2025-04-26@00:16:51 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«ترکیہ ویزا»:
ترکیہ کے معروف اداکار جاویت چیتن گونر کی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ ریڈِٹ صارفین نے ترک ڈرامہ سیریز میں اداکار کی مشابہت دیکھ کر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک ریڈِٹ صارف نے مشہور ترک سیریز ”دیریلیس: ارطغرل“ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں جاویت چیتن گونر نظر آ رہے تھے۔ تصویر کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا گیا، ’انوشکا شرما کے شوہر کا ٹی وی ڈیبیو!‘ اس پوسٹ کے بعد انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی، اور مداحوں نے اداکار کی ویرات کوہلی سے مشابہت کو ”ناقابلِ یقین“ اور کچھ نے تو اسے ”خوفناک“ تک قرار دیا۔ یہ تصویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے مزاحیہ تبصرے شروع...
اپنے ایک بیان میں یورپی کمیشن کی صدر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ترکیہ، یورپ سے جڑا رہے تاہم اس کیلئے جمہوری اصولوں اور طریقوں کی رعایت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی کمیشن کی صدر وون ڈر لین نے کہا کہ ترکیہ کو حمہوری اقدار کی حفاظت کرنی چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکیہ EU کی رکنیت کے لئے امیدوار ہے اسلئے انقرہ کو چاہئے کہ وہ جمہوری اقدار بالخصوص عوام کے منتخب نمائندوں کے حقوق کا خیال رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کئی دہائیوں سے یورپی یونین میں شمولیت کا خواہاں ہے اور ابھی تک اس کی...
مقررین میں معروف خطیب اہل بیتؑ علامہ سیّد شہنشاہ حسین نقوی، صدر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ علّامہ سیّد باقر عباس زیدی، مولانا سیّد ذیشان حیدر الحسنی شامل تھے جبکہ معروف قاری مسلم عباس مہدوی نے تلاوت دُعائے کمیل کی سعادت حاصل کی اور سید علی مہدی نقوی نے سلام پیش کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت شب دُعا برائے تزکیہ نفس کا انعقاد، علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ باقر زیدی سمیت دیگر کا خطاب ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت شب دُعا برائے تزکیہ نفس کا انعقاد، علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ باقر زیدی سمیت دیگر کا خطاب ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت شب دُعا برائے تزکیہ نفس کا...
کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے چین، ترکیہ، سعودی عرب سمیت مختلف 19 ملکوں کے مزید 85 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ سعودی عرب، بحرین، یوگنڈا، کینیا، یو اے ای، عمان، ترکی، تھائی لینڈ، چین، ملائشیا اور انڈونیشیا جاتے ہوئے وزٹ ویزوں کے 20 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ کانگو، کمبوڈیا، آذربائیجان، لیبیا، عراق، قبرص اور سعودی عرب کے بزنس اور ورک ویزوں پر جاتے ہوئے 2 بلیک لسٹ سمیت 20 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔ آذربائیجان اور قبرس کے اسٹوڈنٹ ویزا کے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ بحرین، دبئی، عمان اور کمبوڈیا کے رہائشی ویزوں کے ایک بلیک لسٹ سمیت 4 مسافر آف لوڈ کئے...
پاکستان سے آنے والے مسافروں کو ترکیہ میں داخلے کے اہل ہونے کے لیے ترکیہ کا ای ویزا درکار ہوتا ہے۔ پاکستانی باشندے درست سفری اجازت نامے کے بغیر ترکیہ میں داخل نہیں ہو سکتے، یہاں تک کہ مختصر قیام کے دوروں کے لیے بھی۔ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے ذیل میں دیے گئے کچھ اقدامات پر عمل کر کے ترکیہ کے ویزے کے لیے آسانی اور تیزی سے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کو آن لائن مکمل کرنا اور پُر کرنا ہوگا۔ ترکیہ ویزا درخواست فارم پاکستانی شہریوں کے لیے:درخواست دہندگان کو مطلوبہ تفصیلات کے ساتھ فارم پُر کرنا ہوگا، بشمول پاسپورٹ ڈیٹا، سفری تفصیلات، اور بنیادی ذاتی صفات۔ترکہ ویزا آن لائن درخواست فارم کو آن لائن مکمل ہونے...
لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولو (Irfan Nezir olu) نے ملاقات کی۔ ترکیہ کے سفیر نے صدر طیب اردگان کے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو ( Durmus Bashtu) بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کامیاب دورہ پاکستان دوستی کی لازوال مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بہنوں، بھائیوں اور بچوں پر ظلم کو روکنے کے لیے پوری اسلامی دنیا کو اکٹھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء برطانوی...

امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے:ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے. جس کے لیے وہ 18 فروری کو نیویارک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 نوجوانوں کو شہید کیے جانے اور شہدا کی جائیدادوں پر قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ترجمان نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں...

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم، میڈیا، دفاع، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید اضافہ ہو گا۔
پاکستانی شہری جو ترکیہ کی سیر کے خواہشمند ہیں، انہیں عام پاسپورٹ پر سیاحتی ویزہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ترکیہ دنیا بھر میں سیاحت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے جہاں تاریخی مقامات، خوبصورت تفریحی مقامات، لگژری ریزورٹس اور دیگر سرگرمیاں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں،پاکستان میں ترکیہ کے ویزہ درخواستیں اناطولیہ ویزہ اپلیکیشن سینٹرز میں جمع کروائی جاتی ہیں جو مختلف شہروں میں واقع ہیں کیونکہ ترک سفارتخانہ براہ راست ویزہ درخواستیں وصول نہیں کرتا۔ ویزا درخواست کے لیے درکار دستاویزات؛ ویزہ کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات جمع کروانی ہوں گی جن میں بینک سٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس ، پاسپورٹ سائز تصاویر، فنگر پرنٹس، ریٹرن ٹکٹ،ہوٹل کی بکنگ اور دیگر متعلقہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیاحت یا کاروبار کی غرض سے ترکیہ جانے والے پاکستانیوں کو اب ویزا فیس کی مد میں جو رقم ادا کرنا ہوگی اس کی تفصیلات درج ذیل ہے۔ پاکستان سے ترکیہ کا سفر کرنے والے حضرات کو وہاں جانے کےلیے مسافروں درست اور قابل میعاد پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ 60 ڈالر سے 190 ڈالرز تک فیس ادا کرنا ہوگی، تاہم درخواست گزاروں کو پاکستانی روپے میں ترکیہ کی ویزا فیس ادا کرنا ہوگی۔ 8 فروری 2025 تک امریکی ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 279.05 پاکستانی روپے کے برابر ہے، اسی حساب سے ویزا حاصل کرنے کے خواہشمدوں کو فیس ادا کرنا ہوگی۔ ترکیہ میں سنگل انٹری ویزا فیس کی مد میں 60 ڈالرز وصول کیے جائیں گے...
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں زہریلی شراب پینے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انقرہ میں زہریلی شراب پینے کے باعث کئی افراد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ۔ انقرہ کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے متاثر ہونے والے 20 افراد تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکام نے واقعے کے بعد زہریلی شراب بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور 102 ٹن شراب قبضے میں لے لی،جب کہ پولیس نے 13 افراد کو حراست میں لے لیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 جنوری 2025ء) انسانی حقوق کے محافظوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار میری لالور نے ترکیہ میں حقوق کے لیے کام کرنے والے نو افراد کو طویل حراست میں رکھے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی جانب سے انسانی حقوق کے محافظوں اور حکومت کے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرانے کے لیے انسداد دہشت گردی کے قوانین کا استعمال پریشان کن ہے۔ اس طریقے سے ان لوگوں کو طویل قید کی سزائیں دی گئی ہیں جو کہ انسانی حقوق کے حوالے سے ملک کی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کے مترادف ہے۔ Tweet URL ترکیہ میں قید ان لوگوں کا...