یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند، اثاثے حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
وقاص عظیم: وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کے تحت کارپوریشن کے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کے انتظامات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اس 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جس میں وزیر مملکت خزانہ و ریونیو اور وزیر مملکت آئی ٹی شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہوں گے۔
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے طریقہ کار کا تعین کرے گی، ساتھ ہی کارپوریشن کی پراپرٹی اور اثاثوں کی حفاظت اور منٹیننس کے لیے انتظامات بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ، ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کرنے اور دیگر حکومتی اداروں میں آسامیوں میں ضم کرنے کے بارے میں بھی جائزہ لیا جائے گا۔
رمضان پیکج کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کے ساتھ کوآرڈنیشن حکمت عملی تیار کرنے کی بھی سفارش کی جائے گی۔ کمیٹی وزارت صنعت و پیداوار کی سیکریٹریل سپورٹ کے ساتھ اپنے کام کو مکمل کرے گی اور 7 دن کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔
مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب
آپریشنز کی بندش کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیل اور پرچیز نہیں کر سکے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کارپوریشن کے کرے گی
پڑھیں:
کراچی کا سرکاری اسکول ریسٹورنٹ مالک کو دینے کی تیاری
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم سرکاری اسکول کو ایک بار پھر نہاری ہائوس کے مالک کو دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اسکول کی عمارت کو خستہ حال قرار دے کر اہل علاقہ کے نام سے ایس پی گلبرگ کو درخواست دے دی گئی ہے۔جس پر 25 جولائی کو محکمہ تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری سے جاوید میاں کی اسکول خالی کرنے کی درخواست پر کمنٹس مانگے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے سیکشن آفیسر نے 21 اگست کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری کو خط لکھ کر متعلقہ حکام سے رائے طلب کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی کو درخواست موصول ہونے کے بعد پولیس کی نفری اسکول پہنچ چکی ہے اور اس کی عمارت کو جاوید میاں کی ملکیت ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ علاقہ مکینوں کے تحفظات کے بعد عدالتی تفصیلات بھی منگوائی گئی ہیں۔
دوسری جانب ڈائریکٹر اسکولز بشیر عباسی نے اسکول خالی کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمارت خالی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، محکمہ کی جانب سے ایسے خطوط معمول کی بات ہیں۔