‘جب بھارت میں عامر خان بے بس ہیں تو عام مسلمان کا حال کیا ہوگا’، اداکار تنقید کی زد میں کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے انڈیا میں اپنے خلاف چلنے والی مہم کے بعد وضاحتیں دینے پر مجبور ہو گئے اور ترکیہ کے بائیکاٹ کی بھی حمایت کر دی۔
عامر خان نے حال ہی میں انڈیا ٹی وی کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘ میں رجت شرما کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے انڈین اداکار تھے جن کی فلم میں باقاعدہ ’پاکستان‘ کا نام لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کی مثال میری فلموں رنگ دے بسنتی، لگان اور سرفروش میں نظر آئے گی اور سرفروش میں ہم نے کھل کر پاکستان اور آئی ایس آئی کا نام لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں قرار دیا؟
عامر خان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلگام حملے کے بعد خاموشی کیوں اختیار کی تو ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلگام حملے کی مذمت کی تھی۔عامر خان نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر نہیں ہوں لیکن پہلگام حملے کے بعد فلم کے ٹریلر کی ریلیز موخر کر دی تھی اور صدمے کی وجہ سے کئی دن گھر سے بھی نہیں نکلا تھا۔
ترکیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ ہمیں بالکل ترکیہ کی حمایت نہیں کرنی چاہیے، جب وہ پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، تو ہم کیوں ان کا ساتھ دیں۔ ہم نے ترکیہ میں زلزلہ آنے کے بعد سب سے پہلے ان کی مدد کی اور انہوں نے ہمارے ساتھ یہ کیا؟ یہ سراسر غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ واہیات فلم تھی، والد یوراج سنگھ
عامر خان سے رجب طیب اردوغان کے ساتھ ان کی ایک تصویر پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تصویر میری اس وقت کی تھی جب سرکار بھی ان کی مدد کر رہی تھی اور اگر کوئی چائے پر بلائے تو میرا ناں کرنا ٹھیک نہیں لگتا۔
عامر خان کے انٹرویو کے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے کئی صارفین نے کہا کہ عامر خان کو خود کو انڈین ثابت کرنے کے لیے ایسے جواب دینے پڑ رہے ہیں۔
محمجد فہیم نے لکھا کہ اتنا بڑا اسٹار ہونے کے بعد بھی اگر عامر خان کو اپنے وفادار ہونے کی صفائیاں دینی پڑرہی ہیں تو اندازہ لگائیں ایک عام مسلمان کو کہاں کہاں کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا ہوگا۔
اتنا بڑا سٹار ہونے کے بعد بھی اگر عامر خان کو اپنے وفادار ہونے کی صفائیاں دینی پڑرہی ہیں
تو اندازہ لگائیں
ایک عام مسلمان کو کہاں کہاں کٹہرے میں کھڑا کیاجاتا ہوگا https://t.
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) June 15, 2025
ڈاکٹر رومی لکھتے ہیں کہ جناح نے سچ فرمایا تھا کہ ہندوستان میں رہ جانے والے مسلمانوں کو ساری زندگی انڈیا کو اپنی وفاداری ثابت کرنا پڑے گی۔ عامر خان کا اس میں کوئی قصور نہیں۔
جناح صاحب نے سچ فرمایا تھا ہندوستان میں رہ جانے والے مسلمانوں کو ساری زندگی انڈیا کو اپنی وفاداری ثابت کرنا پڑے گی۔
عامر خان بے چارے کا کوئی قصور نہیں۔۔۔۔ pic.twitter.com/BJmpK1CVvw
— Dr. Rumi (@DrRumi95) June 15, 2025
فخر درانی نے لکھا کہ بھارتی اداکار عامر خان کوایک بڑا اداکار اور اچھاانسان سمجھتا تھا لیکن ان کے حالیہ انٹرویو کے کچھ کلپس دیکھےوہ ایک اچھے ہندوستانی توہوں گے لیکن ایک اچھے انسان بالکل بھی نہیں۔ پاکستان کے لیے نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔ ایک اچھاآرٹسٹ کبھی کسی سے نفرت نہیں کرسکتا۔ یہ اچھے آرٹس بھی نہیں۔
بھارتی اداکار عامر خان کوایک بڑا اداکار اور اچھاانسان سمجھتا تھا لیکن انکے حالیہ انٹرویو کے کچھ کلپس دیکھےوہ ایک اچھے ہندوستانی توہونگے لیکن ایک اچھے انسان بالکل بھی نہیں۔پاکستان کے لیے نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔ ایک اچھاآرٹسٹ کبھی کسی سے نفرت نہیں کرسکتا۔ یہ اچھے آرٹس بھی نہیں۔
— Fakhar Durrani (@FrehmanD) June 15, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بالی ووڈ فلمیں پاکستان انڈیا کشیدگی پہلگام حملہ ترکیہ عامر خانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ بالی ووڈ فلمیں پاکستان انڈیا کشیدگی پہلگام حملہ ترکیہ عامر خان کو نے کہا کہ بھی نہیں انہوں نے ایک اچھے بالی ووڈ کے لیے کے بعد
پڑھیں:
پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹرسیف
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کے جرائم کی طویل فہرست بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے واضح ثبوت موجود ہیں، بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف حکام کو پیش کئے جائیں گے، جنگ میں شکست کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، پاکستانی فوج سے شکست کے بعد بھارت اب پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔