2025-05-19@13:43:40 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«واہگہ اٹاری»:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا، یہ کارروائی باہمی سفارتی رابطوں اور قونصلر معاہدوں کے تحت کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا ۔جبکہ پنجاب رینجرز کا جوان محمداللہ بھی وطن پاکستان پہنچ گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قیدیوں کی حوالگی باہمی رضامندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوئی۔(جاری ہے) واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں قیدیوں کی شناخت اور کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔بی ایس ایف کا اہلکار پی کے سنگھ 23اپریل کو سرحدی خلاف ورزی پر...
واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام جبکہ پنجاب رینجرز کے محمداللّٰہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا، حوالگی کی کارروائی آج صبح 10 بجے مکمل کی گئی۔بی ایس ایف اہلکار پی کے سنگھ کو 23 اپریل کو بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار نے قصور بارڈر کراس کیا تھا اور یہ رائفل سے مسلح تھا۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بی ایس ایف کے پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا ،پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ مزید :
لاہور: بھارت رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کے بعد دن کی روشنی میں واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ سے بھاگ گیا اور اپنے شہریوں کو مشترکہ پریڈ دیکھنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث بھارتی اسٹیڈیم میں سناٹا چھایا رہا۔ بھارت کو پاکستان رینجرز پنجاب نے واہگہ بارڈر پر ہونے والی جوش اور جذبوں کی جنگ میں بھی شکست سے دوچار کر دیا، پاکستان پر مشن سندور کے نام سے حملے کرنے والے بھارت کا اسٹیڈیم دن کی روشنی میں سونا نظر آیا جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کے شیر دل جوان اپنی سرحد پر سینہ تانے کھڑے رہے اور سرحدوں کی نگہبانی کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی پاک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی مسائل پیدا کر رہی ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق بیان میں کہا کہ متعدد مریضوں کو علاج مکمل کئے بغیر پاکستان واپس آنا پڑا، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ واہگہ اٹاری سرحد عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی، کچھ پاکستانی شہری اٹاری میں پھنسے ہوئے ہیں، بھارتی حکام اجازت دیں تو ہم اپنے شہریوں کو واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے لئے واہگہ بارڈر آئندہ بھی کھلا رہے گا۔ Post Views: 1
— فائل فوٹو بھارت سے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد مریض نازک صحت کے ساتھ علاج مکمل کیے بغیر وطن واپس آچکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ پاکستانی شہری اٹاری سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ واہگہ اٹاری سرحد عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی، بھارتی حکام اجازت دیں...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستانی شہریوں کو اٹاری واہگہ سرحد کے راستے انڈیا سے پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے یہ فیصلہ انڈین وزارت داخلہ کے 24 اپریل 2025 کے حکم نامے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اٹاری چیک پوسٹ سے تمام آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں 30 اپریل سے بند کر دی جائیں گی.(جاری ہے) تازہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو تا حکم ثانی بشرط کلیئرنس، انڈیا سے اٹاری چیک پوسٹ کے ذریعے پاکستان واپس جانے کی اجازت ہو گی ”ٹائمز آف انڈیا“ نے سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈین حکومت کی...
پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی وطن واپسی، واہگہ اور اٹاری بارڈر بند کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان اور بھارت نے شہریوں کی وطن واپسی کے بعد واہگہ اور اٹاری بارڈر کو بند کردیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنی سیاست کی خاطر دو ممالک کے عوام کو ایک دوسرے سے دور کرنے والا کسی کا دوست نہیں ہوسکتا۔پاکستان اور بھارت نے آج رہ جانے والے افراد کی واپسی کیلئے خصوصی طور پر بارڈرز کھولے، کوئی انڈیا تو پاکستان شادی پر آیا تھا۔ تو کوئی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے سفر پر تھا۔آج سارا دن پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پر بھارت میں رہ جانے والے اپنوں کی واپسی کے انتظارمیں رہے۔...
بھارت کی طرف سے اٹاری بارڈر بند کئے جانے کے بعد پاکستان نے بھی واہگہ سرحد بند کردی ہے. جس کے بعد بھارت سے پاکستانی اور یہاں سے بھارتی شہریوں کی اپنے ملک واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔بھارت کی طرف سے اچانک ویزے منسوخ ہونے کی وجہ سے کئی پاکستانی خاندانوں کو واہگہ بارڈر سے واپس لوٹنا پڑا جبکہ انڈیا سے پاکستان میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آنیوالی ایک سکھ فیملی بھی شادی کی تقریبات ادھوری چھوڑ کر واپس لوٹ گئی۔پاکستان اور بھارت کے درجنوں شہری روزانہ واہگہ /اٹاری بارڈر کے ذریعے ایک دوسرے ملک آتے جاتے ہیں لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور واہگہ اٹاری بارڈر بند ہونے سے مسافروں کی آمدورفت بند ہوگئی ہے۔جمعرات...
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر جان لیوا حملے کے پس منظر میں بھارتی حکومت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے، جہاں بھارت سے پاکستانی شہریوں کی آج واپسی کا امکان ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھںٹوں میں بھارت چھوڑنے کا کہا گیا ہے، جن کی آج سے واپسی کا امکان ہے، پاکستان کی جانب سے واہگہ سرحد ابھی تک کھلی رکھنے کی یہی وجہ بیان کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام...
بھارت میں پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارتی حکومت نے واہگہ-اٹاری بارڈر بند کر دیا ہے، جبکہ بھارت میں موجود پاکستانیوں کے ویزے بھی منسوخ کر دیے ہیں اور انہیں یکم مئی تک واپس اپنے ملک جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جب جب کشیدگی پیدا ہوئی ہے سب سے پہلے واہگہ-اٹاری بارڈر بند کیا جاتا رہا ہے، اس لیے یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب 1947 کے بعد سے جب کبھی پاک بھارت گشیدگی پیدا ہوئی واہگہ-اٹاری بارڈر ہوتا رہا ہے۔ باڈر بند ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کے عوام مشکل سے دوچار ہوتے آئے ہیں 1965 کی...
بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے واہگہ اور اٹاری بارڈر بند کردیا جبکہ پاکستانیوں کو بھارتی ویزے منسوخ کرتے ہوئے انہیں 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے واہگہ اور اٹاری بارڈر بند کیا گیا ہو۔ 1947 سے اب تک کئی مواقع پر یہ سرحد مختلف اوقات میں وقتی یا مکمل طور پر بند کی جاتی رہی ہے۔ 1965 اور 1971 کی جنگوں کے دوران یہ بارڈر مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا اور دونوں ممالک کے سفارتی و تجارتی روابط بھی معطل ہو گئے تھے۔ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران بھی...