2025-05-17@21:57:31 GMT
تلاش کی گنتی: 6894
«اطلاعات نے»:
مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم سالار حضرات اور زائرین کی مشکلات کو آسان بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ اللہ تعالٰی بحق محمد و آل محمد علیھم السلام ہماری مدد فرمائے۔ سالار حضرات زائرین کا خیال رکھیں، کیونکہ یہ زائرین امام حسین علیہ السلام کے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو علامہ شبیر حسن میثمی کی مشاورتی اجلاس برائے سالار حضرات پرنس ہال لاہور میں خصوصی شرکت علامہ شبیر حسن میثمی کی مشاورتی اجلاس برائے سالار حضرات پرنس ہال لاہور میں خصوصی شرکت علامہ شبیر حسن میثمی کی مشاورتی اجلاس برائے سالار حضرات پرنس ہال لاہور میں خصوصی شرکت علامہ...
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں کل دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، ملک کے بیشتر علاقے 2 سے 3 روز کے دوران شدید گرمی کی لہر کے زیراثر رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔...
لاہور میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے صدر سی پی این ای کی قیادت میں گورنر پنجاب کو پیکا ایکٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا، وفد نے پیکا ایکٹ میں ترامیم پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت پر زور دیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیکا قانون پر سٹیک ہولڈر کی مشاورت ضروری ہے، پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے صدر سی پی این ای کاظم خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں سینئر نائب صدر ایاز خان، صدر فری میڈیا کمیٹی ارشاد عارف، سیکرٹری جنرل...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انہیں ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی صدر نواز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی صورتحال سمیت آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔ دوسری جانب، سینیٹر عرفان صدیقی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، قومی سلامتی کے...
اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کو محکمہ ریلوے میں اصلاحات کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات، گورننس خاص طور پر ٹریک انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ ایم ایل ون سمیت ریلوے کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی بینک نے ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا ورلڈ بینک کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ بلال اظہر کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا...
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص اور ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماں کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کے لیے سیاسی صورتِ حال پر بھی غور کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر سے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی ملاقات کی، نواز شریف نیکہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان...
فوٹو پی آئی ڈی وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات، گورننس خاص طور پر ٹریک انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس دوران ایم ایل ون اور ریلوے کے دیگر منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی بینک کے وفد نے ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ یہ بھی پڑھیے سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، بلال اظہر کیانی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پر بلال اظہر کیانی اور حامد رضا میں نوک جھونک وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ورلڈ بینک کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے...
سٹی 42 : سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا ۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے جاری علامیے کے مطابق بجٹ سے ایک روز قبل اور بجٹ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، بجٹ ڈے دھرنا میں مُلک بھر سے وفاقی ملازمین شرکت کریں گے۔ جاری کردہ علامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے، وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔...
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، تاکہ عام آدمی کی بہتری...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ، ملاقات صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سکیورٹی کے قیام کے لئے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقومی نے برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام...

وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلی نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جاررہے ہیں تاکہ عام آدمی کی بہتری کیلئے حکومتی پالیسیوں اور امور کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے اور بہتر سروس ڈلیوری کے...
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کےلیے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اس سے قبل نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی سے بھی ملاقات کی اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم سے وطن کا دفاع کیا ہے، اللّٰہ کا شکر جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ جو دشمن خود کو جنوبی ایشیاء کا تھانیدار سمجھتا تھا اس کے 6...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جاررہے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کےلئے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ مزید :

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات،باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اپسکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں...
وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، کراچی میں ’پاکستان زندہ‘ باد ریلی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ Honoured to meet Prime Minister @CMShehbaz today. Heartfelt congratulations to him and our valiant Armed Forces on the occasion of Youm-e-Tashakur for the resounding success of Operation Bunyaan-um Marsoos.???????? pic.twitter.com/tHpQOHhzKO — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 17, 2025 انہوں نے لکھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر اُنہیں اور ہماری بہادر مسلح افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر...
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا وزیر داخلہ نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا ، کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی...
لاہور: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جاتی امراء رائے ونڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور ہوا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کو ملکی سیاسی، معاشی اور دفاعی صورتحال سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2025ء)عیالہ رقص متحدہ عرب امارات کی ایک تاریخی اور ثقافتی روایت ہے جسے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ مردوں کی دو قطاروں میں بانس کی چھڑیوں کے ساتھ کیا جانے والا یہ رقص اماراتی اتحاد، فخر اور ثقافت کی علامت ہے۔ یہی رقص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ امارات کے موقع پر پیش کیا گیا، تاکہ روایتی مہمان نوازی اور ثقافتی خیرمقدمی اظہار کیا جا سکے۔ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم مرکز برائے ثقافتی تفہیم کے سینئر پیش کنندہ احمد بل جفلہ کے مطابق، "عیالہ صرف رقص نہیں بلکہ اماراتی طرزِ زندگی کا حصہ ہے۔ یہ ہماری خوشی، یکجہتی اور مہمان نوازی...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں شاہد خان آفریدی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کے کردار کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اس نازک موقع پر پوری قوم نے متحد ہو کر بھرپور انداز میں دشمن کا منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے شاہد خان آفریدی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے اور شاندار ریلی کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد...
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف رائیونڈ پہنچ گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہبازشریف مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے اہم ملاقات کریں گے، ملاقات میں اہم سیاسی، خارجی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے۔ مزید :
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جاتی امراء پہنچ گئے، جہاں اُن کی سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات ہوگئی ۔ شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو ملکی سیاسی, معاشی اور دفاعی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
لکھے گئے خطوط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی مجلس عاملہ وجود نہیں رکھتی لہذا امیر پہلے مرکزی مجلس عاملہ نامزد کریں۔ امیر اور مجلس عاملہ مرکزی انتخابی بورڈ منظور کریں۔ متن میں کہا گیا ہے کہ استدعا ہے کہ مرکزی امیر کے ضمنی انتخاب سے قبل دستوری تقاضے پورے کریں جبکہ مذکورہ بالا نوٹیفکیشن اور بلایا گیا اجلاس منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نئے امیر کے انتخاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مجلسِ شوریٰ کے بلائے گئے اجلاس پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اجلاس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ جمعیت اہلحدیث کے نئے امیر کے چناو کیلئے 25 مئی کو مجلس شوریٰ کا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنا باعثِ اعزاز تھا، شاہد آفریدی وزیراعظم اور ہماری دلیر افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر آپریشن بُنیانُ المرصوص کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،شاہد آفریدی
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمارا بھارت کو یہ پیغام ہے کہ جس نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا ان کے آنکھیں نکال دی جائیں گی۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے یوم تشکر کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا جسم مسلمانوں کے خون میں ڈوبا ہوا ہے، جب مودی کی ذلت کا وقت اگیا تو پاکستان کی طرف رخ کیا، اگر تم نے 10 مئی سے سبق حاصل نہیں کیا تو اب بھی ہماری بندوقوں کارخ بھارت کی طرف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری بہادر افواج اور ہمارے شاہینوں نے ناصرف آپ کو نیچے دکھایا بلکہ تم سے مسلمانوں کے خون کا بدلہ...
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے نوجوانوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد ملک میں نئی جامعات کا قیام ایک چیلنج بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے سٹار کرکٹر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں شاہد آفریدی نے وزیراعظم کیساتھ ملاقات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 سابق کپتان نے لکھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر اُنہیں اور ہماری بہادر مسلح افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )عالمی بینک نے کہا ہے کہ شام پر واجب الاداد ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا قرض سعودی عرب اور قطر نے اداکردیا ہے جس کے بعد ورلڈ بنک 14 سال بعد شام میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے جارہا ہے ورلڈ بینک نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ شام اب اس کے کم آمدنی والے ممالک کے لیے مختص فنڈ کا مقروض نہیں رہا.(جاری ہے) عالمی بینک کا شام میں پہلا منصوبہ بجلی کی ترسیل اور رسائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہوگا کیونکہ یہ طبی سہولیات، تعلیم اور پانی کی فراہمی جیسی بنیادی ضروریات کے لیے اہم ہے اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اعلان...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ ڈویژن کے سینئر نائب صدر فتح شیر خان محسود کی قیادت میں چار رکنی وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔(جاری ہے) ملاقات میں 26 مئی کو پشاور میں پی پی پی کے زیر اہتمام صوبہ بچاؤ مشن کے تحت ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور اس میں عوامی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور وزیرستان کے اضلاع میں وفاقی محکموں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں اور عوامی شکایات کے ازالہ کے ساتھ ساتھ پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی غور وغوض کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات, پاک برطانیہ تعلقات اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات ہوئی، وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا۔دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپ سکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا...
پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہےکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران عمران خان کو جنگی صورتحال پر بریفنگ کے علاوہ ان سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے فوج مخالف بیانیہ روکنے کی درخواست کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جنگ کے بعد کیا عمران خان کی رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟ نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ رواں ماہ 6 مئی کو جب پاک بھارت کشیدگی جاری تھی، اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ایک اہم شخصیت نے ملاقات کی تھی۔ نجم سیٹھی کا دعویٰ ہے کہ اس ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ایسے بریفنگ...
مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سرکاری دفاتر، کالونی اور دیگر مقامات پر درخت لگانے کی ہدایت کی ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث نایاب پرندے خیبر پختونخوا چھوڑ چکے ہیں۔مشیرِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بے کار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلبل، مینا، ہُدہُد اور دیگر مقامی پرندوں...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء ) پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ایک اہم غیرسیاسی شخصیت کی ملاقات اور بریفنگ کا انکشاف سامنے آگیا۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ 6 مئی کو عمران خان سے ایک غیر سیاسی شخصیت نے اڈیالہ میں ملاقات کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی کشیدگی پر بریفنگ دی، انہیں بالکل ایسے بریفنگ دی گئی جیسے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جاتی ہے، جس میں عمران خان کو اعتماد میں لیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ بھارت پاکستان پر یہ الزامات لگا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو اڈیالہ جا کر کہا گیا کہ ملک...
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت 5 اکتوبر کے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 30 مئی تک توسیع کردی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی۔ Post Views: 4
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 ان کا کہنا...
لاہو (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)وزیراعلی مریم نواز نے وزراء کے ہمراہ پرچم کشائی کرکے’’یوم تشکر ومعرکہ حق‘‘ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور اعلی صوبائی سرکاری افسروں نے تقریب میں شرکت کی۔ پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا بھی کی گئی۔ وزیراعلی کی قیادت میں یوم تشکر ومعرکہ حق کی تقریبات میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ نماز فجر میں خصوصی طور پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں کی گئیں۔ صوبہ بھر میں معرکہ حق ویوم تشکر کی تقریبات میں قرآن خوانی کی گئی۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء کرام...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال بالخصوص پاکستان بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات پر بھی وسیع بات چیت کی۔ تجارت، معاشی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے۔ ڈیوڈ لیمی نے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ ہفتے سے پالیسی نوعیت کی بات چیت شروع ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کا بنیادی موضوع ایف بی آر ریونیو اور اس کو حاصل کرنے کے لیے مجوزہ ریونیو اقدامات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک تجویز ہے کہ ملک کے اندر چلنے والی ٹیکسی سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ تنخواہ دار طبقہ اور پراپرٹیز اور گاڑیوں کے سیکٹر میں ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔ صنعتی خام مال اور نیم تیار شدہ اشیاء پر ڈیوٹیز میں کمی کی تجویز ہے۔ نئے بجٹ...

قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی: محسن نقوی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت...
وزیراعظم شہباز شریف اور یرطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔وفود کی صورت میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور بلااشتعال جارحیت کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں پاکستان...
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی مضبوط خواہش کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اپنے دفاع میں ردعمل متناسب اہداف پر مبنی تھا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق جنگ بندی مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور بلا اشتعال جارحیت کے سامنے انتہائی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات...
چیئرمین پیپلزپارٹی اور برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو اور ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اصلاحات کے لیے سرمائے کی نہیں مہارت کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ سے امریکی بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ مستقبل میں اصلاحات کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام سے چھٹکارا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پالیسی میں استحکام کے لیے ایڈوائزری پینل بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں، اصلاحات کے لیے سرمائے کی نہیں مہارت کی ضرورت ہے۔سینیٹر اورنگزیب نے مزید کہا کہ ویلیو چین میں لیکیج کی کوئی گنجائش نہیں ہے، معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کا ہدف حاصل کریں گے، ایف بی آر آئی ٹی وِنگ میں ماہرین کی تعیناتی جاری...
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ برطانوی اور پاکستانی دونوں راہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارت کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہا، ملاقات میں پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں راہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے جبکہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارت...
کوئٹہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے عالمی استعمار اور صیہونی طاقتوں کے گٹھ جوڑ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا یہود و نصاریٰ ہرگز امت مسلمہ کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اہل ایمان آپس میں نرم دل اور باہمی محبت و اخوت سے سرشار ہوتے ہیں، جبکہ کفار و مشرکین کے مقابلے میں سخت اور باہمت ثابت ہوتے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ غیور عوام اپنے ایمانی جذبے سے وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔ دشمن کی مکروہ سازشیں، خصوصاً مودی سرکار کے ناپاک عزائم، خاک میں ملا دی جائیں گی۔ ان...
اعلامیے کے مطابق وفد کی قیادت اے بی سی کے صدر کامران عطا اللہ خان نے کی، جبکہ اس میں پاکستان میں کام کرنے والی معروف امریکی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز شامل تھے، اس موقع پر وزارتِ خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں اصلاحات اور تمام شعبوں میں منصفانہ ٹیکسیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج وزارتِ خزانہ میں امریکن بزنس کونسل (اے بی سی) کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق وفد کی قیادت اے بی سی...
اسلام ٹائمز: مختصر یہ کہ ٹرمپ اور جولانی میں ملاقات امریکہ کی خارجہ سیاست کے ایک مستقل طریقہ کار کا واضح ثبوت ہے۔ یہ طریقہ کار شدت پسند اور دہشت گرد گروہوں کو اپنے سیاسی اہداف کے لیے استعمال کرنے پر مبنی ہے۔ جب تک یہ گروہ امریکی مفادات کے لیے خطرہ سمجھے جاتے ہیں اس وقت تک وہ دہشت گرد قرار پاتے ہیں اور ان کا نام امریکہ کی وزارت خارجہ اور دیگر سیکورٹی اور مالی اداروں کی بلیک لسٹ میں شامل ہوتا ہے لیکن جیسے ہی وہ امریکہ کے مطیع ہو جاتے ہیں اور اس کی کٹھ پتلی کا کردار ادا کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں تو ان کی حقیقت ہی بدل دی جاتی ہے۔ کل کے...
سٹی 42 : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈلیمی پاکستان کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد ڈیوڈ لیمی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں دم کرکے بیماریاں دور کرنے اور جنات نکالنے کے نام پر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں خاتون کی مدعیت میں علاج کے نام پر خاتون سے نازیبا حرکات کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ درخواست گزار خاتون نے مقدمے میں بتایا کہ مرگی کی مریضہ ہوں، کافی علاج کرایا ٹھیک نہیں ہوئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پیر خرم کی ویڈیو دیکھی جو دم درود سے علاج کرتا ہے اور لوگ علاج کے لیے ان کے پاس آتے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اپنے...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جمعے کے روز برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل برطانوی سیکریٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی جس دوران جنوبی ایشیا میں حالیہ پیشرفت بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ لیمی کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا اور برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کے بلااشتعال اور جنگجوانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی خودمختاری،بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ بھارت نے 38 روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینک دیا اسحاق ڈار...
بیجنگ :دسواں چین فرانس اعلیٰ سطحی اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں منعقد ہوا۔ ڈائیلاگ کےلیے چین کے سربراہ اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ اور فرانس کے سربراہ، فرانس کے معیشت، خزانہ، صنعت و ڈیجیٹل خودمختاری کے وزیر ایرک لومبارڈ نے مشترکہ طور پر ڈائیلاگ کی صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ حہ لی فنگ نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ تھی۔ صدر شی جن پھنگ اور صدر ایمانوئل میکرون نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے حوالے سے اہم اتفاق رائےقائم کیا ۔ چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں...
قومی ایئر لائن پی ائی اے کو قومی خزانے پر گزشتہ چند سالوں سے بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ یہ 850 ارب روپے کی مقروض بھی ہو گئی تھی۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی پی آئی اے کے ایک سال میں کتنے اخراجات ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شمالی علاقہ جات کے لیے پی آئی اے کی پروازویں منسوخ، مسافروں کو پریشانی کا سامنا وزارت دفاع کے ریکارڈ کے مطابق سال 2024 میں پی آئی اے کو 9 ارب 35 کروڑ کا آپریشنل پرافٹ جبکہ 26 ارب 20 کروڑ روپے کا نیٹ پرافٹ ہوا ہے۔ اس عرصے میں پی آئی اے نے مجموعی طور پر 198 ارب 80 کروڑ روپے کے اخراجات کیے۔ پی آئی اے کے سال 2024...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ آپریشن بنیان مرصوص قومی سلامتی کے تحفظ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت قوم کے مکمل اتحاد کا ثبوت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہم 9 مئی والے نہیں، 10 اور 28 مئی والے ہیں، مریم نواز شریف جمعے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، قومی سلامتی، ترقیاتی منصوبوں اور پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیاگیا، پنجاب کی پہلی بلٹ ٹرین اور ہائی سپیڈ ٹرین پراجیکٹس پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے آپریشن’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، وفاقی وزیر حنیف عباسی نے سی...
موسمی الرجی ایک عام مسئلہ ہے جو سال کے مخصوص اوقات میں فضائی پولن کے باعث پیدا ہوتی ہے، جیسے بہار، گرمی یا خزاں کے موسم میں۔ اس کے نتیجے میں چھینکیں، ناک بہنا یا بند ہونا، آنکھوں میں خارش یا پانی آنا، گلے میں خراش اور کھانسی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق، کچھ قدرتی اور سادہ غذائیں ان علامات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ اپنے روزمرہ کے کھانے میں ان غذاؤں کو شامل کر کے، خاص طور پر الرجی سیزن سے پہلے اور اس کے دوران، ان علامات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور مجموعی طور پر بہتر محسوس کیا جا سکتا ہے۔ یہاں آپ کوموسمی الرجی کے لیے 5 آسان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ (مشرق وسطیٰ سے) امریکا واپس آرہے ہیں اور اب توقع ہے کہ وہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایک ملاقات رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما نے کنگنا رناوت سے ٹرمپ مخالف ٹوئٹ کیوں ڈیلیٹ کروائی؟ صدر ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنا مشرق وسطیٰ کا دورہ ختم کر کے واپس واشنگٹن جا رہے ہیں اور اب ان کی روس کے صدر پوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ نے ابوظہبی میں کہا کہ میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم صرف یہ (روس یوکرین جنگ بندی) کریں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کے اور پیوٹن کے...
وہ قریب 70 سال کے چینی شہری ہیں، جب ان سے میرا تعارف کرایا گیا اور بتایا گیا کہ میں پاکستان سے ہوں، تو وہ اپنی سیٹ سے اٹھے اور جس دروازے سے میں داخل ہوا تھا اس کی جانب بڑھے اور بڑے ہی شفیق، محبت بھرے انداز میں مجھ سے ملاقات کی۔ ان کا خلوص ان کی آنکھوں سے چھلک رہا تھا۔ ایک نہیں، دو نہیں بلکہ بار ہا انھوں نے مجھ سے مصافحہ کیا اور ہر بار ان کے چہرے کی خوشی میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا تھا، میری چینی کولیگ نورین نے اس ملاقات میں بطور مترجم خدمات انجام دیں۔ پھر کہنے لگے چلیں ایک یادگاری تصاویر لیتے ہیں اور تصویر کیلئے ایک جگہ مخصوص کی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے درآمدی محصولات (ٹیرِف) میں بتدریج مگر نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔اس اقدام کو معاشی بہتری کے حصول کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جو کہ برآمدات پر مبنی ترقی کو ممکن بنائے گا، زیرِ نظر فیصلے سے نہ صرف بیروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ مہنگائی کی شرح کو بھی قابو میں رکھا جا سکے...
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک - بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ...

کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کہا کہ’’لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی جرأت اور بہادری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی قربانی سنہری حروف میں لکھی جائے گی‘‘۔ 7 مئی کا تاریخی معرکہ: مختلف ممالک کی پاک فضائیہ میں دلچسپی بڑھ گئی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ’’ایسے بہادر سپوتوں کی بدولت وطن محفوظ ہاتھوں میں ہے،مادرِ وطن کے لیے لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی قربانی ہرگز رائیگاں...
ڈی ای پی اے میں چین کی شمولیت سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے تحت چین کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور نائب وزیر تجارت لی چھنگ گانگ نے جنوبی کوریا کے صوبے جیجو میں ایپک تجارتی وزراء کے اجلاس میں شرکت کے دوران چین اور ڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ ایگریمنٹ (ڈی ای پی اے) کے اراکین کے درمیان وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ای پی اے ورکنگ گروپ میں شامل ہونے کے بعد سے تنظیم کے اراکین کے ساتھ چین کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے، بین...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 2 مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دائر کی گئی مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 2 مقدمات جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق متعلقہ جج غیر ضروری جلد بازی اور قانونی معاملات کا مشاہدہ کئے بغیر کیس چلا رہے ہیں۔ فیصلہ کے مطابق مدعی مقدمہ کے وکلاء اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے، عدالت کے اندر اسلام آباد ہائی کورٹ کا خط بھی پیش کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعلقہ دفعات کے تحت درج مقدمات کو...
مشرق وسطیٰ کے دورے کے تیسرے مرحلے میں متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے ایک ملاقات میں کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روسی صدر پیوٹن نے ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو ’حقیقی مسلمان‘ کیوں کہا؟ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم ملاقات کریں، اور ایسا ہم دونوں کر سکتے ہیں۔ اپنی گفتگو میں ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جب تک وہ پیوٹن سے ملاقات نہیں کرتے روس اور یوکرین امن مذاکرات میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں۔ یہاں یہ بات اہم ہے کہ دو روز قبل یوکرین سے...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی میں برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔\932
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کے روز یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اس کے بجائے ایک نچلی سطح کا وفد مجوزہ امن مذاکرات کے لیے بھیج دیا، جبکہ زیلنسکی نے کہا کہ ان کے وزیر دفاع کیف کی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق، مارچ 2022 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست بات چیت ہونے جا رہی ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے اس بیان نے اس عمل کو سبوتاژ کیا ہے کہ جب تک وہ اور پیوٹن اکٹھے نہیں ہوتے اس وقت...
— فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی سے متعلق اجلاس میں برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت مضبوط معیشت کے حصول کےلیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی، حکومت روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے خاتمے کےلیے بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی ماہرین کی مشاورت سے بنیادی معاشی اصلاحات کےلیے جامع منصوبہ بنالیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے اختیارات کی منتقلی کا اہم فیصلہ اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات... اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے درآمدی محصولات...

وزیر اعظم، آرمی چیف کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے، شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات ، درجات کی بلندی کیلیے دعا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم، آرمی چیف اور وفاقی وزراء کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کی، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں ہے؟جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ریمارکس وزیر اعظم نے معرکۂ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ایوان بالا کا اجلاس جمعہ کو پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں نقطۂ اعتراض پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی سخت مذمت کی۔شبلی فراز نے کہاکہ جو کل ہوا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے لیڈر کو گالیاں دی گئیں جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔(جاری ہے) جو ایشو زیر بحث تھا، اس میں اس طرح کی گفتگو ہرگز قابلِ برداشت نہیں۔ پریزائیڈنگ آفیسر شیری رحمان نے کہاکہ آپ کی بات میں وزن ہے۔ میں کل اس وقت ایوان میں موجود نہیں تھی،...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے درآمدی محصولات (ٹیرِف) میں بتدریج مگر نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کو معاشی بہتری کے حصول کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جو کہ برآمدات پر مبنی ترقی کو ممکن بنائے گا۔ زیرِ نظر فیصلے سے نہ صرف بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ مہنگائی کی شرح کو بھی قابو میں رکھا جا...
حکومت نے رات گئے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا،عوام پیٹرول کی قیمت کے ریلیف سے محروم رہی ۔وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ صارفین کو پیٹرول کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کی جو امید تھی، وہ پوری نہ ہو سکی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت بدستور 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی...

ہماری روایتی عسکری صلاحیت دشمن کو روکنے کیلئے کافی : عالمی برادری بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی ِ، مواد چوری کا جائزہ لے : پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی اور تابکار مواد کے بار بار چوری ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جوہری ہتھیاروں پر بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، راج ناتھ سنگھ کی باتوں سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ذمہ داریوں سے لاعلمی ظاہر ہوتی ہے، بھارت کو روکنے کیلئے پاکستان کی روایتی صلاحیتیں ہی کافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اورغیر قانونی سمگلنگ...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیر داخلہ نے پاک بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ٹرمپ اور سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ وزیرِ داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقاتوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی...

آرمی چیف کت ہمراہ دورہ کا مرہ ہندوستانی چیارے تباہ کرنیوالے شاہینوں سے ملاقات : بھارتی اشتعال انگیز بیانات پر تشویش ‘ وزیراعظم
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے چند گھنٹوں میں دشمن کا غرور اور گھمنڈ پاش پاش کر دیا۔ پاکستان کے بھرپور جواب نے طاقت کا توازن تبدیل کر دیا۔ دشمن کو یہ پیغام دے دیا کہ اب دوبارہ کبھی میلی آنکھ سے ہماری طرف دیکھا تو اس کو پائوں تلے روند دیں گے۔ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھارت ملوث ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کامرہ ایئر بیس کے دورے کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بھارت سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو جاتا ہے۔ انہوں نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔‘ مزید پڑھیں: ’بھارت میں آئی فون کی پروڈکشن نہیں چاہتا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایپل کے سی ای او کو واضح پیغام انہوں نے مزید کہا کہ’پاکستان کی قیادت کے بارے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران محسن نقوی نے پاک بھارت سیزفائر میں کلیدی کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی ممکن بنانا ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے خطے کو ممکنہ تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت...
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی آج یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔پشاور سے جاری ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں عوام اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اختلافات ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے: بیرسٹر سیفبیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا...
بھارت کیخلاف جنگی محاذ پر شاندار کامیابی حاصل کرکے پاک فوج نے قوم کے دل جیت لیے۔ دشمن کو فیصلہ کن شکست دینے پر ملک بھر میں قوم یومِ تشکر منا رہی ہے۔ لاہور کے بی ایکس اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا منہ توڑ جواب، ملک کے دیگر شہریوں کی طرح لاہور میں بھی یومِ تشکر کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔ لاہور کینٹ کے بی ایکس اسٹیڈیم میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا۔ بھارت کیخلاف جنگی محاذ پر شاندار کامیابی حاصل کرکے پاک فوج...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں ہیں جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد نئی قیمت254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔...
اپنے ایک بیان میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ امریکہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایران سے تیل اور گیس کی خرید کا مطلب تہران کی مالی مدد ہے جسے روکنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے کہا کہ بغداد مکمل طور پر ایران-امریکہ غیر مستقیم مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کی ناکامی کے بھیانک نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، بغداد پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایران سے گیس درآمد کرنے سے باز رہے۔ فواد حسین نے کہا کہ امریکہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایران سے تیل اور گیس کی خرید کا مطلب تہران کی مالی مدد ہے جسے...
لیجنڈری مرحوم اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزئین نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے اور ایک انٹرویو میں اس بارے میں دلچسپ روداد سنائی ہے۔ تزئین حسین جو کہ اداکاری کے شعبے میں کافی شہرت رکھتی ہیں نے دوسری شادی ایک بینکار سے کی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں تزئین حسین نے انکشاف کیا کہ ان کے دوسرے شوہر نے انھیں یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں دیکھا اور دل ہار بیٹھے تھے۔ جس کے بعد انھوں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سے تزئین حسین سے ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی۔ اس طرح اداکارہ تزئین اور ان کے شوہر عامر سیدین کی ملاقات ہوئی اور پھر فون پر بھی بات چیت جاری رہی۔ دونوں نے جلد ہی شادی کے بندھن میں...
بیرسٹر سیف(فائل فوٹو)۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ بیرسٹر سیف کے مطابق اجلاس میں صوبے بھر میں بلا امتیاز لائف انشورنس اسکیم کی منظوری دی گئی ہے۔ کوہستان میں مالی بےضابطگیوں کے کیس میں نیب کارروائی کو خوش آئند قرار دیا گیا، ملوث عناصر کے خلاف کارروائی صوبائی حکومت خود بھی کرے گی۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ تحقیقات کےلیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی خود وزیراعلیٰ کریں گے۔ بیرسٹر سیف کے مطابق صحت کارڈ کے تحت علاج کے دوران وفات پر انشورنس کوریج دی جائے گی، صحت کارڈ...
متحدہ عرب امارات صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا کہنا ہے کہ ان کی مملکت خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے امریکا کے ساتھ کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا خیر مقدم جمعرات کو ابوظہبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران شیخ محمد بن زید النہیان نے امریکی صدر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دونوں دیرینہ سیکیورٹی اتحادیوں (امارات و امریکا) کے درمیان تعلقات میں نمایاں مضبوطی سامنے آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات جس نے مارچ میں امریکا میں 10 سالہ، 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری...
پی ٹی آئی رہنماوں کو اڈیالہ جیل میں قید بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔تمام پی ٹی آئی رہنما داہگل پولیس ناکے سے واپس روانہ ہوگئے، فیصل جاوید، احمد چٹھہ، فردوس شمیم، اسامہ حمزہ اڈیالہ پہنچے تھے، میاں غوث اور رانا عاطف بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پہنچے تھے۔تحریک انصاف کے رہنماوں کو پولیس نے داہگل ناکے سے آگے نہیں جانے دیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ایئر بیس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے معرکۂ حق میں بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی اس موقع پر وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی جارحیت خاک میں ملا دی: وزیرِ اعظم شہباز شریفشہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں جوانوں کی غیر معمولی جرات و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف بھی تھے۔وزیرِ اعظم کے ہمراہ...
گرمی کی شدت بڑھتے ہی ’’لو ‘‘لگنے کے کیسز میں اضافہ ہو نے لگا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالےسے پروفیسر اسرار الحق طور کا کہنا ہے کہ زیادہ پسینہ آنا ، سر درد ، چکر آنا لو لگنے کی علامات ہیں، لو لگنے کی علامات کیساتھ بے ہوشی و غشی طاری ہونا انتہائی خطرناک ہے۔خالی پیٹ دھوپ میں نہ نکلیں ، پانی و مشروبات کا وافر استعمال کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا ک دھوپ میں کام کے دوران وقفہ لیں۔گرمیوں میں ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے لباس کا استعمال کریں۔بچے بوڑھے اور بیمار افراد کو ’’لو‘‘ لگنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم کی جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات ہو ئی، ملاقات میں ڈاکٹر طارق سلیم نے حافظ نعیم الرحمن کو شمالی پنجاب میں جماعت اسلامی کی دعوتی تنظیمی اور سیاسی صورتحال اور آئندہ کے اہداف وامکانات سے آگاہ کیا اس موقع پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطہ کی تیزی سے بدلتی صورتحال، غزہ، کشمیر، سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، امیر جماعت اسلامی حا فظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں تاریخی غزہ ملین مارچ میں...
اسلام آ باد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم تشکر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے، مسلح افواج نے بہادر ی سے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا، دن کے...
وزیراعظم کی بھارت طیاروں کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا اور اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔کامرہ ایئربیس دورے کے موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع...
اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔تمام پی ٹی آئی رہنما داہگل پولیس ناکے سے واپس روانہ ہوگئے، فیصل جاوید، احمد چٹھہ، فردوس شمیم، اسامہ حمزہ اڈیالہ پہنچے تھے، میاں غوث اور رانا عاطف بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پہنچے تھے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پولیس نے داہگل ناکے سے آگے نہیں جانے دیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و...
سٹی 42: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت نے وزیرِ اعظم کے ہمراہ شرکت...