2025-09-18@09:10:16 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«شوکت نواز میر»:
پاکستان کا امیر ترین بھکاری روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنی منفرد گداگری سے مشہور ہونیوالے شوکت بھکاری کا تعلق ضلع مظفرگڑھ سے تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے جھینگر ماڑھا کے قریب پیش آنے والے حادثے میں شوکت بھکاری زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ان کی موٹر سائیکل ایک لوڈر رکشے سے ٹکرا گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: بھکاری کے پاس پیسے دیکھ کر اسے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار شوکت بھکاری اپنے انوکھے انداز سے بھیک مانگنے کے باعث پورے ملک میں جانے جاتے تھے۔ وہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں گفتگو کر کے بھیک مانگتے اور اسی وجہ سے شہرت حاصل کی۔ ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے مسلسل کم ہوتے وزن اور صحت سے متعلق تشویش کے باعث شوکت خانم اسپتال کے ماہر ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے کی اجازت طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ درخواست علی امین گنڈا پور کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ کئی مختلف بیماریوں کے خطرات سے دوچار ہیں اور فوری طور پر اسپیشلسٹ معائنہ ضروری ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے وہ ڈاکٹر جو عمران خان کی سابقہ طبی ہسٹری سے واقف ہیں، ان کا تفصیلی چیک اپ کریں تاکہ علاج میں کسی...
اسلام آباد: عمران خان نے اپنا طبی معائنہ کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسلام آباد میں دائر درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے اپنا طبی معائنہ کروانے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے ۔ شوکت خانم کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو ہر ماہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، مگر یہ سازشیں نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ عوامی ردعمل کا سامنا بھی کریں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے ارکان کو توڑا جائے، گورنر خیبر پختونخوا مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کر رہا ہے تاکہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جا سکیں۔ مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے عوام کو نجات تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملے گی، فیصل کریم کنڈی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے دعویٰ کیا ہے کہ 35 ارکان ان کے رابطے...
اجلاس میں سابق ڈویژنل صدر ضمیر جعفری، سابق ڈویژنل صدر اویس علی، سابق ڈویژنل صدر نوید انجم، سابق ڈویژنل نائب صدر کامران علی، سابق ڈویژنل صدر سید برادر شاہ، حبیب حسین ،سابق مرکزی محبین انچارج شوکت شیرازی اور دیگر سینئر احباب بھی شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے دوسرے اجلاس عاملہ کے پہلے روز کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے جامعہ مسجد کریز اورکزئی میں کیا گیا۔ جس میں ریجنل صدر محمد حسن و مرکزی جنرل سیکرٹری حیدر ثقفی نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ اجلاس میں سابق ڈویژنل صدر ضمیر جعفری، سابق ڈویژنل صدر اویس علی، سابق ڈویژنل صدر نوید انجم، سابق ڈویژنل نائب صدر کامران علی، سابق ڈویژنل صدر...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جن کے پاس اختیار ہے ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر وہ عمل کر رہی ہے جس سے یکجہتی ختم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی چال چلی جارہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جن کے پاس اختیار...
اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے شدید ردعمل پر بھارت شدید دباؤ میں اگیا تھا،اسے بالکل یقین ہی نہیں تھا کہ پاکستان ایسا جواب دے سکتا ہے مگر ہمارے شاہینوں نے مودی سرکار کے تمام خواب چکنا چور کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کو موثر جواب دے کر اس کے چاروں شانے چت کر دیے۔ اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے شدید ردعمل پر بھارت شدید دباؤ میں اگیا تھا،اسے بالکل یقین ہی نہیں تھا کہ پاکستان ایسا جواب دے سکتا ہے مگر ہمارے شاہینوں نے مودی سرکار کے...
— فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ خودکش دھماکہ کیس، ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظکراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں... شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر...
مصر میں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا، وسط ایشیا، مشرق وسطیٰ اور چین کے لیے اقتصادی اور سمندری گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاکستانی سفارتخانہ قائرہ کے مطابق پاکستانی سفیر نے یہ بات پاکستان کے 85 ویں قومی دن کی مناسبت سے قاہرہ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ ترجمان پاکستانی سفارتخانہ قائرہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام کیا گیا تھا۔ استقبالیہ تقریب میں مصری سرکاری کاروباری شعبہ کے وزیر انجینئر محمد شمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مصر میں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں قائداعظم اور دیگر راہنماؤں کی گراں قدر خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستانی سفیر...

مالک اور مزدور کے باہمی تعلق میں بہتری: یکم مئی کو اسلام آباد میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد ہوگا
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی کو اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مالک اور مزدور کے درمیان تعلق کو بہتر بنانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز دی جائیں گی۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے 7 کروڑ ورکرز میں سے صرف 14 فیصد ریگولر ورکر کی تعریف میں آتے ہیں۔ہماری کوشش ہو گی کہ نجی بائیک رائیڈرز سمیت قانونی تحفظ سے محروم دیگرشعبوں کے ملازمین کو بھی ریگولر ورکر کی تعریف میں لائیں۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی ) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کمیشن کے دیگر ارکان کے...
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے صدر جنید اکبر سے ملاقات کی، جنید اکبر نے شوکت یوسفزئی کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر سے اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے اختلافات کے خاتمے کے لیے بات چیت کی۔ شوکت یوسفزئی کی جنید اکبر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے کی گزارش کی، جس پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ نواز شریف کونسلر بننے کے اہل نہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور رہنما مسلم لیگ ن ناصر بٹ میں بحث و تکرار شروع ہوگئی، ناصر بٹ نے بھی عمران خان کو چور کہہ دیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں میزبان شوکت پراچہ نے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت کے سوال پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے جواب دینے کی بجائے ساتھی مہمان رہنما مسلم لیگ ن ناصر بٹ کے گفتگو کا جواب دیا۔ سندھ میں سرکاری ملازمین کی موجیں، عید کے موقع پر 8 چھٹیاں...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ آپ نے 8 فروری کو دیکھ لیا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے اب یہ عوام کے فیصلے کو کہہ رہے کہ یہ غلط ہے، اپنی نالائقی چھپانے کے لیے پی ٹی آئی کو ہر بندہ آ کر کہتا ہے کہ جی پی ٹی آئی ذمے دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رہنماء تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلیے پالیسی کیا اختیار کی گئی ہے، ابھی تک تو پالیسی نہیں بنی ہے، ابھی تک تو صرف یہی بلیم گیم ہے کہ پی ٹی آئی ہے،...
لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ ہم سے جو استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں سب سے پہلے تو ان کو اس بات کا جواب دینا چاہیے کہ جعفر ایکسپریس کا جو سانحہ ہوا اس کے ملزم بنی گالہ سے آج گرفتار ہو رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ لاتعلقی کا اعلان ضرور کریں گے، تحریک انصاف انیس ، بیس ہزار سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی لاتعلقی کا اعلان کرے گی، آپ چیلنجز کی بات کرتے ہیں سب سے پہلے تو اپنے گھر میں جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ان کو اپنی پوزیشن کلیئر کرنی چاہیے، باہر کے دشمن سے تو لڑنا...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنا دو روزہ سرکاری دورہءِ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔ ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو الوداع کیا. تاشقند ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کونے کیلئے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا. بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی وزیرِ اعظم نے ازبکستان میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور پھولوں کی چادر...
پشاور ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے خواجہ آصف کے بیان کو مایوس ذہنیت کی عکاسی قرار دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر دفاع خواجہ اصف کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف مایوس ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، ماضی میں انہوں نے فوج کے خلاف بیانات دیے ہیں ان کو وزیر دفاع نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور جنید اکبر خان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، یہ حکومتی پروپیگنڈا ہے جو فلاپ ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پیکا قانون قابل مذمت ہے ،آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کا گلا گھونٹنے کے مترادف...
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے 14 بچوں میں سے ایک کا نام بھول گئے۔ شوکت یوسفزئی نے ایک نجی پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان ان سے کہتی ہیں کہ وہ نئی آئی ہیں اور سب نے انہیں بتایا ہے کہ آپ کے 12 بچے ہیں تو کیا آپ آرڈر میں ان کے نام بتا سکتے ہیں، جس پر شوکت یوسفزئی کہتے ہیں کہ یہ زیادتی مت کریں میرے 12 نہیں بلکہ 14 بچے ہیں۔ ساتھی مہمان نے پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا کہ ان کی بیویاں کتنی ہیں؟ جس پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان کی صرف 2 بیویاں...
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیر دفاع اور گورنر خیبرپختونخوا کے بیانات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی کے کہنے یا خوف کی وجہ سے مذاکرات نہیں کر رہی بلکہ ملک کے مفاد میں مذاکرات کر رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت مذاکرات کو سبوتاژ کر رہی ہے، خواجہ آصف مایوسی پھیلا رہے ہیں، کنفیوز بندہ وزیر دفاع کیسے ہو سکتا ہے۔ مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک...