2025-09-18@04:14:06 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«انتہائی اونچے درجے»:

    دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب کے باعث اوچ شریف کے کئی دیہات زیر آب آگئے، سیلاب متاثرہ ہاتھوں سے دستی کشتیاں بنا کر سامان منتقل کرنے لگے ہیں۔ سیلابی صورتحال بڑھنے سے موضع گمانی، بختیاری اور بلہ جھلن کے مزید دیہات زیر آب آگئے جبکہ سیلابی ریلا آنے کے باوجود کافی تعداد میں لوگ بستیوں میں موجود ہیں۔ پاک فوج اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں سے سامان اور مویشی منتقل کرنے کے لیے دشواری کا سامنا ہے۔ موضع بختیاری میں ایک شخص مویشی منتقل کرنے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو عملے...
    بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، ہریکے اور فیروز پور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز لاہور:بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا،بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا،مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد کو بچالیا گیا، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی، جبکہ 5 افراد کی تلاش جاری ہے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے کے بارے میں پاکستان کو...
    لاہور: بھارت آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جس پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بھارت نے سفارتی ذرائع سے پاکستان میں مزید پانی چھوڑے جانے سے متعلق آگاہ کیا۔ پاکستان میں مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ بدستور موجود ہے۔ وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی معلومات کے پیش...
    پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد بپھرا ریلا سندھ میں داخل ہوگیا ہے۔ ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پنجند بیراج پر پانی میں 97 ہزار 706 کیوسک اضافہ ہوا ہے۔ آمد اور اخراج اس وقت 4 لاکھ 46 ہزار 820 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق تریموں بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 8 ہزار 371 کیوسک ریکارڈ جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 151 کیوسک ہے۔ ادھر سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 29 ہزار 990 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوٹری بیراج پر 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 26 ہزار 497 کیوسک ریکارڈ کیا...
    لاہور،دادو (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی سے سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوگئی، سیلابی ریلے نے پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچا دی، سندھ کے گڈو بیراج میں 3لاکھ 57ہزار،سکھر بیراج پر 3لاکھ 27ہزار کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، پنجاب میں گنڈاسنگھ والا، ہیڈسلیمانکی، ہیڈقادرآباد، خانکی، محمد والا میں پانی کی سطح انتہائی اونچے درجے پرہے، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور مزید درجنوں دیہات زیر آب آ گئے، سیلابی ریلے سے بھارت کی طرف سے بارڈر پر لگائی گئی باڑ کو بھی نقصان پہنچا ہے،بھارتی حدود میں تقریباً 110 کلو میٹر لمبی بارڈ فینس سیلاب کی زد میں آئی ہے جبکہ...
    کراچی: دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر 6 سے 7 ستمبر کو انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت سکھر اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر کچھ اتار چڑھاؤ کے بعد اَپ اسٹریم میں پانی کی آمد 369,649 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 354,224 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر بیراج پر بھی کچھ اضافے کے ساتھ اَپ اسٹریم میں پانی کی آمد 300,575 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم...
    دریائے راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور 5 ستمبر تک راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائےچناب میں تریموں، دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی پر اونچےدرجےکاسیلاب ہے، دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور بہاؤ 5 لاکھ 16 ہزارکیوسک ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے ریلیف کمشنر کا بتانا ہے 5 ستمبر تک راوی، ستلج اورچناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ بالائی علاقوں...
    کراچی: دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر 5 ستمبر کو انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔ موجودہ صورتحال کے دوران گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی طرف سے سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اَپ اسٹریم 3لاکھ 18ہزار229 جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں 3لاکھ 3ہزار877 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔ فوکل پرسن زبیر چنہ نے بتایا کہ سکھر بیراج پر اَپ اسٹریم 2 لاکھ 85ہزار487 اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 2لاکھ 34ہزار717 کیوسک رہا۔ کوٹری بیراج پر اَپ اسٹریم 2لاکھ 73ہزار844 جبکہ...
    دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک ہو گیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر بھی پانی کی آمد میں اضا فہ ہوا ہے مگر صورتحال معمول پر ہے ۔ دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادرآباد پر پانی کی سطح کم ہوئی ہے اور اب درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔ لیکن دریائےچناب میں تریموں کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، تریموں کے مقام پر سیلاب کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 79 ہزار 743 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب...
    چیچہ وطنی کے قریب دریائے راوی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے، جس سے مقامی آبادیوں میں شدید نقصان کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائے راوی میں ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، جس سے قریبی علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ پانی نے چیچہ وطنی کی پرانی آبادیاں موضع جھنگی سیال، بستی امیر آباد، موضع ہاشم چاکر، موضع دوبرجی اور دیگر علاقوں میں داخل ہو کر سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ انسانی نقصان سے بچا جا سکے۔ اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 6...
    KAMALIA: کمالیہ میں دریائے راوی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ کیوسک تک کا شدید سیلابی ریلہ مل فتیانہ کے مقام پر داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کے مطابق، اس وقت مل فتیانہ کے مقام سے 45 ہزار سے 50 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، تاہم پانی کی رفتار اور بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو آنے والے گھنٹوں میں شدید صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ سیلابی پانی نے قریبی رہائشی آبادیوں میں داخل ہونا شروع کر دیا ہے جس پر...
      دریائے راوی میں شاہدرہ اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا ہیڈورکس پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر ( این ای او سی ) نے دریائے چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا، منڈی بہاء الدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلابی پانی سے 140سے زائد دیہات ڈوب گئے، حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے سیلاب کی پیشگوئی کرنے والے شعبے ’ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن’ کے مطابق آج شام 6 بجے تک دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بلند رہی جہاں بہاؤ دولاکھ 17 ہزار 660 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ ہیڈ بلوکی پر اونچے...
    دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے، بیراج کو بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پاک فوج کی موجودگی میں حفاظتی بند توڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹ ڈاؤن اسٹریم بند میں بارودی مواد نصب کرکے شگاف ڈالا گیا، جس کے بعد منڈی بہاءالدین کی آبادیوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔  https://Twitter.com/ghazanfarabbass/status/1960625971964322141?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1960625971964322141%7Ctwgr%5E1512781feaceae7e9d9d1fe59bac31265226fd4d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwenews.pk%2Fnews%2F350225%2F انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیڈ ورکس کی موجودہ گنجائش 8 لاکھ کیوسک ہے جبکہ اس وقت پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریا بپھر گئے، 8 اضلاع میں فوج تعینات، لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی موجودہ سیلابی صورتحال 2014 کے بعد سب سے اونچے درجے کے سیلابی...
    آج کی دنیا جو بظاہر “مہذب” کہلاتی ہے، وہاں ایک ایسا انسانی المیہ جاری ہے، جو نہ صرف بین الاقوامی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہے بلکہ تہذیبِ انسانی کے ماتھے پر بھی کلنک کا ٹیکہ بھی۔ غزہ کی زمین اس وقت جس کرب اور بربادی سے گزر رہی ہے، اس کی مثال تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔ یہاں نہ صرف بمباری جاری ہے بلکہ انسانیت کی بنیادیں لرز چکی ہیں۔ بچوں کی لاشیں، ماؤں کی آہیں، اور بھوک سے بلکتے جسم اس خطے کی روزمرہ حقیقت بن چکے ہیں۔ سب سے دردناک پہلو یہ ہے کہ ان مظالم کا ہدف وہ طبقہ بن رہا ہے جو سب سے زیادہ کمزور ہے یعنی عورتیں اور بچے۔ اسرائیلی بمباری میں...
    غزہ (اوصاف نیوز) وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، بمباری سے مزید 80 فلسطینی شہید جبکہ بھوک کے باعث 29 بچے اور بزرگ جان کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے مغازی کیمپ پراسرائیل نے بمباری کی، جس سے 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شمالی غزہ میں بمباری میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق جبالیہ میں 4 منزلہ عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی ملبے تلے دب گئے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں بھوک کے باعث 29 فلسطینی بچے اور بزرگ شہید ہوئے۔ فلسطینی وزیر صحت نے...
۱