پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے صدر جنید اکبر سے ملاقات کی، جنید اکبر نے شوکت یوسفزئی کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر سے اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے اختلافات کے خاتمے کے لیے بات چیت کی۔
شوکت یوسفزئی کی جنید اکبر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے کی گزارش کی، جس پر جنید اکبر نے اختلافات کے خاتمے کے لیے شوکت یوسفزئی کی گزارش پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور اپنے خدشات سے بھی آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پارٹی اختلافات کی دوسری نشست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں علی امین گنڈاپور کو اختلافات ختم کرنے پرآمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کیلئےپارٹی کےاندرونی اختلافات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
مزیدپڑھیں:انمول بلوچ نے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شوکت یوسفزئی جنید اکبر پی ٹی آئی کے لیے
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے