کپل شرما کے کیفے پر حملہ، کامیڈین کس حال میں ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
بھارتی کامیڈین کپل شرما کا کیفے فائرنگ کا نشانہ، دہشتگرد تنظیم کے کارندے نے ذمہ داری قبول کرلی.
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما کے حال ہی میں کینیڈا میں لانچ ہونے والا "کپس کیفے” پر حملہ کیا گیا ہے۔ افتتاح کے چند روز بعد ہی اس کیفے پر کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم یہ واقعہ اس وقت مزید سنگین صورت اختیار کر گیا جب بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل، کالعدم تنظیم بابا خالصہ انٹرنیشنل (BKI) سے تعلق رکھنے والے کارندے ہرجیت سنگھ لڈی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
A post common by Mamaraazzi (@mamaraazzi)
اطلاعات کے مطابق ہرجیت سنگھ کی جانب سے یہ اقدام مبینہ طور پر کپل شرما کی جانب سے دیے گئے کچھ بیانات کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا۔
یاد رہے کہ کپل شرما کی ریسٹورنٹ انڈسٹری میں یہ پہلی پیش رفت تھی، جو اب سیکیورٹی خطرات کے باعث تنقید اور تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ کپل شرما اس واقعے کے بعد شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اس پر ردعمل دینے سے گریز کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کپل شرما
پڑھیں:
بلوچستان: واشک میں مسلح افراد کا سوراپ چیک پوسٹ پر حملہ
—فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع واشُک میں رات گئے مسلح افراد نے ناگ کے علاقے میں سوراپ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایک گاڑی اور چیک پوسٹ کے 2 کمروں کو آگ لگائی۔
لیویز حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جو کہ ناکام بنا دی گئی۔
حکام کے مطابق حملے کے وقت چیک پوسٹ پر 8 لیویز اہلکار موجود تھے جبکہ لیویز اہل کاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔