’نواز شریف کونسلر بننے کے اہل نہیں،‘ شوکت بسرا اور ناصر بٹ جھگڑ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ نواز شریف کونسلر بننے کے اہل نہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور رہنما مسلم لیگ ن ناصر بٹ میں بحث و تکرار شروع ہوگئی، ناصر بٹ نے بھی عمران خان کو چور کہہ دیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں میزبان شوکت پراچہ نے دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت کے سوال پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے جواب دینے کی بجائے ساتھی مہمان رہنما مسلم لیگ ن ناصر بٹ کے گفتگو کا جواب دیا۔
سندھ میں سرکاری ملازمین کی موجیں، عید کے موقع پر 8 چھٹیاں ہوں گی
شوکت بسرا نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ ہماری پارٹی انتشار کا شکار ہے، پارٹی ختم ہو گئی ہے، پارٹی یہ ختم ہو گئی ہے کہ شام کو 6 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک کوئی ٹاک شو سوائے عمران خان، عمران خان، پی ٹی آئی، پی ٹی آئی کے علاوہ نہ شروع ہوتا ہے نہ ختم ہوتا ہے۔
انھوں نے میزبان کے سوال کا جواب دینے کے بجائے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے متعلق کیا بات کروں، ان کی کونسلر بننے کی حیثیت نہیں رہی۔ الیکشن ہار گئے،
شوکت بسرا نے مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے پھر دوہرایا کہ یہ لوگ کون سے لیڈر کی بات کر رہے ہیں جو بیچارہ کونسلر بننے کی حیثیت نہیں رکھتا۔ انھوں نے پروگرام کے دوران ناصر بٹ کو مزاحیہ اداکار کہہ دیا۔
بنگلادیشی عدالت کا کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم
اس کے ساتھ ہی دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی اور میزبان کا سوال وہیں رہ گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے شوکت بسرا کی گفتگو کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا جو 2018 میں شور آیا تھا، اب گھروں میں بیٹھ گئے۔ ایسے بات نہیں کرتے، میں بھی آپ کے لیڈر کے بارے میں بات کروں گا۔
ناصر بٹ نے شوککت بسرا کو مخاطب کیا کہ آپ دائرے میں رہ کر بات کریں، آپ اپنی حالت دیکھیں، آپ کا لیڈر چوری کے کیس میں اندر ہے اور وہ چور ثابت ہو گیا ہے، آپ تمیز کے دائرے میں بات کریں گے تو بات ہوگی۔ آپ لوگ تو بھاگ گئے، اپنے گھروں سے تو نکلتے نہیں۔اس دوران میزبان شوکت پراچہ نے شوکت بسرا سے کہا کہ میرا سوال وہیں رہ گیا اور آپ دونوں جھگڑ رہے ہیں۔ آپ بات کا جواب نہیں دے رہے، انھوں نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے متعلق سوال دوہرایا۔
پاکستانی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ، داخلے پر پابندی بارے تاحال فیصلہ نہیں ہوا: امریکا
شوکت بسرا نے جواب دیا کہ تحریک انصاف ہی پاکستان ہے، حکومت جب بھی اے پی سی بلائے گی، یہ نہیں کہ بند کمروں میں بیٹھ کر مذاکرات کریں، آپ بلائیں۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں اور اس میں اوپن ڈیبیٹ ہو۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ مسائل کا حل نہیں ہے 30 سال سے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور آج ہمارا ملک دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شوکت بسرا نے کونسلر بننے مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کا جواب بات کر کہا کہ
پڑھیں:
حماس رہنما جنگ بندی پر راضی نہیں، وہ مرنا چاہتے ہیں اور اسکا وقت آگیا؛ ٹرمپ کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ حماس، غزہ میں جنگ بندی نہیں چاہتا اور اب ان کے رہنما شکار کیے جائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے، حماس دراصل معاہدہ کرنا ہی نہیں چاہتی تھی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے وہ (حماس رہنما) مرنا چاہتے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حماس کے رہنما اب شکار کیے جائیں گے۔
ادھر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھی دھمکی دی ہے کہ غزہ جنگ بندی نہ ہونے کے بعد اسرائیل اب ’’متبادل راستے‘‘ اپنائے گا تاکہ باقی مغویوں کی بازیابی اور غزہ میں حماس کی حکمرانی کا خاتمہ کیا جاسکے۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان دونوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات سے اپنے نمائندے واپس بلالیے ہیں۔
دوسری جانب حماس کے سیاسی رہنما باسم نعیم نے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر الزام لگایا کہ وہ مذاکرات کی اصل نوعیت کو مسخ کر رہے ہیں۔
حماس رہنما نے الزام عائد کیا کہ غزہ جنگ بندی پر امریکی موقف میں تبدیلی دراصل اسرائیل کی حمایت اور صیہونی ایجنڈا پورا کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ دوحہ میں مجوزہ غزہ جنگ بندی کے تحت 60 روزہ جنگ بندی، امداد کی بحالی اور فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی مغوی رہائی پر اتفاق کرنا تھا۔
تاہم اسرائیل کے فوجی انخلا اور 60 دن بعد کے مستقبل پر اختلافات ڈیل کی راہ میں رکاوٹ بنے۔