اسلام آباد: سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا  ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی  ۔  جس میں جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی
قبل ازیں 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات  کامیاب؛آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق طے پا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لُٹنِک کے مابین باہمی ٹیرفس (reciprocal tariffs)  سے متعلق ورچوئل میٹنگ ہوئی، جس میں  دونوں  ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے تحت اگلے ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق طے پایا ہے۔

پاکستان اور امریکا کے مابین اس اجلاس کے دوران فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارتی مذاکرات کو آئندہ ہفتے تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

علاوہ ازیں تجارتی معاہدے کے بعد باہمی مفادات پر مبنی ایک جامع شراکت داری تشکیل دی جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ شراکت داری اسٹریٹیجک اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرے گی۔  اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے لیے یکساں فوائد کے حصول کے لیے گفتگو کا محور تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی روابط کو مزید گہرا اور مؤثر بنانے پر تھا

اس ضمن میں تکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل کیے جانے کا امکان ہے، اس سلسلے میں دونوں ممالک نے جلد از جلد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ ،پاک امریکاتعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق
  • پاک امریکہ تجارتی مذاکرات، آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق
  • پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، اگلے ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کامیاب؛آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات  کامیاب؛آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق
  • سعودی علی عہد کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی کا خیر مقدم
  • وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کا مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ، امن بحالی کی اہمیت پر زور
  • سیز فائر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ