کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔
کراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں.
شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں آج بھی زلزلے کے 2 جھٹکے، مجموعی تعداد 32 ہوگئی
---فائل فوٹوچیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 32 جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں، زلزلے کے یہ تمام جھٹکے معمولی شدت کے تھے، زلزلے کی کم سے کم شدت 1.5 اور زیادہ شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی۔
امیر حیدر لغاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ زلزلے کا آخری جھٹکا صبح 8 بج کر 32 منٹ پر 1.5شدت کا ریکارڈ کیا گیا، زلزلوں کے جھٹکوں کی گہرائی 2 کلو میٹر سے 188 کلو میٹر تک تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ زلزلےکے جھٹکے قائدآباد، گڈاپ، ملیر، ڈی ایچ اے اور کورنگی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شہرِ قائد کراچی میں آج صبح سویرے بھی زلزلے کے مزید 2 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا 4 بج کر 46 منٹ پر ریکارڈ ہوا جبکہ زلزلے کی شدت 2.7 اور گہرائی 2 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ڈیفنس کے جنوب میں 20 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا دوسرا جھٹکا 7 بج کر 58 منٹ پر ریکارڈ ہوا، زلزلے کی شدت 1.8 اور گہرائی 8 کلو میٹر رہی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلو میٹر کے قریب تھا۔