ترکیہ سفیر، برطانوی ہائی کمشن لاہور آفس کے سربراہ کی گورنر پنجاب سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولو (Irfan Nezir olu) نے ملاقات کی۔ ترکیہ کے سفیر نے صدر طیب اردگان کے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو ( Durmus Bashtu) بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کامیاب دورہ پاکستان دوستی کی لازوال مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بہنوں، بھائیوں اور بچوں پر ظلم کو روکنے کے لیے پوری اسلامی دنیا کو اکٹھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء برطانوی ہائی کمیشن لاہور آفس کے سربراہ بین وارنگٹن (Ben Warrington نے بھی گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیم، صحت اور تجارت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اویس شاہ بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کی انڈسٹری اگلے چند سالوں میں بہت بہتر پوزیشن میں آ جائے گی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے سربراہ بین وارنگٹن (Ben Warrington ) نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، ریسرچ، ماحولیاتی تبدیلی اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب نے کہا کہ ترکیہ کے
پڑھیں:
سینئر سیاست دان میاں اظہر کا انتقال، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
ویب ڈیسک:سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سےرکن قومی اسمبلی تھے، وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جبکہ1990 ءسے 1992 ءتک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی اور بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے تھے اور اب چند سال پہلے وہ اپنے بیٹے حماد اظہر کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے تھے۔