچنے کے لیے گلگت بلتستان کے تمام شہری اور دیہاتی علاقوں میں استعمال ہوتی ہیں جن کی قیمت کافی زیادہ...
گلگت بلتستان دنیا کے 50 بہترین مقامات میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز پاکستان کے قدرتی مقامات کی عالمی سطح پر پذیرائی بڑھتی جا رہی ہے، فنانشل ٹائمز نے گلگت بلتستان کو دنیا کے پچاس بہترین مقامات میں شامل کرلیا ہے۔بلندوبالا پہاڑ، جھلیں اور آبشار، قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کرلیا گیا ہے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے 2025 میں دنیا کے پچاس بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی۔فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ گلگت بلتستان میں دنیا کے سب سے شاندار پہاڑی مناظر موجود ہیں، بہتر سکیورٹی آسان رسائی اور بہتر رہائش کی سہولیات کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے۔فنانشل ٹائمز...
پاکستان کے قدرتی مقامات کی عالمی سطح پر پذیرائی بڑھتی جا رہی ہے، فنانشل ٹائمز نے گلگت بلتستان کو دنیا کے پچاس بہترین مقامات میں شامل کرلیا ہے۔ بلندوبالا پہاڑ، جھلیں اور آبشار، قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کرلیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے 2025 میں دنیا کے پچاس بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی۔ فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ گلگت بلتستان میں دنیا کے سب سے شاندار پہاڑی مناظر موجود ہیں، بہتر سکیورٹی آسان رسائی اور بہتر رہائش کی سہولیات کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان نے اگست 2024 میں 120 سے زائد ممالک کے شہریوں...
ہماری پالیسی صرف پاکستان، جنرل عاصم منیر: شراکت داری کو بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھیں گے: پاکستانی، بنگلہ دیشی عسکری قیادت
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے خطے میں سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے اور دوطرفہ مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو بیرونی اثرات کے خلاف لچکدار رہنا چاہیے۔ آرمی چیف نے جنوبی ایشیا سمیت خطے کے ممالک میں...
حیدرآباد: پانی کی قلت کے باعث بچیاں دریائے سندھ سے پانی بھرکر لے جانے پر مجبور ہیں
راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کی فوجی قیادت نے نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطےکی...
بھارت میں ایک 18 سالہ دلت طالبہ نے 64 مردوں پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی اس طالبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام مرد اسے 5 سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ طالبہ کے الزام پر پولیس نے اب تک 27 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 4 نابالغوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار پولیس کے مطابق، 2 الگ تھانوں میں مزید 10 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، گرفتار کیے گئے 14 افراد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے، کیس...
درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل اسٹیبلشمنٹ کی جمہوریت میں مداخلت پر اپنے رائے رکھتے ہیں، درخواست گزار یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کے ذریعے رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان ملک کی سفری پابندیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو 20 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے ربرو صحافی فرحان ملک کی سفری پابندیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل اسٹیبلشمنٹ کی جمہوریت میں مداخلت پر اپنے رائے رکھتے ہیں، درخواست گزار یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کے ذریعے رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ چیف جسٹس محمد شفیع...
بین الاقوامی کاروباری اخبار دی فائنانشل ٹائمز نے حال ہی میں ’ڈرامائی پہاڑی مناظر اور سیکیورٹی کی بہتر صورتحال‘ کے پیش نظر شمالی پاکستان کو دنیا بھر میں چھٹیوں میں دیکھنے کے لیے 50 مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:2024 میں سیاحوں کا پسندیدہ مقام اسکردو رہا، ہنزہ دوسرے نمبر پر گلگت بلتستان، ایک کم آبادی والا پاکستان کے زیر انتظام ایک خود مختار شمالی علاقہ، جو دنیا کی چند بلند ترین چوٹیوں کا مشکن ہونے کے ناطے ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جہاں ہر سال ہزاروں سیاح اور غیر ملکی کوہ پیما مختلف چوٹیوں، پیرا گلائیڈنگ اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کی خاطر اس خطے کا دورہ کرتے ہیں۔ فائنانشل ٹائمز برطانیہ میں قائم...
ایک دلت لڑکی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں گزشتہ 5 برسوں کے دوران 64 افراد نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک کونسلنگ سیشن کے دوران لڑکی کے انکشاف پر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی شکایت کے بعد پولیس نے مقدمات درج کرلیے گئے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کہ ایک این جی او اپنے معمول کے فیلڈ وزٹ کے طور پر لڑکی کے گھر پہنچی، لڑکی کی جانب سے 5 برسوں کے دوران ہونے والی خوفناک صورتحال بیان کیے جانے کے بعد این جی او نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو اس کی اطلاع دی۔ اپنے کونسلنگ سیشن کے دوران لڑکی نے دعویٰ کیا کہ...
گلگت بلتستان کے علاقہ پندہ کھرمنگ سے بہتے دریائے سندھ کو خود ساختہ دیسی کشتی کے ذریعہ عبور کرنا یہاں کے بچوں کا معمول ہے۔ پل گاؤں سے دور ہونے کی وجہ سے مہدی آباد پندہ سے تعلق رکھنے والے یہ بچے یہ خطرناک سفر روزانہ کرتے ہیں۔ طالب علم ریحان علی روزانہ اسی طرح دریا عبور کر کے اسکول آتے جاتے ہیں، وہ اپنے کلاس کے دوران بھی یہ سوچتے ہیں کہ وہ واپس صحت باحفاطت گھر پہنچ جائیں۔ نور زمان بھی مہدی آباد ہائی اسکول کے طالب علم ہیں، وہ بھی یہی سوچتے رہتے ہیں کہ کہیں گر نہ جائیں۔ محمد علی کا تعلق اسی گاؤں پندہ سے ہے، وہ کہتے ہیں جب صبح بچے اسکول کے لیے...