اپنی شادی پر سلمان خان سے یہ توقع نہ تھی، اداکارہ بھاگیاشری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ بھاگیاشری نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی خصوصی وابستگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ہمالیہ داسانی سے شادی کی تو اس جذباتی لمحے میں سلمان خان نے ان کا ساتھ دیا۔
بھاگیاشری نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کے خاندان کی طرف سے کوئی موجود نہیں تھا، صرف اداکار سلمان خان ساتھ کھڑے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد اور والدہ کی ویڈیو کیوں دھوم مچا رہی ہے؟
’وہ آخری شخص تھے جو شادی کے بعد وہاں سے رخصت ہوئے۔ یہ میرے لیے بہت خوشگوار اور غیر متوقع لمحہ تھا، سلمان شرارتی ضرور تھے لیکن بہت ہی پیارے انسان بھی تھے۔‘
بھاگیاشری کے مطابق سلمان خان ہمیشہ ان کے لیے ایک محافظ کی طرح رہے۔ ’میرے لیے سلمان ہمیشہ وہ شخصیت رہے جو میرا ساتھ دیتے تھے، وہ بہت حفاظتی مزاج کے تھے۔‘
بھاگیاشری کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے جس طرح کی شہرت اور مقبولیت دیکھی ہے، ان کا خیال نہیں کہ آج کے کسی نوجوان اداکار کو اس سطح کی مقبولیت اور جنون حاصل ہو سکے گا۔ ’یہ بالکل ویسا ہی تھا جیسا راجیش کھنہ کے زمانے میں تھا۔‘
مزید پڑھیں:’میں 3 بڑی بیماریوں سے لڑ رہا ہوں‘، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے انکشافات
یاد رہے کہ والدین کی جانب سے شادی کی مخالفت پر بھاگیاشری نے ہمالیہ داسانی کے ساتھ گھر سے بھاگ کرشادی کی، تقریب سادہ اور محدود تھی لیکن اس میں سلمان خان کی موجودگی ان کے لیے سہارا بنی۔
شادی کے بعد بھاگیاشری نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور گھریلو زندگی پر توجہ دی۔ ان کے دو بچے، ابھیمنیو اور اوانتیکا، اب فلمی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔
اداکارہ ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ وہ ریتیش دیشمکھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راجا شیواجی‘ میں جلوہ گر ہوں گی، جس میں سنجے دت، جنیلیا دیشمکھ، ابھیشیک بچن اورفردین خان بھی شامل ہیں۔ یہ فلم یکم مئی 2026 کو ریلیز ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابھیشیک بچن بھارتی اداکارہ بھاگیاشری راجا شیواجی راجیش کھنہ ریتیش دیشمکھ سلمان خان شادی فلمی دنیا ہمالیہ داسانی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابھیشیک بچن بھارتی اداکارہ بھاگیاشری راجا شیواجی راجیش کھنہ ریتیش دیشمکھ فلمی دنیا ہمالیہ داسانی کے لیے
پڑھیں:
ماہرہ کے بعد صبا قمر پر بھی بوٹوکس کروانے کے الزامات لگ گئے
پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر پر بوٹوکس اور لِپ فلرز کروانے کا الزامات لگا دیے گئے۔
ان دنوں صبا قمر اپنے ڈرامے پامال کے ایک سین کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں جس میں انہیں شوہر کے سلوک پر روتا ہوا دکھایا گیا ہے۔
اس سین میں 41 سالہ اداکارہ کی ظاہری شکل و صورت اور چہرے کے تاثرات پر ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے بوٹوکس اور لپ فلرز کروا رکھے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی عمر سے بھی زیادہ بڑی دکھائی دے رہی ہیں۔
کئی صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر کی عمر اب واضح دکھائی دے رہی ہے اور بوٹوکس کے اثرات ان کے چہرے پر نمایاں ہو رہے ہیں، جس سے ان کی ایکٹنگ پر بھی فرق پڑ رہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Dr Saman Zeeshan | Aesthetic Dermatology Dubai (@drsamanzeeshan)
حال ہی میں دبئی میں مقیم ڈاکٹر نے صبا قمر کے ’بوٹوکس کرائنگ‘ پر تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر نے بتایا کہ اداکارہ کے چہرے پر باریک جھریاں موجود ہیں اور انہوں نے معمولی بوٹوکس کروایا ہے، جس کے باعث رونے کے دوران اداکارہ تاثرات مختلف نظر آرہے ہیں تاہم یہ بوٹوکس بہت اچھی طرح کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھی صبا قمر کے اس آفٹر بوٹوکس لُک پر ملے جلے تبصرے سامنے آرہے ہیں تاہم مداحوں کا کہنا ہے کہ صبا قمر کی اداکاری اب بھی بہترین ہے۔