2025-11-03@07:58:19 GMT
تلاش کی گنتی: 22

«بجلی کی پیداوار کے»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسٹیل پالیسی نہ ہونے سے صنعت غیر یقینی اور بے ضابطگیوں کا شکار ہے، جس کے باعث کمپیٹیشن کمیشن نے چین و بھارت کی طرز پر اسٹیل کی علیحدہ وزارت کے قیام کی سفارش کر دی۔ کمپیٹیشن کمیشن نے اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں اسٹیل سیکٹر کو درپیش مسابقتی چیلنجز اور پالیسی خلا کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیل اسکریپ کی درآمد 2.7 ملین میٹرک ٹن جبکہ مقامی پیداوار 8.4 ملین میٹرک ٹن رہی۔ پاکستان اسٹیل مل 2015 سے غیر فعال ہے اور اس پر 400 ارب روپے کے واجبات کا بوجھ ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر معیاری اسٹیل کی پیداوار 60 فیصد تک...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صنعت اور زراعت کے شعبے کے لیۓ پاور ڈویژن کی اصلاحاتی پیکج پر جائزہ اجلاس ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن جامع اور موثر پالیسی سفارشات تشکیل دے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت صنعتی پیداوار سے متعلقہ تمام ادارے صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کو سہولت پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔ وزیراعظم کی ہدایت زراعت اور صنعت کے شعبے کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم ملک میں بجلی کی پیداوار کی زیادہ سے زیادہ مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی پر کام کیا جائے۔ وزیراعظم کی ہدایت بجلی کی پیداوار کا بہترین استعمال صنعتی مصنوعات اور زرعی پیداوار میں...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سپورٹ پرائس اور خریداری نہ کرنے کے باعث گندم کی پیداوار کم ہو گئی ہے۔ آبادگاروں کے لیے گندم سپورٹ پروگرام سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیر زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ، سیکریٹری زراعت ضامن ناریجو، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اصغر میمن اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ سال گندم کی خریداری نہ ہونے اور مناسب سپورٹ پرائس نہ ملنے کے باعث گندم کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی کو...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہم بجلی کی پیداوار، تجارت اور ترسیل کے ایک نئے دور آغاز کر رہے ہیں ۔  جدید ، شفاف اور مسابقتی بجلی  مارکیٹ سے ہر پاکستانی کو سستی ، قابلِ اعتماد اور پائیدار توانائی فراہم ہو سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں ٹی بی ایم ایم ورکشاپ سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا ، کہا کہ انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو شروع سے ہی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہیں، جس میں پاور سسٹم بطور آپریٹر چلانا شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کا انتظام اور منصوبہ بندی بھی اس کی ذمہ داری ہے...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے موبائل فون کمپنی کے سی ای او عامر ابراہیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب میں سرمایہ کاری اور بہترین کاروباری مواقع پر گفتگوہوئی عامر ابراہیم نے موبائل سیکٹر میں بہتری کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں۔ پنجاب کومقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں  گندم کی کاشت سے پہلے حکومت پنجاب متحرک ہے کاشتکارکی سپورٹ کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر جامع پروگرام مرتب کیا جائے گا۔ مریم نواز  نے گندم کے کاشتکار کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی موجود ہے۔ وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‏ملک کی تاریخ میں ان مہینوں میں کم ترین پن بجلی کی پیداوار اور دوسرے ایندھن سے چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں فیول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کم پن بجلی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے وزارت توانائی نے تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی متعلقہ وزارتوں کو انرجی ایفیشنٹ بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کا لکھا ہوا ہے تاکہ بجلی بلوں میں گرمیوں اور شدید سردی میں کمی رہے۔...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے باہمی بات چیت کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بات چیت کے دور میںپاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان 19 مئی کو شروع ہوا، آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، پاکستان کے ساتھ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے عندیہ دیا کہ ملک میں جلد بجلی کی پیداوار کے لیے ’فری مارکیٹ‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے مسابقتی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور نرخوں میں مزید کمی آئے گی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کو 4743 ارب روپے کی متوقع بچت پر سراہا اور اسے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات سے متعلق “Integrated Generation Capacity Expansion Plan (IGCEP) 2024-2034” پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نرخوں...
    شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے ہول سیل مارکیٹ میں بجلی کی فراہمی کا نظام پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہےجس کا مقصد بجلی کے شعبے پر موجود بوجھ کو کم کرنا اور صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کے ایک میگاواٹ سے زائد لوڈ رکھنے والے صارفین آئندہ پرائیویٹ بجلی گھروں سے براہِ راست بجلی خرید سکیں گے۔ بجلی فراہم کرنے والی کمپنی اور خریدار کے درمیان 24 گھنٹے بجلی فراہمی کا معاہدہ کیا جائے گا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا بجلی پیدا کرنے اور خریدنے والے دونوں فریقین، لیسکو کا ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم استعمال کریں گے...
    فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شعیب عثمان اورممتاز صنعتکار ملک باﺅ محمد اکرم نے وزیر اعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کوخوش آئند اور قوم کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے صنعتی پیداوارسستی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا جبکہ اس سے 2سے3 ارب ڈالرکی ایکسپورٹ بڑھنے کے بھی قوی امکانات ہیں جس کے ساتھ ساتھ ملک کی بند صنعتیں چالو ہونے سے بیروزگاری کے خاتمہ اور معیشت کی بحالی میں بڑی مدد ملے گی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے...
    ملک میں بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 30 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان ہے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی اور حتمی فیصلہ کرے گی درخواست میں فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے مہینے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کیے گئے فروری میں پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ...
    پاکستانی محقق کا پاکستانی فصلوں کی پیداوار میں بہتری کے لئے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز گانسو (شِنہوا)چین کے شمال مغربی علاقے میں اگرچہ موسم اب بھی کافی سرد ہے لیکن گانسو اکیڈمی برائے زرعی سائنس کی ایک لیب میں گرما گرم بحث جاری ہے،اور محمد علی رضا مولچ پر مبنی ڈرپ آب پاشی کے تجربات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔مولچ ٹیکنالوجی پر مبنی ڈرپ آب پاشی فصلوں کی جڑوں تک براہ راست پانی پہنچاتی ہے، وہ نہ صرف پانی کی بچت کرتی بلکہ غذائیت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں محقق کی حیثیت سے کام کرنے والے علی نے کہا کہ ان کی تحقیق اس بات...
    تربیلا ڈیم میں پانی کے ذخیرے کی کیا صورتحال ہے ۔۔؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آ ئی ہے ۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کے 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ، تربیلا ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، تربیلا ڈیم کے 8 پیداواری یونٹ سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے ، ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی...
    اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ...
    اسلام آباد : صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پرسندھ حکومت نے کیلے کی فصل کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت میں اضافے کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ کسانوں کو ان کی پیداوار پر زیادہ منافع حاصل ہو سکے کیلا پاکستان میں ایک اہم پھل کی فصل ہے اور اس کی پیداوار صوبہ سندھ میں مرکوز ہے اس کے بعد خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کا نمبر آتا ہے.(جاری ہے) اس وقت کیلے کی اوسط سالانہ پیداوار صرف آٹھ سے دس میٹرک ٹن فی ایکڑ ہے پھلوں کی نشوونما کے دوران گچھوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور کٹائی...
    وقاص عظیم:  وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کے تحت کارپوریشن کے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اس 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جس میں وزیر مملکت خزانہ و ریونیو اور وزیر مملکت آئی ٹی شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہوں گے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )کپاس کی پیداوار میں کمی کے باوجود گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 اکتوبر 2024 تک کپاس کی پیداوار میں 48 فیصد کی زبردست کمی کی اطلاع دی. اس عرصے کے دوران جننگ فیکٹریوں کو صرف 3.1 ملین گانٹھوں کے بیج موصول ہوئے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 5.99 ملین گانٹھوں کے مقابلے میں زبردست کمی ہے اس کمی سے مقامی کپاس کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے معیشت پر اضافی دبا ﺅپڑے گا...
۱