2025-09-18@01:21:03 GMT
تلاش کی گنتی: 27
«ناکام عاشق تھا تو خود»:
سپریم کورٹ نے رشتے سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی ہے، جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے ریمارکس دیے ملزم نے تیزاب پھینک کر اچھا کام نہیں کیا، ناکام عاشق تھا تو خود کو مار کر تاریخ میں نام پیدا کر لیتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے رشتے سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کے ملزم فاروق شاہ کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم 13 سال سے جیل میں ہے، گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔ وکیل استغاثہ نے کہا کہ رشتہ...
فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ بھاگیاشری نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی خصوصی وابستگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ہمالیہ داسانی سے شادی کی تو اس جذباتی لمحے میں سلمان خان نے ان کا ساتھ دیا۔ بھاگیاشری نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کے خاندان کی طرف سے کوئی موجود نہیں تھا، صرف اداکار سلمان خان ساتھ کھڑے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد اور والدہ کی ویڈیو کیوں دھوم مچا رہی ہے؟ ’وہ آخری شخص تھے جو شادی کے بعد وہاں سے رخصت ہوئے۔ یہ میرے لیے بہت خوشگوار اور...
پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو پشاور میں دہشتگردی کا حملہ بروقت ناکام نہ بناتے تو مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں بڑی تباہی ہوتی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہدف جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جلسہ تھا جنہیں ہدف پر پہنچنے نہیں دیا گیا، یہ رواں سال دہشت گردی کی بڑی کارروائی تھی جو ناکام بنائی گئی۔ یاد رہے کہ 11 مئی کو پشاور میں جے یو آئی کا جلسہ تھا جس کے لیے 4خود کش بمبار آئے تھے جن میں سے تین کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ایک کو پولیس نے...
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی جرگے اور طالبان کے درمیان قیامِ امن کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد باقاعدہ ملٹری آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ باجوڑ قومی جرگے اور طالبان کے درمیان 10 روز سے زائد مذاکرات جاری رہے، اس دوران مکمل فائر بندی رہی۔ جرگے نے طالبان کو قیامِ امن کے لیے علاقہ چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ صوبائی حکومت نے بھی عسکری آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے جرگے کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واضح طور پر آپریشن کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کرفیو اور دفعہ 144 نافذ کرنے کے اختیارات بھی...
بنوں(نیوز ڈیسک)دہشتگردوں نے میرین، بنوں میں پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا ہے، پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ہفتے کے روز پولیس اسٹیشن پر یہ ایک ماہ کے دوران اسی تھانے پر پانچواں حملہ ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کئی ایسے حملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ریموٹ کنٹرول کواڈ کاپٹرز کے ذریعے دھماکا خیز مواد گرایا گیا، فوج نے ان حملوں کا الزام کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر عائد کیا ہے۔ بنوں میں، ایک اہلکار نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ کواڈ کاپٹر نے میرین پولیس اسٹیشن کی عمارت پر گولا بارود گرایا، جو پولیس اسٹیشن کے احاطے میں گرا لیکن کوئی نقصان نہیں...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین نے گزشتہ روز بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اہلِ خانہ کی جانب سے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کے بعد اداکارہ سونیا حسین سمیت کئی افراد نے ان کی تدفین کی ذمہ داری اٹھانے کی اجازت مانگی۔ یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ حمیرا کے اہلخانہ اس کی میت لینے نہیں آ رہے اور نہ ہی ان کی تدفین کی جا رہی ہے۔ اگر وہ کل...
سینئر اداکار توقیر ناصر نے موجودہ شوبز رجحانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل کی اداکارائیں خوبصورتی کے چکر میں سرجری کرا کر اپنے چہرے ربڑ جیسے بنا لیتی ہیں۔ توقیر ناصر نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستانی اداکاراؤں میں شمیم آرا اور زیبا، جب کہ بولی وُڈ اداکاراؤں میں مادھوری بہت پسند تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں پرانے فنکار زیادہ بہتر تھے، کیونکہ وہ اپنے کام سے زیادہ مخلص ہوتے تھے، اُن کے لیے صرف ظاہری شکل و صورت اہم نہیں ہوتی...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) منگل کو سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی فیصلے تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ کمیشن کا اجلاس غیر نتیجہ خیز رہا کیونکہ قانونی ونگ اس کے لیے تیار نہیں تھا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف) اور دیگر افراد کی جانب سے اس معاملے پر دائر کی گئی کچھ درخواستیں تاحال زیر التوا ہیں۔ اہلکار نے ان خبروں کو مسترد کیا کہ فیصلے کی نقل نہ ملنے کی وجہ سے کمیشن کوئی فیصلہ نہیں کر سکا، ان کے مطابق الیکشن کمیشن...
شمالی وزیرستان(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش دھماکے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہفتے کے روز خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے میرعلی میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں ان سیکیورٹی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک اور قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش دھماکے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہفتے کے روز خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے میرعلی میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں ان سیکیورٹی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک اور قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں...
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے انڈیا میں اپنے خلاف چلنے والی مہم کے بعد وضاحتیں دینے پر مجبور ہو گئے اور ترکیہ کے بائیکاٹ کی بھی حمایت کر دی۔ عامر خان نے حال ہی میں انڈیا ٹی وی کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘ میں رجت شرما کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے انڈین اداکار تھے جن کی فلم میں باقاعدہ ’پاکستان‘ کا نام لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کی مثال میری فلموں رنگ دے بسنتی، لگان اور سرفروش میں نظر آئے گی اور سرفروش میں ہم نے کھل کر پاکستان اور آئی ایس آئی کا نام لیا۔ یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں...
ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے۔ نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے عوام کا وقت ضائع کیا، خیبر پختونخوا میں 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کا برا حال ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں سیف سٹی منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہو سکا، خیبر پختونخوا کے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، بجٹ میں کوئی...
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں علی بابا چالیس چور کی حکومت ہے، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، بلین سونامی ٹری میں ریکارڈ کرپشن کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے مساجد کو بھی نہیں بخشا۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق سے 700 ارب ملنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت قیام امن میں ناکام ہے۔ مردان میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی پی پی راہنما اسد کشمیری کے بھتیجے موسیٰ کی عیادت کے موقع پر ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا گورنر سے اختیارات لینا میرے لئے...

باجوڑ اور بنوں کے پولیس اسٹیشنز پر دہشت گردوں کے حملے ناکام، پولیس کا بہادری سے مقابلہ، 4 اہلکار زخمی
خیبر پختونخوا کے اضلاع باجوڑ اور بنوں میں گزشتہ رات دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی جانب سے دو مختلف تھانوں پر حملے کیے گئے، جنہیں پولیس نے بروقت اور بہادری سے ناکام بنا دیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضلع باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند اور بنوں میں تھانہ میریان کو فتنۂ الخوارج نے نشانہ بنایا۔ دونوں مقامات پر پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد پسپا ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ لوئی ماموند پر رات گئے ہونے والے حملے میں ایس ایچ او فضلی رحمان سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں شاکر، طورسم اور محمد حسن شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ہیڈکوارٹر خار اسپتال منتقل کر دیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو معاشرہ ہمیشہ مرد کو ہی قصوروار ٹھہراتا ہے، چاہے وہ قصوروار نہ بھی ہو۔ معروف اداکار نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی، خاندان، رشتوں اور معاشرتی توقعات سے متعلق کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں علی رحمٰن خان نے کہا کہ اُن کی والدہ اُن کی بہترین دوست ہیں، تاہم وہ اپنے والد کی شخصیت سے بہت متاثر تھے اور ہمیشہ اُن سے شاباش حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ ان کے مطابق ماں اولاد کی تربیت کرتی ہے، جبکہ باپ یہ سکھاتا ہے کہ دوسروں سے...
’اور تو اور عورتوں کی آوازیں اور ان کا وزن بھی پردہ نشیں تھا۔ یعنی کوئی بی بی اس زور سے نہیں بولتی تھی کہ اس کی آواز مردانے میں جائے اور جب کوئی عورت پالکی میں سوار ہوتی تھی تو پتھر کا ٹکڑا یا سل پالکی میں رکھ دیا جاتا تھا کہ کہاروں کو اس کے اصل جسم کا اندازہ نہ ہو سکے اور بیبیاں تو بیبیاں مامائیں، اصیلیں اور لونڈیاں تک پردے کی پابند تھیں۔ زنانے میں آنے والے دس، گیارہ برس کے بچوں سے پردہ کیاجاتا تھا اور مشکوک چال چلن کی عورتوں سے بھی پردہ کیا جاتا تھا۔کسی عورت کی مجال نہیں تھی کہ وہ بزرگوں کے سامنے اپنے بچے کو گود لے لے۔ زنان خانے...
ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی لیکن اس کے بعد ان کی ایک حرکت پر مداح حیران رہ گئے۔ یہ حیرانی اس بات پر تھی کہ ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر فلم اور ٹی وی اداکارہ اور رقاصہ اوینت کور کی بولڈ تصویر کو لائک کیا تھا۔ ویرات کوہلی کا خوبرو اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنا مداحوں سے نہیں چھپ سکا اور سوشل میڈیا صارفین نے طوفان کھڑا دیا۔ یہاں تک کہ ویرات کوہلی کو اس پر وضاحت دینا پڑگئی۔ کرکٹر نت اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ سب غیر دانستگی میں ہوا، جان بوجھ کر لائیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ سابق کپتان ویرات کوہلی نے لکھا کہ فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے...

’ماں بننے والی ہوں!‘ شادی سے پہلے جب نینا گپتا نے سنائی خوشخبری تو کرکٹر نے دیا ایسا جواب، سکتے میں رہ گئی تھیں اداکارہ
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) جس عمر میں زیادہ تر لوگ گھر پر بیٹھ جاتے ہیں، نینا گپتا اپنی اداکاری کی مہارت سے ناظرین کو مسحور کر رہی ہیں۔ وہ سیریز ‘پنچایت’ کے سیزن 4 میں منجو دیوی کے طور پر واپس لوٹ رہی ہیں، جو 2 جولائی سے پرائم ویڈیو پر نشر ہوگی۔ ان کے فلمی سفر سے زیادہ، ان کی ذاتی زندگی ایک رولر کوسٹر رائیڈ کی طرح رہی۔ نینا گپتا نے 80 کی دہائی میں فلموں میں قدم رکھا تھا۔ پھر انہوں نے ٹی وی کا رخ کیا۔ وہ ہر گھر میں پہچانی جانے لگی۔ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ویوین رچرڈز کے ساتھ اپنے عشق کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔ اس وقت بغیر...

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تھانہ پیزو لکی مروت پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پرخیبرپختونخوا پولیس کو شاباش
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تھانہ پیزو، لکی مروت پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں خیبرپختونخوا پولیس کے جری سپوتوں پر فخر ہے، جو پہلے بھی دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کر چکے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی خان جلد ہی اپنے پہلے بچے کا خیر مقدم کرنے والی ہیں۔ عریشہ رضی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ اپنی ’بے بی شاور‘ کی تقریب سے خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میرا پیٹ میری مرضی‘، اداکارہ مریم نفیس کا ناقدین کو کرارا جواب اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم بے تابی سے اس دن کا انتظار کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے محبت، ہنسی اور بہت ہی خاص لمحات سے بھرپور بے بی شاور کا تجربہ کیا، اداکارہ نے ان تمام لوگوں کا دل سے شکریہ...
ماضی کی مقبول اداکارہ صاحبہ افضل نے فلم انڈسٹری میں آنے اور والدہ کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ حال ہی میں صاحبہ افضل نے ’365’ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کم عمری میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے لے کر گھریلو زندگی تک مختلف پہلووں پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں چند اسٹارز ہوا کرتے تھے، تاہم اب ہر ایک اسٹار بن چکا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس کے ذریعے مشہور ہوکر اسٹارز بن گئے۔ اداکارہ کا دنا نیر مبین کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اس انڈسٹری میں آئی ہیں، تاہم وہ اچھا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے غزہ کے دو روزہ دورے کے بعد اتوار کو خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا، ''میرے خیال میں قحط کا خطرہ بڑی حد تک ٹل گیا ہے۔ بھوک کی شدت اب اس سطح پر نہیں، جہاں فائر بندی سے پہلے تھی۔ لیکن اگر فائر بندی ختم ہو جاتی ہے، تو یہی خطرہ جلد واپس آ سکتا ہے۔‘‘ پوری غزہ پٹی میں قحط کا شدید خطرہ، عالمی ادارے کی تنبیہ انیس جنوری کو شروع ہونے والی فائربندی کے بعد سے روزانہ سینکڑوں ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ رہے ہیں۔ ٹام فلیچر کا...
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ بیانیے کے محاذ پر پارٹی درست طریقے سے پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکی اور اگر یہ کمزوری دور نہ کی گئی تو پارٹی حریفوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وی سیمینار: اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں پرائمری امتحان ختم، نصاب آدھا کردیا، وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ گجرات سے انہیں ٹکٹ نہیں ملا مگر وہ پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور نواز شریف اور شہباز شریف انہیں خاندان کے فرد کی...