2025-05-29@05:56:16 GMT
تلاش کی گنتی: 39516

«کرنے کے»:

(نئی خبر)
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلدیاتی حکومتوں کے قیام کی ترمیم مزید غور کیلئے وزارت قانون کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین محمود بشیر ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں رکن علی محمد خان نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم آسمانی صحیفہ نہیں بلکہ انسانوں کا بنایا ہوا قانون ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اختیارات عوام تک منتقل ہوں۔ وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت چاہیے، ہم گلیاں نالیاں بنانا نہیں چاہتے لیکن اس لئے بنانی پڑتی ہیں کیونکہ بلدیاتی نظام نہیں ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہا بلدیاتی نظام ضروری تھا...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ مسلم دنیا کی ایک نمایاں شخصیت ہیں اور امت مسلمہ رہنمائی اور سرپرستی کے لیے ان کی طرف دیکھتی ہے۔  وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کو بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعات اور بھارت کے تسلط پسندانہ اور تنگ نظری کے عزائم کے بارے میں بتایا اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت کرنے پر ایران کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔  وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ہمیشہ...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے پر ایرانی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی ہمراہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سپریم لیڈر کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور...
    پاکستان بار ہا یہ واضح کر چکا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، حال ہی میں سانحہ جعفر ایکسپریس اور خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد بھی پاکستان کی جانب سے سامنے لائے گئے ہیں۔ تاہم دشمن باز نہیں آرہا اور اب معصوم ذہنوں پر وار کرکے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے، جس کے چشم کشا حقائق سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد دشمن شکست کے زخم چاٹ رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس حوالے سے واضح کہہ چکے ہیں کہ اب انڈیا اپنی پراکسیز کے ذریعے متحرک ہوگا۔...
    کمشنر کراچی سید حسن نقوی، جنہوں نے حال ہی میں ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کے کنارے مویشیوں کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی، کہا کہ شہر کی انتظامیہ منڈی کی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور میونسپل کے ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لیے مخصوص مقامات کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس کے باعث ٹریفک جام اور صفائی ستھرائی کے شدید مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔...
    کراچی: اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کے نامساعد مالی حالات اور سرکاری جامعات میں شیڈول مالی خساروں کے باوجود پبلک فنڈز سے شاہ خرچیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی سرکاری  جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو سرکاری خرچ(جامعات کے فنڈز) سے مراکش میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھجوانے کے لیے باقاعدہ خطوط جاری کر دیے ہیں۔  یہ کانفرنس جون کے آخری عشرے میں مراکش کے دارالحکومت رابت میں خود ایچ ای سی کی جانب سے ہی ہورہی ہے جس کے لیے عوامی کے ٹیکس اور طلبہ کی فیسوں سے چلنے والے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ...
    پشاور: یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کردہ دو پروگرامز ’’روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ ‘‘ کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سید قاسم علی شاہ کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام اور دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یتیم بچوں میں روشن مستقبل کارڈز جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈز تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم...
    بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنزکہتے ہیں کہ ہم سب جانتے ہیں پاکستان ٹیم خطرناک ٹیم ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستفیض الرحمان ہمارے سینیئر باؤلر ہیں ہم انہیں مس کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا مورال کافی اچھا ہے۔شان ٹیٹ کی شمولیت ہماری ٹیم کے لیے بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے اچھا نہیں کھیلی لیکن وہ خطرناک ٹیم ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پاکستان کے ساتھ بہت یادیں وابستہ...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے ان کے خلاف تمام الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں کلین چٹ دیدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اعظم سواتی پیدائشی جھوٹے ہیں، مجھے سازشوں کی عادت نہیں، بانی چیئرمین یا صوبائی صدر حکم کریں تو پانچ منٹ میں استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے آدھی رات کو کال کرکے اسپیکر بنانے کی اطلاع دی،...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی بھی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، بہت سے نوجوان جیل کاٹ رہے ہیں، یہ الیکٹیبلز کی پارٹی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ پیر کے روز اڈیالہ جیل میں بانی تحریک اںصاف سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین نکاتی پوائنٹس بھیجے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ عام قیدی کے جو حقوق ہیں وہ بھی...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی چینل   کے پروگرام میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی ٹھوس منڈیٹ اور یقین دہانیوں کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔  سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے جیل میں ہونے کے باوجود ’’نہ تو سیاسی عمل رکا ہے اور نہ ہی معیشت کا پہیہ جام ہوا ہے۔‘‘ بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالتی کارروائی کا حصہ ہے، جس کی پاسداری ہر صورت میں ہونی چاہیے۔ انہوں...
    پشاور میں خیبر پختونخوا بچاؤ تحریک کے آغاز میں ہی پی ٹی آئی کی حکومت  نے تشدد کے ساتھ تحریک کو کچلنے کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے آنسو گیس کی برسات کر دی، پیپلز پارٹی کے  اہم لیڈر  آنسو گیس کے حملے میں زخمی ہو گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی سوبائی حکومت کی مسلسل کرپشن کے خلاف  آج پشاور میں خیبر پختونخوا بچاؤ تحریک کا  آغاز ایک پر امن احتجاج سے کیا لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے ہی احتجاج پر آنسو گیس کی برسات کروا دی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد آنسو گیس کی شیلنگ کی زد میں آ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے...
    گزشتہ چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والے سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کو شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی نے ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہیں۔فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انفینکس جی ٹی 30 پرو فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہے۔ سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، آنر 400 پرو فائیو جی پانچویں (نئی انٹری)، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔شیاؤمی پوکو...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کوئٹہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر علاج خضدار دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا  پیرکے روز ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا۔ گورنر کے پی نے اے پی ایس خضدار بس حملے کے زخمی بچوں اور دیگر کی عیادت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور انکی صحت دریافت کی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلی بلوچستان کو زخمی بچوں...
    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان کی معافی قبول کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق اُن کا جرگہ قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، واقعے پر اُس روز بھی معذرت کی تھی، اور آج بھی گلے...
    خیبرپختونخوا میں یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ یتیم بچوں کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور بیواؤں کے لیے سہارا کارڈ کے اجرا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے علی امن گنڈاپورنے اعلان کیا کہ یتیم بچوں اور بیواؤں کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا باضابطہ اجرا کردیا گیا ہے۔ تقریب میں صوبائی کابینہ اراکین، اراکین صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام بھی شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کس تاریخ کو ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یتیم بچوں میں روشن مستقبل جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈ تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کی چھ ہفتوں میں تقرری کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو چھ ہفتے میں لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 2015 سے لاپتا شہری عبداللہ عمر کہ اپیلیں زینب زعیم کی پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن سے متعلق عدالت کو ان کیمرا بریفنگ دینے کے لیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وزارت دفاع و داخلہ کے نمائندے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد مشترکا رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے...
    بلوچستان اسمبلی ،اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان اسمبلی میں قرارداد صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوسف گیلانی نے ائیرپورٹ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان کیا تھا ،ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیر پورٹ رکھا گیا، ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنا عظیم قائد سے ناانصافی کے مترادف ہے۔قرارداد کے مطابق وفاقی...
    ملاقات کے دوران علامہ مختار امامی نے کہا کہ مورو میں ہونے والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے اور مجلس وحدت مسلمین مظلومین کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور مظلوموں کی آواز کو ہر پلیٹ فارم پر اُٹھایا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا مورو میں سندھ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید عرفان لغاری اور شہید زاہد لغاری کے گاؤں کا دورہ ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا مورو میں سندھ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید عرفان لغاری اور شہید زاہد لغاری کے گاؤں کا دورہ ایم ڈبلیو...
    پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کلاس بی شیئرز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹس کے جواب میں، پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک باضابطہ جواب جمع کرایا، جس میں کہا گیا کہ وہ کسی بھی پیش رفت یا معلومات سے لاعلم ہیں، جو حصص کی قدر میں اس قدر تیزی...
    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے ہمارے پُرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے، ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کرکے بزدلی کا ثبوت دیا، خیبرپختونخوا میں صوبہ بچاؤ تحریک آج صوبے کے ہر شہری کی آواز بن چکی ہے، ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں...
    بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ہندوتوا کے غنڈوں نے قبائلی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سفاک ملزمان نے اپنی ہوس پوری کرنے کے بعد خاتون کو انتہائی بیدردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناکر قتل بھی کر ڈالا۔ حملہ آوروں نے خاتون کے نجی اعضا میں لوہے کی سلاخ داخل کی اور کوکھ باہر نکال دی۔ پھر خون میں لت پت حالت میں چھوڑ گئے۔ خاتون کے جسم کے کچھ اعضا موقع پر بکھرے ہوئے پائے گئے۔ خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ واقعہ مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور اقتدار میں خواتین کے تحفظ اور قانون و انصاف کی ابتر صورت حال کی مثال ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو چھ ہفتے میں لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 2015ء سے لاپتا شہری عبداللہ عمر کہ اپیلیں زینب زعیم کی پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن سے متعلق عدالت کو ان کیمرا بریفنگ دینے کے لیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وزارت دفاع و داخلہ کے نمائندے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد مشترکا رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ وفاقی حکومت چھ ہفتے میں لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کرے، کیس ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) عید الاضحٰی کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے عید قربان کی آمد کی تیاریاں شروع کر دیں۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ منگل 29 ذوالقعد کو ذوالحج کا چاند دیکھیں۔ سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دے دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے معروف ماہر فلکیات نے...
    فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔  بلاول بھٹو زرداری نے کہا خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبر پختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ پشاور میں پیپلز پارٹی کا احتجاج، مظاہرین نے عمران خان کی رہائی کیلئے لگے پی ٹی...
    کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سابق ترجمان صدر زرداری نے کہا کہ میں نے صرف تاریخی واقعات لکھے ہیں، اسامہ بن لادن کو امریکی لے گئے اس وقت ایوان صدر میں کیا ہوا تھا، ریاستی اداروں کا اس وقت کردار کیا تھا، یہ ایک ایسے شخص کی کتاب ہے جو ان واقعات کا عینی گواہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے سابق ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو نا کردہ گناہوں کی سخت سزا ملی ہے، ناکردہ یا کردہ گناہوں کی سزا صرف سیاست دانوں کو ملتی ہے، دیگر اداروں کے لوگوں کو سزا نہیں ملتی، سیاست دانوں کے ساتھ کچھ لوگوں نے چوہے بلی کا کھیل...
    کراچی: امریکی صدر ٹرمپ کی یورپین ممالک کی درآمدات پر ٹیرف میں اضافہ جولائی تک موخر ہونے سے خام تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں اور نئے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح بڑھنے کے خدشات سے مالی سال کے اختتامی مہینوں میں درآمدات میں نمایاں اضافے کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 282روپے سے تجاوز کر گئے۔  انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 281روپے 87پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن نئے وفاقی بجٹ میں 600ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد ہونے کی خبروں، رواں مالی...
    پشاور: پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے صوبہ بچاؤ ریلی کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کردی، مظاہرین نے پتھراؤ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگادی اور ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے مردان سے صوبہ بچاؤ ریلی نکالی گئی۔ متعدد گاڑیوں پر مشتمل ریلی ریلوے گراؤنڈ نوشہرہ روڈ سے پشاور روانہ ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر عمر فاروق خان ہوتی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان کے پی اسمبلی کے سامنے جمع ہوگئے اور خیبرپختونخوا حکومت کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، یہاں کا دورہ کر کے دلی مسرت ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ، ثقافی اور تاریخی تعلقات ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تعلقات کو مزید گہرا بنایا جائے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے ہم تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ تعمیری اور مفید بات چیت ہوئی، ایرانی صدر نے جنوبی ایشیا میں ہونے والی...
    ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مسلم دنیا کے ایک انتہائی متحرک اور فعال رہنما اور مملکتِ سعودی عرب کی کئی نئی پالیسیوں کے معمار ہیں۔ 39 سالہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود زمام حکومت سنبھالنے سے اب تک سعودی عرب کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر چکے ہیں جس میں سب سے بڑھ کر سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور دنیا کے امن میں سعودی عرب کا کردار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے سعودی معیشت کو تیل کی معیشت سے آگے بڑھا کر ایک ہمہ جہتی معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں سیاحت، صنعت اور زراعت کے فروغ کے کئی منصوبے...
    سٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، دونوں ملکوں کے دہائیوں پر محیط ، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں ۔  ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سیاست ، معشیت ، بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ۔سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قریبی تعاون ضروری ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان...
    محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں رواں ہفتے آندھی، گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔27 سے 31 مئی کے درمیان کشمیر، گلگت، اسلام آباد، مری اور راولپنڈی بارش کا امکان ہے ، جبکہ پنجاب...
     سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ برادر ملک ایران کا دورہ کرکے دلی خوشی ہوئی ، ایران کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔  ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ سعدآباد محل میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا، کہا کہ برادر ملک ایران ہمارا دوسرا گھرہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں پرتپاک استقبال پر ایرانی حکومت اور قوم کا شکر گزار ہوں ۔  آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد شہباز شریف نے بتایا کہ ایرانی صدر کے ساتھ تعمیر اور مفید بات چیت ہوئی ،  تجارت سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن کے لیے بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امن و امان شہباز شریف مسعود پزشکیان وزیراعظم پاکستان وی نیوز
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے خلاف پشاور میں احتجاج کیا ہے، اس دوران مظاہرین نے ریڈزون میں داخلے کی کوشش کی اور گیٹ کو توڑ دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کی مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش ہے، جبکہ اس موقع پر پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ مشتعل احتجاجی مظاہرین نے ریڈزون کا گیٹ توڑ دیا۔ احتجاجی مظاہرین نے اسمبلی چوک میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے لگائے کیمپ کو بھی آگ لگا دی۔ آپ اور آپ...
    پشاور، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زخمی ، بلاول کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبہ بچاو تحریک کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔مظاہرین نے جناح پارک سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پہنچ کر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کے مطابق پیپلز پارٹی کو احتجاج کے لیے این او سی جاری کیا گیا تھا اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پہلے ہی سے بڑھائی جا چکی تھی تاہم، چند شرپسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا اور ایک...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ بابر سلیم سواتی نے کہاکہ میرے خلاف پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے تحقیقات ختم کردی ہیں۔ اسپیکر نے کہاکہ پارٹی کی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں کیے گئے اقدامات آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر براہِ راست بھرتی نہیں ہو سکیں گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کارکنان جذبات پر قابو رکھیں، اور قیادت پر اعتماد کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم جو بھی اقدامات کررہے ہیں ان میں عمران خان کی مشاورت شامل ہے، اور ہماری کوششوں سے بھی وہ واقف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان اعتماد رکھیں، ہمیں عید سے قبل عمران خان کا کیس لگنے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ آج لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت...
    ورکرز کنونشن سے خطاب میں صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ کراچی بانیانِ پاکستان کا شہر ہے اور ہم یہ ملک چوروں اور لٹیروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے، پورا سندھ تبدیلی کے لیے تیار ہے اور عید کے بعد عمران خان کی کال پر ایک بڑی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، قوم متفقہ حکمتِ عملی پر متحد ہے اور سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راجپوت سوسائٹی، سہراب گوٹھ ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے "عمران ٹائیگرز" کراچی کے رہنما نوید صدیقی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جنرل...
    ایران کے پرامن نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کرتے ہیں، وزیراعظم کی ایرانی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کا اعلان کردیا۔تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، یہاں کا دورہ کر کے دلی مسرت ہوئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ، ثقافی اور تاریخی تعلقات ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تعلقات کو مزید گہرا بنایا جائے اور مختلف شعبوں میں تعاون...
    چین میں 2025 کے لیے ثقافتی طاقتور ملک کی تعمیر پر فورم کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ (ممتاز نیوز)2025 کے لیے چین میں ثقافتی طاقتور ملک کی تعمیر پر فورم کا افتتاح صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شین زین میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لی شولئی نے اس اجلاس میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور گوانگ دونگ صوبائی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ہوانگ کھون منگ نے شرکت اور خطاب کیا۔ اجلاس میں موجود مہمانوں کا خیال تھا کہ ثقافتی طاقت کی تعمیر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 137 ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف سامنے آیا ہے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 137 ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور عمارتوں کی تعمیرات ہوئی ہیں، مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 26 ریسٹورنٹس ہیں اور 22 ٹک شاپس ہیں جبکہ شکر پڑیاں کے علاقے میں 9 ریسٹورنٹس اور 4 کلب، 8 ہوٹلز اور 55 حکومتی عمارتوں کے علاوہ 10 مذہبی عمارتیں اور 3 مارکیاں ہیں ان تمام تعمیرات کی اجازت سی ڈی اے نے دے رکھی ہے.(جاری ہے) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)سپریم کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیاعدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ 2 لوگ ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے کرسکتے ہیں جونیئر وکیل کیس کررہے ہوں تو زیادہ سختی نہ کیا کریں، آپ بھی کبھی جونیئر وکیل رہے ہیں، ضمانت ہو لینے دیں، پراسیکیوٹر صاحب ساس بھی کبھی بہو تھی۔انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔بینچ کے رکن جسٹس ہاشم کاکڑ...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پاکستان کے صنعتی دل فیصل آباد کی خوبصورتی کیلئے عملی کوششیں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کلاک ٹاور اور آٹھوں بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا، گھنٹہ گھر اور آٹھوں بازاروں کا انفراسٹرکچر بہتر کرکے بیوٹیفکیشن کے احکامات پر انتظامیہ متحرک ہے۔(جاری ہے) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بازاروں کی بیوٹیفکیشن بارے اجلاس میں پلان کا جائزہ لیا گیا۔ گھنٹہ گھر سمیت آٹھوں بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،میونسپل کارپوریشن ودیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر...
    کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک بھر میں گرمی کی لہرکے بڑھتے ہوئے خطرے سے شہریوں کو بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ حفاظتی اقدامات انتہائی درجہ حرارت سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے لیے عوامی بیداری، صحت کی حفاظت اور حکومتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ گرمی سے متعلقہ بیماریوں کو پہچاننا اور ان کاعلاج: پی ایم اے ہیٹ ویو کی علامات کا خاکہ پیش کرتا ہے، جیسے شدید پسینہ آنا، چکر آنا اور متلی ہونا۔ ان علامات کی صورت میں متاثرہ افراد کو ٹھنڈی جگہ پر لے جانے، پانی پلانے اور جسم کو ٹھنڈا کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ اگر علامات 30 منٹ سے زیادہ...
    چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتوں کو عوام کے لیے مزید قابل رسائی اور شفاف بنایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے پاکستان کمیشن برائے قانون و انصاف کی جانب سے منعقدہ سپوزیم کے اختتام پر اعلامیہ جاری کردیا جس میں پروگرام کو تاریخی قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال: امکانات اور وعدے" کے عنوان سے سمپوزیم کا انعقاد ہوا جس میں عدلیہ کے ارکان، بین الاقوامی ماہرین، اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس شاہد وحید نے پاکستان کے عدالتی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور ارتقاء کا جائزہ پیش کیا، جس میں حاصل شدہ سنگ میل...
      سپریم کورٹ آئینی بینچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی سنیارٹی کیس کی سماعت کے دوران کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل میں کہا کہ ججوں کی سنیارٹی لسٹ دہائیوں میں بنتی ہے جسے راتوں رات تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔انھوں نے کہا راتوں رات ایگزیکٹو کے ذریعے سنیارٹی لسٹ تبدیل کرنا غاصبانہ عمل ہے۔ بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر سب کچھ ایگزیکٹو کے ہاتھ میں ہوتا تو الگ بات تھی، ججوں کے تبادلے کے عمل میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز سمیت چار جوڈیشل فورمز شامل ہوتے ہیں۔فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا سنیارٹی کے معاملے سے عدلیہ کو بھی اندھیرے میں رکھ کر بدنیتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ جسٹس...
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن مورو میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے دوران وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا گھر اور ٹرک جلانے کے حقائق سامنے لے آئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے  مظاہرین کے پولیس اہلکاروں پر تشدد اور آگ لگانے کی ویڈیوز چلا دیں۔صوبائی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ 20 مئی کو احتجاج میں نقاب پوش مظاہرین اور غیر مقامی افراد بھی شامل تھے جو کسی اور زبان میں بات کر رہے تھے، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ بھی کی، نقاب پوش مظاہرین نے کیمیکل کے ذریعے لنجار ہاؤس کو آگ لگائی، کیمیکل ایسا تھا کہ دیواروں کو بھی آگ لگ گئی۔شرجیل میمن نے کہا کہ کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ کے...
    اسرائیل کا آئندہ 2ماہ میں غزہ کے 75فیصد علاقے پر قبضے کا گھناونا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک خاص منصوبے پر عمل کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ میں مرحلہ وار غزہ کی پٹی کے 75 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس ملٹری آپریشن اور 75 فیصد علاقے پر قبضے کے منصوبے کا مقصد حماس کے عسکری ڈھانچے کو ختم اور ان کی حکمرانی کا خاتمہ کرنا ہے۔اس فوجی منصوبے کے تحت غزہ سے فلسطینی آبادی کو تین چھوٹے علاقوں جنوبی ساحل پر واقع “مواسی” کا نیا “محفوظ علاقہ”، وسطی...
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ کمال اظفر مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔  95 سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے۔ اہلہ خانہ کےمطابق نماز جنازہ اور تدفین  28 مئی کو عبداللہ شاہ غازی مزار میں ہوگی ۔  پاکستان پیپلز پارٹی میں مرحوم کمال اظفر کی لازوال قربانیاں ہیں، اُن کی پیپلز پارٹی میں بے شمار خدمات ہیں ۔ کمال اظفر وزیر خزانہ کے اہم منصب پر بھی فائض رہے ۔  آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد کمال الدین اظفر زیرک سیاستدان تھے، ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
    سینئر صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری اور مثر کارروائی کریں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیےجا رہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 8 مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، بانی نے کہا میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔ علیمہ خان نے کہا ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔ انھوں نے کہا بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں...
    وزیراعظم شہباز شریف آج بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم 4 ملکوں کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے اور علاقائی وعالمی اہمیت کے امورپرجامع گفتگوکریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھارت سے کشیدگی کے دوران حمایت پروزیراعظم دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔   Tagsپاکستان
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) غزہ پٹی میں آج پیر 26 مئی کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 52 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں سے 36 افراد ایک اسکول میں قائم پناہ گاہ پر حملے میں مارے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس اسکول سے سرگرم عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ میں ’مظالم‘: ملائیشیا کے وزیر خارجہ کی طرف سے ’دوہرے معیارات‘ کی مذمت غزہ کے بچوں کے سامنے ہر طرف سے فقط موت، یونیسیف اس اسرائیلی حملے میں درجنوں دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیل نے مئی کے اوائل میں محاصرے میں آئے ہوئے اس فلسطینی علاقے میں اپنی فوجی کارروائیوں میں یہ کہتے ہوئے مزید تیزی...
    گزشتہ چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والے سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کو شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی نے ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انفینکس جی ٹی 30 پرو فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہے۔ سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، آنر 400 پرو فائیو جی پانچویں (نئی انٹری)، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔ شیاؤمی پوکو...
    امریکی سرپرستی میں صہیونی اسرائیل کی بدترین جارحیت و دہشتگردی، غزہ تباہ حالی کا شکار، حماس قیادتوں کی مسلسل شہادتیں، مسلم حکمرانوں و عرب بادشاہتوں کی مسئلہ فلسطین سے خیانت اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ تعلقات و بڑھتی ہوئی قربتیں، مزاحمتی تحریک مشکلات کا شکار، محور مقاومت کا مضبوط گڑھ شام کا ہاتھ سے چلے جانا، موجودہ جولانی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار، لبنانی حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ، ایران کو مذاکرات کی میز پر لے آنا، کیا پھر بھی اسرائیل کی نابودی کیلئے فعال محور مقاومت آگے بڑھے گا؟ اسرائیل نابود اور مقبوضہ فلسطین آزاد ہوگا؟ کیسے؟ امید کیا ہے؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس دوران پی ایس ایل سے باہر ہونے والی ٹیموں کے قومی کھلاڑی کوئٹہ کو سپورٹ کرتے نظر آئے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان علی آغا، صائم ایوب، حسن علی، شاداب خان، نسیم شاہ ہوٹل روم میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھ رہے ہیں اور کوئٹہ کو سپورٹ کررہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میچ دیکھنے میں مگن ہیں، آخری دو اوورز کا...
    قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے وزیر اندرونی سلامتی نے کئی اعلی غاصب اسرائیلی حکام اور بھاری سکیورٹی کے ہمراہ آج ایک مرتبہ پھر مسجد اقصی پر دھاوا بولا ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری ٹیلیویژن نے رپورٹ کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر نے آج اپنی اہلیہ ایالا، نقب و الجلیل کے علاقے کے وزیر اسحاق فاسرلوف اور قابض اسرائیلی رژیم کے رکن پارلیمنٹ (کنیسٹ) اسحاق کریوزر کے ہمراہ بھاری سکیورٹی کے ساتھ مسجد الاقصی پر ایک مرتبہ پھر دھاوا بولا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج مشرقی بیت المقدس پر سفاک اسرائیلی رژیم کے غیر قانونی قبضے کی "سالگرہ" کے موقع پر قابض اسرائیلی پولیس کی کڑی حفاظت...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے درمیان اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ ایک تفصیلی اجلاس ہوا جس میں زیر التوا مسائل ایم 6 حیدرآباد کراچی موٹروے کی تعمیر، لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کے لیے کھولنے، سہراب گوٹھ پر ٹریفک کے مسائل کا انجینئرنگ حل تلاش کرنے، جامشورو سیہون روڈ کی تکمیل اور بندرگاہی ٹریفک کو براہ راست حیدرآباد لے جانے کے لیے ایک اضافی موٹروے (ایم 10 )کی تعمیر پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ کی معاونت سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر شاہ، وزیر تعمیرات علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی...
    فرانس کے صدر ایمانول میکرون کو غیرملکی دورے کے دوران اہلیہ نے تھپڑ رسید کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانول میکرون ویتنام کے دورے پر ہیں۔ اس دوران جب وہ جہاز سے اترنے والے تھے تو اہلیہ نے انہیں تھپڑ رسید کردیا۔ French President Emmanuel Macron’s office downplayed an incident in which his wife, Brigitte, appeared to push his face away as he arrived in Vietnam to begin a Southeast Asian tour. “It was a moment of closeness,” the Elysee Palace official said.https://t.co/rW1WcKBbvO pic.twitter.com/2S0ZqDa8Z6 — Sky News (@SkyNews) May 26, 2025 فرانسیسی صدر کو اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔...
    جے پور(نیوز ڈیسک) سابق ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کے چیف اے ایس دولت نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران غصے میں آکر صحافی سے بدتمیزی کی اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے بڑی بحث کو جنم دیا ہے۔ انٹرویو بھارتی ٹی وی کے لیے جے پور کے ایک ہوٹل میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں دلت سے ان کے حالیہ پاکستان کے دورے اور اس کے آپریشن سندور سے تعلق کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔ صحافی نے پوچھا، “سر، کیا یہ سچ ہے کہ آپ چار دن پہلے پاکستان گئے تھے؟ اس میں کتنی سچائی ہے؟ کیا اسی وجہ سے آپریشن سندور میں ہمارا نقصان...
    زیادہ سختی نہ کریں، ساس بھی کبھی بہو تھی، 9مئی جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے 9مئی 2023سے متعلق جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرلی۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ وکیل سمیر کھوسہ نے جواب دیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے، شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور...
     علیمہ خان(فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیےجا رہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 8 مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، بانی نے کہا میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔ علیمہ خان نے کہا ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے، علیمہ خان علیمہ خان کا...
    آندھی اور طوفان کے دوران 70 فیصد حادثات سولر پینل یا اُس سے وابستہ تنصیبات کے باعث پیش آئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی اور طوفان میں غیر معیاری طریقے سے نصب پینلز پولز گرے اور حادثات کی وجہ بن گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ آندھی اور طوفان کے دوران 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینل یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایسے حادثات سے بچنے کےلیے متعلقہ اداروں اور افراد کو ریگولیٹری گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔
    ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کی کمی ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی کے بعد قیمت 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کے ریٹ میں 2228 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 354 روپے ہوچکی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا ریٹ 26 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 331 ڈالر فی اونس ہے۔
    بجلی چوری پر مقدمات کے اندارج سے متعلق کریمنل بل 2024 کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا، حکومتی جماعت نے بھی بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے بل مسترد کیا گیا۔ارکان کی رائے تھی کہ نئے بل کے ذریعے عوام کو ذلیل و خوار کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کی  زرتاج گل نے کہا کہ پہلے بڑے بڑے چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس ظالمانہ بل کی مخالفت کرتے ہیں بلا وجہ عوام کو ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں۔ پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے کہا کراچی میں میٹر ایک شخص کے نام پر نہیں ہوتا، بجلی کمپنیاں پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کریں۔ ہم اس بل کو بغیر اصلاحات...
    تہران  (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا 2 روزہ دورے مکمل کرکے تہران پہنچ گئے۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف تہران میں سعد آباد محل پہنچے، جہاں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ان کا استقبال کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔قبل ازیں، ترک وزیر دفاع یشار گیولر، ڈپٹی گورنر استنبول الکر حاقتان کچمز، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور دیگر نے استنبول کے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو رخصت کیا۔وزیر اعظم نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر ترکیہ کے عوام اور بالخصوص صدر اردوان کا شکریہ...
    راولپنڈی – تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔‘‘ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کو صرف نظریاتی کارکنوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں جیل میں عام قیدیوں جیسے حقوق بھی نہیں دیے جا رہے۔ ’’آٹھ ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی گئی، بہنوں سے ملاقات نہیں ہو رہی، کتابیں روک لی جاتی ہیں، ذاتی ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی،‘‘ انہوں نے کہا۔ عمران خان نے الزام عائد کیا...
    عید قرباں پر راولپنڈی کے کن مقامات پر مویشی منڈیاں لگیں گی، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 8 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کو منڈیوں کے اطراف ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔راولپنڈی کی ضلع انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کینٹ میں بھاٹا چوک کوہِ نور مل کے قریب مویشی منڈی قائم کر دی گئی ہے۔راولپنڈی میں چکری روڈ پر موضع رنیال، کلر سیداں روڈ، منکیالہ پل کے قریب میں مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل گوجر خان میں گلیانہ روڈ سلاٹر ہاوس کے قریب، تحصیل کہوٹہ میں 2...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈٰی چوک احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 76 گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت ہوئی جس میں جج نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا اور تمام 76 روبکار جاری کردیے۔ یہ کارکنان ڈسٹرکٹ اٹک کے 3 کیسوں میں گرفتار تھے اور تمام کارکنان اٹک جیل میں موجود ہیں، ان کی آج اٹک جیل سے رہائی ہوگی جس کے لیے عدالتی اہلکار روبکار لے کر اٹک جیل روانہ ہوگئے۔ مزیدپڑھیں:سول ملٹری تنخواہوں اورتنخواہ دار طبقے کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2025ء) پنجاب کے باغات میں، جہاں نسل در نسل پھلوں کی پیداوار ہی گزر بسر کا ذریعہ رہی ہے، وہاں وفاقی ٹیکس محض کوئی دور کا مالیاتی مسئلہ نہیں — بلکہ یہ روزانہ کی بنیاد پر روزگار پر پڑنے والا کاری وار بن چکا ہے۔ جو معاملہ باقاعدہ پیک شدہ جوس کی صنعت پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور اس پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگنے سے شروع ہوا، وہ اب ایسی سمت میں بڑھ چکا ہے جس کا شاید کسی پالیسی ساز نے اندازہ نہیں لگایا تھا۔ جوس کمپنیاں — جو کبھی پھلوں کے گودے کی سب سے بڑی خریدار اور اضافی پیداوار کے لیے ایک محفوظ سہارا تھیں — اب...
    اسلام آباد: ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی،ترجمان واپڈا کےمطابق تربیلا منگلا اور چشمہ ریزروائر میں مجموعی طور پر چالیس لاکھ پانچ ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ ترجمان واپڈا کےمطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھسٹھ ہزار سات سو کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے،گزشتہ روز کےمقابلےمیں آٹھ ہزارکیوسک کمی دیکھی گئی۔دریائے جہلم میں پانی کی آمد اکتالیس ہزار دو سو کیوسک رہی،جو دو ہزار ایک سو کیوسک کمی کے ساتھ ریکارڈ ہوئی۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھاسی ہزار آٹھ سو کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ دریائےچناب میں پانی کی آمد چھیالیس ہزار سات سو کیوسک ہےجو گزشتہ روز کےمقابلے سات سوکیوسک کم ہے۔دریائے کابل میں بھی پانی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ 28 مئی سے مغربی ہواﺅں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوسکتا ہے، جس کے باعث 27 مئی کی شام سے 31 مئی تک آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور گجرات، آزاد کشمیر ، مظفرآباد، راولا کوٹ اور باغ، گلگت بلتستان ، گلگت میں گرج چمک کے بارش کا امکان ہے...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈٰی چوک احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 76 گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت ہوئی جس میں جج نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا اور تمام 76 روبکار جاری کردیے۔ یہ کارکنان ڈسٹرکٹ اٹک کے 3 کیسوں میں گرفتار تھے اور تمام کارکنان اٹک جیل میں موجود ہیں، ان کی آج اٹک جیل سے رہائی ہوگی جس کے لیے عدالتی اہلکار روبکار لے کر اٹک جیل روانہ ہوگئے۔
    اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دو ماہ میں غزہ کی پٹی کے 75 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس ملٹری آپریشن اور 75 فیصد علاقے پر قبضے کے منصوبے کا مقصد حماس کے عسکری ڈھانچے کو ختم اور ان کی حکمرانی کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس فوجی منصوبے کے تحت غزہ سے فلسطینی آبادی کو تین چھوٹے علاقوں جنوبی ساحل پر واقع "مواسی" کا نیا "محفوظ علاقہ"، وسطی غزہ میں دیر البلح اور نُصیرات کا علاقہ اور غزہ سٹی کے مرکزی علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج کا اندازہ ہے کہ اس وقت مواسی میں تقریباً 7 لاکھ، وسطی غزہ میں 3 سے ساڑھے 3 لاکھ اور غزہ سٹی میں تقریباً 10...
    سول ملٹری تنخواہوں پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں کمی کے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا جب کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کے لیے کام کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا مگر افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکیکریں گے، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ میں قرض پروگرام ڈی ریل...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کے عمل میں 4جوڈیشل فورمز سے رائے لی گئی، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا کہنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کے معاملے میں 4 جوڈیشل فورمز سے رائے لی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی اور تبادلے سے متعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی۔کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ قیام کا قانون آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت بنا ہے، قانون میں صوبوں سے ججز کی تقرری کا ذکر ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے آپ...
    وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 30یونٹس سیل cda operations WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آبادکی حدود میں غیر قانونی/غیر مجاز سوسائٹیز اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر 26 مئی 2025 کو پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی، لوہی بھیر زون،پانچ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر آپریشن کیا...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا جب کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا مگر افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکےکریں گے، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ میں قرض پروگرام ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی، کوشش کی گئی اجلاس نہ ہو اور پاکستان کا ایجنڈا ڈسکس نہ ہو، پاکستان کا کیس میرٹ پر ڈسکس ہوا، پاکستان نے آئی ایم...
    کراچی : پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کلاس بی شیئرز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹس کے جواب میں، پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک باضابطہ جواب جمع کرایا. جس میں کہا گیا کہ وہ کسی بھی پیش رفت یا معلومات سے لاعلم ہیں، جو حصص کی قدر میں اس قدر...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ مہرآباد ایئرپورٹ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو ایرانی فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر شکریہ ادا کیا نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور...
    بی این پی کے اسٹوڈیںٹس ونگ ’جیت آبادی چھاترا دل‘ کے ڈھاکہ یونیورسٹی چیپٹر نے وائس چانسلر اور پراکٹر کے استعفیٰ اور شہریار عالم شمو کے قتل کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے کا آغاز کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اپنے ہی 66 شہری بنگلہ دیش میں دھکیل دیے چھاترا دل کے کارکنوں نے پیر کو تقریباً 12 بجے کیمپس میں حکیم چتر سے جلوس نکالنے کے بعد وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ڈھاکہ یونیورسٹی چھاترا دل کے صدر گنیش چندرا نے کہا کہ 13 دن ہوچکے ہیں اور ابھی تک شمو کے قتل کا کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریار عالم شمو عوامی انقلاب کے دوران صف اول میں شامل...
    اسلام آباد: 2025 کی دوسری انسداد پولیو مہم ہدف کے حصول میں ناکام ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پولیو مہم میں لاکھوں بچوں کے ویکسین سے محرومی کا انکشاف ہوا ہے. مہم میں 8 لاکھ 90021 ہزار بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق قومی پولیو مہم کا ہدف 37.26 ملین بچوں کی ویکسینیشن تھا، لیکن مہم کے دوران 36.32 ملین بچوں کی ویکسینیشن ہو سکی، پنجاب اور سندھ میں 98 فی صد بچوں کی ویکسینیشن ہوئی. بلوچستان، آزاد کشمیر میں بھی مہم ہدف کا 98 فی صد حاصل کر سکی۔ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 96 فی صد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جا سکی. گلگت بلتستان میں 101 بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔پنجاب میں...
    سعودی سرکاری ذرائع کی مملکت میں شراب کے حوالے سے حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز) سعودی سرکاری ذرائع نے مملکت میں شراب کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا اداروں کی طرف سے حالیہ رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب 2026سے شراب کی فروخت کا لائسنس دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے،یہ رپورٹس سراسر غلط ہیں اور ان دعووں کی متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ سعودی عرب میں موجودہ پالیسیوں یا ضوابط کی عکاسی کرتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب، سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے اپنے وژن کے تحت، ایک منفرد...
    اسلام آباد : ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا. جس میں چاند نظر یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل شام اسلام آباد میں ہوگا.چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیرآزاداجلاس کی صدارت کریں گے۔زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے تاہم چاند کی رویت کےحوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ یاد رہے سپارکو نے ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی تھی .جس میں بتایا تھا کہ ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھرتیوں اور پروموشن سے متعلق تحقیقاتی کی رپورٹ سامنے آگئی۔کمیٹی رپورٹ کے مطابق اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم پارٹی منشور کے مطابق تمام اقدامات پر نظر ثانی کریں گے، وہ قانونی طور پر کسی کے ماتحت نہیں ہیں۔کمیٹی رپورٹ کے مطابق کمیٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو کوئی حکم نہیں دے سکتی، اسپیکر ایسے احکامات جاری کریں جو پارٹی منشور اور بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوں۔کمیٹی رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ اسپیکر اپنے دور میں بھرتیوں، ترقیوں اور نان گزیٹڈ سےگزیٹڈ پوسٹوں پر تقرریوں کا ازسر نو جائزہ لیں۔
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے دوران وکیل مخدوم علی خان نے جسٹس مسرت ہلالی کو ’مسز ہلالی‘ کہہ دیا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے مخدوم علی خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مخدوم صاحب میں مسز نہیں ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے نام کے ساتھ میرے والد کا نام ہے لہٰذا مجھے آپ کی بات بہت بری لگی۔وکیل مخدوم علی خان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آپ درست فرما رہی ہیں میں آپ سے معذرت کرتا ہوں۔
    ---فائل فوٹو  مشیرِاطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضم اضلاع میں امن و امان ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، وفاق نے غیرقانونی طور ضم اضلاع کے فنڈز اپنے پاس رکھے ہیں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل کرنا ناگزیر ہے، انضمام کے بعد ضم اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کو فنڈز سے محروم رکھنا آئینی و قانونی خلاف ورزی ہے، وفاق سیاسی بغض و عناد بالائے طاق رکھ کر امن و امان جیسے اہم مسئلے پر صوبے کے ساتھ تعاون کرے۔ وفاقی حکومت ضم اضلاع فنڈز کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن واپس لے،...
    لاہور: پاکستان کے اشعب عرفان نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی رینکنگ میں تین درجے ترقی پالی۔ پی ایس اے کی جاری کردہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں اشعب عرفان اب باسٹھ ویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے اشعب نے حال ہی میں ایڈیلیڈ میں کھیلی گئی ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس کامیابی پر ان کو ورلڈ رینکنگ میں تین درجے برتری ملی ہے۔ پاکستان کے عاصم خان 57ویں پوزیشن پر برقرار ہیں، نور زمان کا 59واں نمبر ہے جبکہ ناصر اقبال اس وقت 84 ویں پوزیشن پر ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی وصولی کیلئے ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر 31مئی کورات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔(جاری ہے) ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے لارج ٹیکس پئیردفاتر،میڈیم ٹیکس پیئرز آفس،کارپوریٹ ٹیکس آفس اورریجنل ٹیکس آفسز کے چیف کمشنرزان لینڈریونیوکے نام جاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ مالی سال 25۔2024 کے ریونیو اہداف کی وصولی اورٹیکس کی تعمیل کیلئے انفورسمنٹ اقدامات کوفعال طور پر آگے بڑھانے کیلئے تمام متعلقہ دفاترر31مئی کورات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔
    نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)جنگ بندی کے 17روز بعد بھی بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کو کھلا رکھا گیا ہے اور مقامی سکھ یاتریوں اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔(جاری ہے) گوردوارہ دربار صاحب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سکھ یاتریوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں اور انکی آمد کے منتظر ہیں اور انہوں نے سکھ یاتریوں کی میزبانی کے مکمل انتظامات کر رکھے ہیں۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران ہونے والے حادثات کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای)نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور رہنما اصول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ طوفانی ہوائوں کے دوران پیش آنے والے 70فیصد حادثات سولر پینلز یا ان سے منسلک تنصیبات کی وجہ سے ہوئے، جو غیر معیاری طریقے...
       عادیہ ناز: پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا. تحریری امتحان لاہور سمیت پنجاب کی 7ڈویژن میں لیے جائیں گے.تحریری امتحان میں کل 40300 امیدوار حصہ لیں گے.محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیلئے158 امیدوار حصہ لے رہے ہیں.محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈیولپمنٹ میں لٹیگیشن آفیسر کیلئے 739 امیدوار حصہ لیں گے.محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ میں لا آفیسر کیلئے 72 امیدوار حصہ لے رہے ہیں. آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد محکمہ صحت میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل افیئرز کی آسامیوں کیلئے 338 امیدوار شریک ہوں گے.پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کیلئے 167 امیدوار شرکت کریں گے.مختلف محکمہ جات...