2025-11-05@04:43:14 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«منہاج النبوہ کے تجربے»:
معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایمیزون نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے کے تحت ایسا کوڈ سسٹم استعمال کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کا مقصد مختلف ممالک میں قانونی ذمہ داریوں سے بچ کر اسرائیلی مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا یہ انکشاف گارجیئن اسرائیلی فلسطینی جریدے +972 میگزین اورعبرانی زبان کے جریدے لوکل کال کی مشترکہ تفتیش میں سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ سنہ 2021 میں ہونے والے 1.2 بلین ڈالر کے ’پروجیکٹ نیمبس‘ نامی معاہدے سے جڑا ہے جس کے تحت اسرائیلی حکومت کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور دیگر تکنیکی خدمات فراہم کی جانی تھیں۔ اس معاہدے کا...
غزہ تک امدادی سامان لیجانے کی کوشش میں رواں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سینکڑوں انسانی حقوق کے کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندری حدود سے گرفتار کرلیا ہے، جن میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے حکومت پاکستان نے اسرائیلی کی غیرقانونی حراست سے اپنے شوہر کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا کی سرگرمیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت سینیٹر مشتاق احمد خان سے رابطے کی بابت انہوں نے بتایا کہ 2 روز قبل ان کا موبائل جام کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 سالہ لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کم عمری کی شادی شریعت میں باطل نہیں، مگر قانون کے تحت جرم ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ مدیحہ بی بی نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں والدین کے پاس نہ جانے اور شوہر کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی، کرائسز سنٹر میں قیام کے دوران بھی لڑکی نے اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنے کا کہا، اگرچہ شریعت کے مطابق بلوغت اور رضامندی کے بعد نکاح درست ہے، لیکن اسلام آباد چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2025...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 سال کی لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ کم عمری کی شادی شریعت میں باطل نہیں، مگر قانون کے تحت جرم ہے، مدیحہ بی بی نے عدالت میں دیے گئے بیان میں والدین کے پاس نہ جانے اور شوہر کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کرائسز سینٹر میں قیام کے دوران بھی لڑکی نے اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنے کا کہا، اگرچہ شریعت کے مطابق بلوغت اور رضامندی کے بعد نکاح درست ہے۔عدالت نے کہا...
لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر مشتاق احمد کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ چند گھنٹوں میں ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے ہارٹ اٹیک کے ڈرامے کو بے نقاب کرکے ملزمہ رضوانہ یاسمین کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے کہا کہ شاطر اور تیز دماغ ملزمہ بیوی پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دی سکی، دوران انٹیروگیشن ملزمہ نے سچ تسلیم کر لیا کہ میں نے اپنے شوہر کو نشہ اور چیز کھلا کر اس کے منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا ہے۔ لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا، مقتول...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے کردار ادا کیا وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔ جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”خطبہ حجۃ الوداع، بنیادی انسانی حقوق کے سرخیل، محمد عربی“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا خطبہ حجۃ الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود ہیرو شیما اور ناگا ساکاکی پر بم باری کی...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں دونوں کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کیس کا ٹرائل کریں گے۔ عدالت کی جانب سے اگلی سماعت میں ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گیں، ٹرائل کورٹ میں اگلی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔ اس سے پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں ان کے خلاف درج...
بھارت کی بمبئی ہائی کورٹ نے شوہر اور اس کے اہل خانہ کے خلاف بیوی کی شکایت پر درج فوجداری مقدمہ اور عدالتی کارروائی کو یہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ بیوی کے لباس یا کھانا پکانے کی صلاحیت پر تنقید کو سنگین ظلم یا ہراسانی نہیں کہا جا سکتا۔ اورنگ آباد بینچ کے ججز جسٹس ویبھا کنکنواڑی اور جسٹس سنجے اے دیش مُکھ نے فیصلے میں کہا کہ یہ کہنا کہ بیوی مناسب کپڑے نہیں پہنتی یا کھانا اچھا نہیں پکاتی، قانوناً ظلم یا ذہنی اذیت کے زمرے میں نہیں آتا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ازدواجی تعلقات میں کشیدگی کی صورت میں الزامات میں مبالغہ آرائی معمول کی بات ہے اور معمولی نوعیت کے الزامات...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے، وضو کیلئے دیے گئے پانی میں مٹی ملی ہوتی ہے، جس سے کوئی انسان وضو نہیں کر سکتا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ اپنے تفصیلی پیغام میں سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ "پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے اربوں کی کرپشن کی مگر اسے ہر سہولت کے ساتھ جیل میں رکھا گیا۔کسی...
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکی کاسہ لیسی میں اپنی ملکی سالمیت کو خطرہ میں ڈال رہے ہے، آج اگر یہ امریکہ کی وفاداریاں حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو کل ضرور اسرائیل کو تسلیم کرنے میں دیر نہیں کریں گے، ہمارے حکمران بزدل عرب ممالک کے حکمرانوں سے کم نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ جل رہا ہے، خطے میں قیام امن ناگزیر ہوتا جارہا ہے، عالمی سامراجی قوتیں میڈل ایسٹ کے خاتمے کی خواہاں ہیں، عرب ممالک اور مسلم حکمرانوں کی بزدلی کی وجہ سے آج خطہ تیسری جنگ عظیم کی طرف جارہا ہے، امت مسلمہ متحد...
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں، جہادکی اجازت دیناکسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیرکا اختیار ہے، اگر ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانادینی نافرمانی ہے. رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں.(جاری ہے) کمانڈر سعید اللہ سعید...
اسلام آباد: بھارت طویل عرصے سے پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے کے لیے اپنی پراکسیز کا استعمال کرتا آیا ہے اور مئی 1998 میں بھی بھارت نے پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے دہشتگردوں کو استعمال کیا۔ ذرائع کے مطابق 25 مئی 1998 کو بھارت نے پی آئی اے فلائٹ 544 کو دہشتگردوں کے ذریعے ہائی جیک کروایا جس کا مقصد پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو روکنا تھا۔ ہائی جیکرز نے بلوچستان کے نام پر بھارت کا ایجنڈا پھیلانے کی کوشش کی اور بھارت نے ان دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔ دہشت گردوں نے بھارت کے اشارے پر جہاز ہائی جیک کیا لیکن پاکستانی افسران نے حیدرآباد ایئرپورٹ پر بھارتی منصوبہ ناکام بنا...
لاہور ہائیکورٹ سے متعلق ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شوہر کی بدسلوکی کی وجہ سے شادی ٹوٹنے سے اس خلع لینے والی خاتون کا حق ختم نہیں ہوتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے مؤخر شدہ طلاق کے ایک اہم پہلو پر کو واضح کیا کہ اسلامی قانون اور نکاح نامہ کے تحت شوہر پر حق مہر اس وقت تک واجب ہے، جب تک کہ بیوی اس کی جانب سے کسی غلطی کے بغیر خلع (شادی توڑنے) کی درخواست نہ کرے۔ اسی کیساتھ ہی جسٹس راحیل کامران نے نوٹ کیا کہ عدالت میں زیر سماعت خصوصی معاملے میں خاتون نے اپنے شوہر کی طرف سے ظلم اور توہین آمیز رویے...
رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم محمد اقبال خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ محمد اقبال کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر تنقید کرنے پر ایم کیو ایم نے نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق محمد اقبال خان کو 24 مارچ کو بہادرآباد میں پیش ہوکر جواب جمع کرانا ہے، پیش نہ ہونے کی صورت پر پارٹی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ محمد اقبال خان محسود این اے 235 کراچی ایسٹ ون سے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ہیں۔ ہفتہ کی شب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمد اقبال خان اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے پیش نہ ہوئے تو پارٹی قوانین...
فوٹو فائل کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل علاقے میں بنے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر ورثاء نے شوہر پر قتل کا الزام عائد کردیا۔خاتون کے ورثاء نے لاش کے ہمراہ گورنر ہاؤس جانے والی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے، اس کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی تھی۔ورثاء کا کہنا ہے کہ شوہر بہلا پھسلا کر بات کرنے کے بہانے اپنی بیوی کو گیسٹ ہاؤس لے کر گیا، اس نے کیک خرید کر اس میں نشہ آور چیز ملا کر اپنی بیوی کو کھلائی، بےہوشی کے بعد شوہر خنجر سے اسے قتل کر کے فرار ہوگیا۔مقتولہ خاتون کے ورثاء نے پولیس سے...
شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا، نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کا نمبر اور تصویر شیئر کردی
اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نےفراڈ کیس میں گرفتار اپنے شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کرنے والے مبینہ ایف آئی اے آفسر کی کال لیک کر دی۔ نادیہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند آڈیوز اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر ایف آئی اے کی حراست میں ہیں اور وہ اس فراڈ کیس میں کتنے ملوث ہیں یہ وقت اور عدالت ہی بتائے گی، انہوں نے کہا کہ الفلاح والے چنے بیچ کر سو رہے تھے جو اتنا بڑا فراڈ ان کی ناک کے نیچے ہو گیا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے وکلا کی وجہ سے خاموش ہوں، میرے شوہر حراست میں ہیں لیکن...
آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں سے جمعہ 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے آسٹریا بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو رمضان شریف کے پہلے روزہ کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلہ میں رمضان المبارک کے پہلے روزہ کی نمازِ تراویح 28 فروری بروز جمعہ کو پڑھی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں...