دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ، مزید بستیاں اور فصلیں زیر آب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور دریا کنارے کچے کی مزید دو بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔سیلاب متاثرین کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سےعلاقے میں 15 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے لیکن سیلاب متاثرین منتقل نہ ہوئے۔انتظامیہ کے مطابق کچے کے مکین اپنا گھر اور سامان چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ ادھر حافظ آباد کے بعد مختلف دیہاتوں میں حالیہ بارش کے بعد پانی کی نکاسی نہ ہو سکی جس سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش تیرہویں روز بھی جاری ہے، نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کا خاندان اب تک لاپتا ہیں۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق وزیراعظم پاکستان جلد گلگت بلتستان کادورہ کریں گے۔یاد رہے کہ ملک میں بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی، امیر مقام
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر اور گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے 5 اگست کو یومِ استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر اور گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے 5 اگست کو یومِ استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی اور پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلے کے منصفانہ حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ یومِ استحصال کو موثر انداز میں منانے کے لئے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات بین الاقوامی قوانین، کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔ اس سال یومِ استحصال کی اہمیت پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی وجہ سے کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہادر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارِ کرتا ہے جو بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم، امتیازی سلوک اور ناانصافی کے باوجود پاکستان سے الحاق کے اپنے خواب کی تکمیل کے لئے تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں۔
وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر حکومت اور مختلف اداروں کے نمائندوں نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو یومِ استحصال کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی، پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم فرح ناز اکبر، سیکرٹری امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ اطلاعات و نشریات، وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع، وزارتِ مواصلات، وزارتِ تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، پی آئی ڈی، پی ٹی وی، اے پی پی، پی بی سی، پیمرا، سی ڈی اے، پی ٹی اے، کمشنر آفس اسلام آباد، کمشنر آفس راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔