پاکستان و امریکا کا چند ہفتوں میں تفصیلی مذاکرات پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پاکستان اور امریکا میں آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اور امریکی تجارتی نمائندے کے درمیان رابطہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا، دونوں فریقوں نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکا کا آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک نے مذاکرات جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔
2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔
Post Views: 3