2025-06-06@16:16:04 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«بجلی کی قیمتوں میں اضافہ»:

    اشیا کی طلب بڑھنے کے باعث حالیہ دنوں میں ان کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے اور ان اشیا کی قیمتیں ہزار روپے سے لے کر 2500 روپے یا اس سے زائد تک بڑھ گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی اور مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل کی وجہ سے یہاں کے مکین اذیت سے دوچار ہیں، متوسط اور غریب آبادیوں میں رہائشی پورشنز کی کثرت کے باعث کئی چھوٹے فلیٹوں میں ہوا کا گزرنا بھی ناممکن ہوتا ہے۔ گرمی اور بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کیلئے اپنے گھروں میں رہنا مشکل ہوگیا ہے، لوگ ان مسائل سے بچنے کیلئے متبادل ذرائع توانائی پر جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ آمد، عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اہم ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی ہم منصب کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا موقف بہت واضح ہے، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میںپاکستانیوں کو...
    علی پور (نیوز ڈیسک) علی پور شہر میں قصاب مافیا نے من مانی قیمتوں پر گوشت فروخت کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے شہری شدید پریشان ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور مارکیٹ کمیٹی سرکاری طور پر مقرر کردہ قیمتوں پر گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق رمضان المبارک سے قبل بڑے گوشت کی فی کلو قیمت 700 روپے تھی، جو اب بغیر ہڈی 1400 روپے اور ہڈی والا گوشت 1000 سے 1200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یعنی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں نے قصاب مافیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ بھینسوں، کٹوں اور بیمار جانوروں کا گوشت نرم بچھڑے کے نام پر فروخت...
    اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہا گھریلو صارفین کےلیے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کےلیے 7 روپے 58 پیسے فی یونٹ کمی ایک غیر معمولی ریلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا ایک تاریخی عوامی فیصلہ ہے، اس فیصلے سے تمام صارفین کو بلا امتیاز فائدہ پہنچے گا جبکہ ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کے بعد عوام کو اتنا بڑا ریلیف  تاریخ ساز اقدام ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے سے ملک میں...
    چینی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پنجاب حکومت نے جواب جمع کروانےکے لیے مہلت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ میں رمضان المبارک میں چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر صوبائی حکومت نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں رمضان کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ جسٹس شاہد کریم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رمضان تقریباً گزرچکا، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی ہے، حکومت کے پاس سب کچھ موجود ہے...
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ امریکہ میں طلب کے مثبت امکانات، ایندھن کے ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی اور امریکی ڈالر کی کمزوری بنی۔ برینٹ کروڈ فیوچر 43 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 71.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 مارچ کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 38 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 67.54 ڈالر کا ہوگیا۔ امریکی حکومتی ڈیٹا کے مطابق، گزشتہ ہفتے ڈیزل اور ہیٹنگ آئل سمیت ڈسٹلیٹ ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی ہوئی، جو 2.8...
    پشاور(آئی این پی ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا۔ اور اس وقت خزانے میں 150 ارب روپے سے زائد کا سرپلس موجود ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس ہوا۔ جس میں خیبر پختونخوا جوڈیشل افسران ویلفیئر فنڈ کے قیام کے لیے ڈرافٹ بل کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ریگی ماڈل ٹائون میں جوڈیشل اکیڈمی کے قیام کے لیے فنڈز کی منظوری اور صوبائی محتسب سیکرٹریٹ میں پوسٹوں کی تخلیق کے لیے پابندی میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔خیبر پختونخوا ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ ڈرافٹ بل 2025 اور نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار فتح کے بعد بھارتی کرکٹرز کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی نے بھارتی کرکٹرز کی مارکیٹ ویلیو کو مزید مستحکم کر دیا ہے خاص طور پر کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی مقبولیت کو ایک نیا عروج ملا ہے۔ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اس وقت ملک کے سب سے مہنگے برانڈ ہیں جن کی برانڈ ویلیو 227.9 ملین ڈالر (تقریباً 2000 کروڑ روپے) ہے۔ یہ کسی بھی بھارتی اداکار یا دیگر مشہور شخصیات سے زیادہ ہے جن میں رنویر سنگھ (203.1 ملین ڈالر) اور شاہ رخ خان (120.7 ملین ڈالر) شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان...
    لاہور (نیوز ڈیسک) چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے معاشی اشاریے جھوٹ پر مبنی ہیں اور ملک مسلسل تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔ عالیہ حمزہ کے مطابق رجیم چینج کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 212 فیصد، گھریلو گیس کی قیمتوں میں 1291 فیصد، اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 70 اور 80 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا، چاول 95 فیصد، چینی 59 فیصد، بیف 70 فیصد، مٹن 58 فیصد، چکن 64 فیصد، جبکہ انڈوں کی قیمت میں 158 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایل پی جی کو سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچا جا رہا ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہریوں...
۱