پاکستانی شہریوں کیلئےترکیہ کا ویزہ حاصل کرنے کی تفصیلات
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستانی شہری جو ترکیہ کی سیر کے خواہشمند ہیں، انہیں عام پاسپورٹ پر سیاحتی ویزہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ترکیہ دنیا بھر میں سیاحت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے جہاں تاریخی مقامات، خوبصورت تفریحی مقامات، لگژری ریزورٹس اور دیگر سرگرمیاں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں،پاکستان میں ترکیہ کے ویزہ درخواستیں اناطولیہ ویزہ اپلیکیشن سینٹرز میں جمع کروائی جاتی ہیں جو مختلف شہروں میں واقع ہیں کیونکہ ترک سفارتخانہ براہ راست ویزہ درخواستیں وصول نہیں کرتا۔
ویزا درخواست کے لیے درکار دستاویزات؛
ویزہ کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات جمع کروانی ہوں گی جن میں بینک سٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس ، پاسپورٹ سائز تصاویر، فنگر پرنٹس، ریٹرن ٹکٹ،ہوٹل کی بکنگ اور دیگر متعلقہ کاغذات شامل ہیں ۔
پاکستان سے ترکیہ کے وزٹ ویزہ کی فیس؛
ترک سفارتخانے کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ویزہ فیس صرف پاکستانی روپے (PKR) میں نقد ادا کرنا ہوگی، جو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پچھلے دن کے ایکسچینج ریٹ کے مطابق مقرر کی جائے گی۔سنگل انٹری ویزہ کی فیس: $60 (پاکستانی روپے میں 16,743)ملٹی پل انٹری ویزہ کی فیس: $190 (پاکستانی روپے میں 53,019)ہے۔
(نوٹ: یہ شرح 8 فروری کے ایکسچینج ریٹ کے مطابق ہے جس میں 1 امریکی ڈالر = 279.
اناطولیہ ویزہ سروس فیس؛
سفارتخانے کی فیس کے علاوہ اناطولیہ ویزہ اپلیکیشن سینٹر ویزہ کیٹیگری کے مطابق سروس چارجز بھی وصول کرتا ہے:
نارمل ویزہ اپلیکیشن کی فیس: $65 (پاکستانی روپے میں 18,138)
وی آئی پی ویزہ اپلیکیشن کی فیس: $80 (پاکستانی روپے میں 22,324)
ترکیہ کی سیاحت کے خواہشمند پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ ویزہ کے لیے تمام ضروری کاغذات مکمل کر کے اپنی درخواست جمع کروائیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اب صرف ‘ٹَیپ’ کریں اور کیش حاصل کریں، پاکستان میں نئی اے ٹی ایم سہولت متعارف
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں بینکاری شعبہ جدید ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپناتے ہوئے صارفین کو مزید آسان اور محفوظ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں بینک الحبیب نے ملک میں پہلی بار این ایف سی (NFC) ٹیکنالوجی سے لیس اے ٹی ایمز متعارف کروا دی ہیں، جو صارفین کو بغیر کارڈ ڈالے محض ٹیپ کے ذریعے ٹرانزیکشن کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔
این ایف سی اے ٹی ایم استعمال کرنے کا طریقہ:
اپنا ڈیبٹ کارڈ اے ٹی ایم پر موجود این ایف سی (Contactless) سمبل پر ہلکا سا ٹیپ کریں۔
حسبِ معمول اپنا پن کوڈ درج کریں۔
اے ٹی ایم مینو سے مطلوبہ سروس منتخب کریں اور لین دین مکمل کریں۔
فی الحال یہ سہولت صرف Visa اور UnionPay ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔
این ایف سی اے ٹی ایم کے فوائد:
این ایف سی (Near Field Communication) ایک جدید وائرلیس ٹیکنالوجی ہے جو دو ڈیوائسز کو قریب لا کر ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں اسمارٹ فونز اور ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹمز میں بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہی ہے۔
بینک صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ این ایف سی علامت والے اے ٹی ایمز کی پہچان کریں اور اس جدید اور محفوظ بینکاری تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔
Post Views: 2