پاکستان بھارتت ڈی جی ایم اور کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ ، جنگ بندی برقراررکھنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے۔ یہ سیزفائر امریکا اور دیگر دوستانہ ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوا تھا، دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اگرچہ اس رابطے کی تفصیلات کسی بھی جانب سے منظرعام پر نہیں آئیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور سابقہ رابطے (جو پیر کو ہوا تھا) میں طے شدہ ’سٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جاپان نے موسمیاتی نگرانی کیلئے تیسری سیٹلائٹ روانہ کردی
جاپان نے تینریا سلسلے کا تیسرا ماحولیاتی نگرانی سیٹلائٹ GOSAT-GW کامیابی سے لانچ کردی ہے۔
راکٹ جس کے ساتھ سیٹلائٹ منسلک تھی، H‑2A راکٹ نظام ہے جو جاپان کا جانا پہچانا راکٹ نظام ہے اور یہ اس کی 50ویں و آخری پرواز تھی۔ اس کے بعد اسے نئے H3 راکٹ سے تبدیل کر دیا جائے گا
اسے جاپان کے تنگیشیما اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا۔ اس راکٹ کے ساتھ ایک مخصوص سیٹلائٹ منسلک ہے جو گرین ہاؤس گیسز اور واٹر سائیکل کو نگرانی میں رکھے گی۔
روانگی کے بعد تقریباً 16 منٹ بعد سیٹلائٹ کو مقررہ مدار میں کامیابی سے چھوڑ دیا گیا۔ یہ اہم گیسوں کی نگرانی کرے گی اور سمندر کی سطح کے درجہ حرارت، بارش، اور تباہی سے پہلے الارم کیلئے ڈیٹا فراہم کرے گی۔
H‑2A نے 2001 سے 50 مشنز انجام دیے جن میں SLIM لونر مشن اور Hayabusa2 شامل ہیں۔ اس کے بعد H3 کو کم قیمت اور زیادہ صلاحیت کی حامل نئے دور کا آغاز سمجھا جائے گا۔
مزید برآں یہ ڈیٹا امریکا سمیت دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہو گا جس سے عالمی آب و ہوا کی تحقیق میں اضافہ ہو گا ۔