2025-09-18@18:31:57 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«پر اتفاق ہوا»:
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا۔ ایرانی سفارتخانے کے مطابق بات چیت میں سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے اور سیکورٹی تعاون پر اتفاق رائے ہوا۔ میجر جنرل موسوی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔ In a Telephone Conversation between Iranian CGSAF,...
پاکستان اور امریکا دونوں ملکوں نے علاقائی استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دوبارہ بات چیت اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری و حوالگی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہونے کے بعد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک امریکا تجارتی معاہدہ پاکستانی معیشت کے لیے کتنا اہم ہے؟ نائن الیون حملوں کے بعد سے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا فرنٹ لائن اتحادی رہا ہے۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان انسداد دہشتگردی کا ایک پیچیدہ مگر مضبوط شراکتی تعلق قائم ہوا، جو مشترکہ انٹیلیجنس آپریشنز، حکمتِ عملی کی ہم آہنگی، اور فوجی تبادلوں پر مبنی تھا اور...
مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار، اور ترسیلات زر کا ایک بڑا ذریعہ ہے ، وزیر خارجہ سفارتی، سرکاری پاسپورٹ کیلیے ویزا چھوٹ کا نفاذ 25 جولائی سے یو اے ای کے تمام ہوائی اڈوں پرنافذ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ یو اے ای کے تمام ہوائی اڈوں پر پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے لیے ویزا چھوٹ کا نفاذ کردیا گیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا اعلان کیا اور اسے دو برادر ممالک کے درمیان ایک خوش آئند پیش رفت قرار...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست سے ناراضی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہتھیار اٹھا لیے جائیں، آئین پاکستان ریاست سے غیر مشروط وفاداری کا درس دیتا ہے اور اس دائرے میں رہتے ہوئے بات کی جائے تو ہر مسئلے کا حل ممکن ہے، بلوچستان کا پاکستان کے ساتھ الحاق اتفاق رائے سے ہوا تھا۔کوئٹہ میں ینگ پارلیمنٹیرین فورم پاکستان کی صدر و رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار اور جنرل سیکریٹری، ایم این اے نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے پاکستان کے ساتھ الحاق کو شاہی جرگے نے اکثریتی رائے سے منظور کیا تھا، اس کے برعکس یہ...
کوالالمپور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان، روس اور کینیڈا نے تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کینیڈین اور روسی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں ہوا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں باہمی اتفاق کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے...
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جس کے لیے عدالتی افسران کے مشترکہ تربیتی پروگرامز منعقد ہوں گے اور عدالتی کانفرنسز کے انعقاد بھی کیے جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی، چیف جسٹس نے سعودی سفیر کا پرجوش استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، سعودی وژن 2030ء کے تحت عدالتی نظام میں اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ عدالتی اکیڈمیوں کے درمیان تربیتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک کے عدالتی افسران کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرامز پر غور ہوا۔ علاقائی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی...
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جس کے لیے عدالتی افسران کے مشترکہ تربیتی پروگرامز منعقد ہوں گے اور عدالتی کانفرنسز کے انعقاد بھی کیے جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی، چیف جسٹس نے سعودی سفیر کا پرجوش استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، سعودی وژن 2030ء کے تحت عدالتی نظام میں اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ عدالتی اکیڈمیوں کے درمیان تربیتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک کے عدالتی افسران کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرامز پر غور ہوا۔ علاقائی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی...
وقاص عظیم : پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف پر ورچوئل اجلاس، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری کامرس کی شرکت،دونوں ممالک کاتجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان ری سیپروکل ٹیرف پر ورچوئل اجلاس ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری کامرس نے شرکت کی۔ دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، مذاکرات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان وزارت خزانہ کے مطابق فریقین نےتکنیکی سطح پر مزید تفصیلی مذاکرات کا عزم کیا، امریکا اور پاکستان کا باہمی مفاد...
پاکستان اور امریکا میں آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اور امریکی تجارتی نمائندے کے درمیان رابطہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا، دونوں فریقوں نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا کا آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک نے مذاکرات جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے۔ یہ سیزفائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوا تھا، دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اگرچہ اس رابطے کی تفصیلات کسی بھی جانب سے منظرعام پر نہیں آئیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور سابقہ رابطے (جو پیر کو ہوا تھا) میں طے شدہ ’سٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
اسلام آباد: سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی ۔ جس میں جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی قبل ازیں 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ...
سٹی42: آج ہفتے کے روز عل یالصبح پاکستان کے کاؤنٹر اوفینسِو آپریشن کے بعد بھارت کے کمیونی کیشن سسٹم کو شدید نقصان پہنچا، اس کے 26 فوجی اڈوں کو برباد کر دیا گیا تو بھارت نے امریکہ سے پاکستان کو جنگ بندی پر قائل کرنے کے لئے کہا، امریکہ کی حکومت نے ترکی سعودی عرب کے ھکومتوں سے پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری کی درخواست کی، ان برادر ملکوں کے رہنماؤں کی درخواست پر پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کرنے پر اتفاق کر لیا۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ دوست...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہاؤس پنجاب میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت اسحاق ڈار نے کی، مسلم لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب اور ملک محمد احمد خان بھی شریک ہوئے جبکہ راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن،...

مشترکہ فنڈنگ میکنزم پر اتفاق ہوا، احسن اقبال: ’’اُڑان پاکستان‘‘ کیلئے سب سے آگے رہیں گے، علی امین گنڈا پور
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) اْڑان پاکستان مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد پشاور میں ہوا، جو ملک میں پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کے قومی مکالمے کا ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی قیادت میں شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد صوبائی ترقیاتی حکمتِ عملیوں کو قومی ویژن سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ ٹیکنالوجی، سماجی مساوات اور معیشت کو ایک مربوط سمت میں گامزن کیا جا سکے۔ سندھ میں کامیاب مشاورتی ورکشاپ کے بعد، خیبر پی کے سیشن میں وفاقی و صوبائی سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی تاکہ مختلف معاشی شعبہ جات، ترقیاتی چیلنجز اور عمل درآمد کے طریقہ کار...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے، ہم مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں کاراباغ جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور شہدا کے یادگار پر پھول چڑھائے۔ بعد ازاں آذر بائیجان کے شہر باکو میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی ہے، دونوں کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دیا...
باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے، ہم مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کے شکر گزار ہیں۔ آذر بائیجان کے شہر باکو میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی ہے، دونوں کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا ہمارے درمیان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے، دفاع پیداوار کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے ہم مختلف شعبوں میں تعاون...
آذر بائیجان سے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز باکو(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے، ہم مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کے شکر گزار ہیں۔ آذر بائیجان کے شہر باکو میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی ہے، دونوں کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا ہمارے درمیان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی ہے ایک سوچ پر اتفاق ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں، جب سب کچھ ناکام ہوجائے تو سڑکوں کا راستہ آخری حربہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی، ایک سوچ پر اتفاق ہے، کوئی الیکٹورل الائنس یا گرینڈ اپوزیشن نہیں ہے، ایک سوچ پر اتفاق ہےکہ ملک آئین کی بالا دستی کے بغیر نہیں چل...
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گفتگو کے دوران دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کو...