صدر ٹرمپ سے مذاکرات میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کوئی اتفاق رائے بالکل نہیں ہوا، نیتن یاہو صدر ٹرمپ سے مذاکرات میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کوئی اتفاق رائے بالکل نہیں ہوا، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا۔

نیتن یاہو کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کل پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی۔

یروشلم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے پیر 29 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے اپنی ملاقات کے ایک دن بعد آج منگل کے روز واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس امریکی اسرائیلی سربراہی ملاقات میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ’’بالکل نہیں۔ اور یہ بات مجوزہ معاہدے کی دستاویز میں بھی نہیں لکھی گئی۔ ایک بات پوری طرح واضح کر دی گئی تھی: ہم فلسطینی ریاست کے قیام کے سخت مخالف ہیں۔‘‘

غزہ کے زیادہ تر علاقوں میں اسرائیلی فوج موجود رہے گی، نیتن یاہو

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے لیے جس امن منصوبے کا اعلان کیا تھا، اس کو بین الاقوامی سطح پر کافی زیادہ سراہا جا رہا ہے۔

بہت سے عرب ممالک اور یورپی یونین سمیت بین الاقوامی برادری نے اس تجویز پر عمل درآمد کے لیے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔

تاہم اس منصوبے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے دیے جانے والے بیانات غزہ کی جنگ میں ممکنہ فائر بندی کی راہ میں تاحال حائل رکاوٹوں کی طرف اشارہ بھی کرتے ہیں۔

ان میں سے ایک پہلو تو نیتن یاہو کا یہ بیان ہے کہ ان کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کو تسلیم کرنے سے متعلق سرے سے کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ ان کا آج منگل ہی کے روز دیا جانے والا دوسرا بیان غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی آئندہ موجودگی سے متعلق ہے۔

نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی طرف سے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کی حمایت تو کی ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے اب یہ بھی کہا ہے کہ ’’غزہ پٹی کے زیادہ تر حصوں میں اسرائیلی فوج آئندہ بھی موجود‘‘ رہے گی۔

غزہ میں فلسطینی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب 66 ہزار سے زائد

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر منگل 30 ستمبر کو پوسٹ کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا، ’’ہم اب تمام یرغمالیوں کو واپس لائیں گے، زندہ اور بخیریت، جبکہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے زیادہ تر حصوں میں موجود رہے گی۔

‘‘.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اتفاق رائے نہیں ہوا اسرائیلی فوج میں اسرائیلی نیتن یاہو نے غزہ پٹی کی صدر کے روز

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد، اسرائیلی وزراء کا اظہارِ تحفظات

 

نیویارک(ویب ڈیسک)اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزراء نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہونےکی توقع ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرار داد پر کل ووٹنگ ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ: اسرائیلی حملے‘ 3 شہید‘ متعدد ز خمی‘فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رہے گی‘ نیتن یاہو
  • عرب ممالک بھی ''فلسطینی ریاست کا قیام'' نہیں چاہتے، نیا اسرائیلی دعوی
  • فلسطینی ریاست کسی حال میں قبول نہیں، حماس کو ہرحال میں غیرمسلح کیا جائے گا: نیتن یاہو
  • سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی
  • سکیورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • سیکورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی
  • اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ایک بار پھر مخالفت کردی
  • سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد، اسرائیلی وزراء کا اظہارِ تحفظات
  • فلسطینی ریاست کا قیام قبول نہیں: سلامتی کونسل اجلاس سے قبل اسرائیل نے مخالفت کردی