صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ملک میں بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 30 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان ہے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی اور حتمی فیصلہ کرے گی درخواست میں فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے مہینے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کیے گئے فروری میں پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے رہی جبکہ اسی مہینے کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی اس حساب سے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی جا سکتی ہے فروری میں بجلی کی پیداوار کے مختلف ذرائع پر نظر ڈالیں تو پانی سے 27.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بجلی پیدا کی گئی فیصد بجلی پیدا کے لیے بجلی بجلی کی
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔