خیبرپختونخوا: بنوں میں دہشتگردوں کی تھانے پر جدید کواڈ کاپٹر سے گولا باری
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
بنوں(نیوز ڈیسک)دہشتگردوں نے میرین، بنوں میں پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا ہے، پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ہفتے کے روز پولیس اسٹیشن پر یہ ایک ماہ کے دوران اسی تھانے پر پانچواں حملہ ہے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کئی ایسے حملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ریموٹ کنٹرول کواڈ کاپٹرز کے ذریعے دھماکا خیز مواد گرایا گیا، فوج نے ان حملوں کا الزام کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر عائد کیا ہے۔
بنوں میں، ایک اہلکار نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ کواڈ کاپٹر نے میرین پولیس اسٹیشن کی عمارت پر گولا بارود گرایا، جو پولیس اسٹیشن کے احاطے میں گرا لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشن پر تعینات اہلکار حملے میں محفوظ رہے۔
پولیس اہلکاروں نے بغیر پائلٹ کے اڑنے والے کواڈ کاپٹر پر فائرنگ کی، تاہم بلندی زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔
یہ میرین علاقے میں واقع اسی پولیس اسٹیشن پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران پانچواں کواڈ کاپٹر حملہ تھا، جو دہشت گردوں کی جانب سے جدید کواڈ کاپٹر ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو ظاہر کرتا ہے۔
حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ضلع بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
لکی مروت میں بھی حملہ ناکام بنا دیا گیا
لکی مروت میں، پولیس اہلکاروں نے سراہی گمبیلہ ٹاؤن میں ایک پولیس اسٹیشن پر رات گئے ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ تقریباً ایک درجن مسلح افراد نے جمعہ کی رات دیر گئے پولیس اسٹیشن پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تاکہ عمارت پر قبضہ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک کثیر الجہتی حملہ تھا، حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن کو گھیر لیا اور پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کی، پھر حملہ کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اور یہ بھی کہا کہ پولیس اسٹیشن پر تعینات تمام اہلکار حملے میں محفوظ رہے۔
سراہی گمبیلہ پولیس اسٹیشن پشاور-کراچی ہائی وے کے ساتھ گمبیلہ دریا کے قریب واقع ہے۔
اس پولیس اسٹیشن پر ماضی میں بھی کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے پولیس اہلکاروں کو ’بہادری‘ سے حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کی پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنانے پر سراہا اور ان کی تعریف کی۔
آج بروز اتوار13جولائی ڈالر کی قیمت کتنی؟ جانئے
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پولیس اسٹیشن پر پولیس اہلکار کواڈ کاپٹر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔