2025-05-08@11:00:42 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«کور کمانڈر بہاولپور»:

    لاہور‘ بہاولپور‘ مریدکے‘ نکیال‘ الہٰ آباد‘ فیروزوالہ  (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگاران) مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر کی اجتماعی نماز جنازہ مریدکے میں ادا کی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ سول و فوجی افسران، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے افسران کی موجودگی میں قومی پرچم میں لپٹے شہداء کو سپرد خاک کیا گیا۔ مرید کے مسجد پر انڈین جارحیت کے دوران شہید ہونے والے سمندری کے شہری کا جسد خاکی سمندری پہنچ گیا۔کور کمانڈر بہاولپور نے بھارتی میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ کیا۔ تفصیل...
    بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا ہے، عینی شاہدین اور حملوں کے بعد نشانہ بنائی گئی مساجد کی تصویر اور ویڈیوز بھارتی جھوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں وطن عزیز پاکستان کے شہری علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں بھارتی فوج اور انڈیا میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مرید کے میں کالعدم لشکر طیبہ کے اور بہاولپور میں کالعدم جیش محمد کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا ہے، عینی شاہدین اور حملوں کے بعد نشانہ بنائی گئی مساجد کی تصویر اور ویڈیوز بھارتی جھوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ذرائع کے مطابق...
    بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کیے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر)  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے  بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد اور بہاولپور میں حملہ کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا،  بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا، پاک فوج نے بھی تصدیق کردی سیکیورٹی ذرائع نے بتا...
    پہلگام واقعے کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی اور قومی میڈیا نمائندگان کو مریدکے اور بہاولپور کا دورہ  کروایا جا رہا ہے جس دوران وزیر اطلاعات و نشریات دورے کے دوران صحافیوں کو زمینی حقائق سے آگاہ  کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نمائندگان کو اُن مقامات کا دورہ کروایا جائے گا جنہیں بھارت دہشتگردی کے خیالی ٹھکانے قرار دیتا ہے، بھارت کی جانب سے مریدکے اور بہاولپور میں دہشتگردوں کے مبینہ اور خیالی ٹھکانوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایل او سی سے وی ایکسکلوسیو : ’اللہ کا شکر کہ اس نے لائن آف کنٹرول پر پہرہ دینے کے لیے ہمیں منتخب کیا‘ دورے کے دوران میڈیا نمائندگان...
    جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کے نواحی علاقے میں نایاب اور تحفظ شدہ نسل کے انڈین گرے وولف (بھارتی سرمئی بھیڑیا) کو مقامی افراد نے بے دردی سے ہلاک کر دیا۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز سید علی عثمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی چرواہوں نے بھیڑیے کا پتہ لگایا، اس کا تعاقب کیا اور آخرکار اسے مار ڈالا۔  اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز رحیم یار خان نے بھیڑیے کی لاش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور رپورٹ کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ مجرموں کی شناخت کے بعد...
    بہاولپور: سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور ان کی اہلیہ نے ایران کے صوبہ سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہدا کے گھروں کا دورہ کیا اور حکومت سے شہدا کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے محراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ شہدا کے ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے، جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، لیکن غریب ترین خطے کے غریب ترین خاندانوں کی...
    پنجاب کے ضلع بہاولپور میں انشورنس کی رقم ہتھیانے کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے الزام میں بیٹے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ایک ہفتہ قبل ڈکیتی کا ڈرامہ رچاکر غلام شبیر کو قتل کردیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے  مددگار 15پر ڈکیتی اور  اپنے والد کے قتل کی اطلاع دی تھی، دوران تفتیش ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ قمبر شہداد کوٹ: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نےقتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔ ادھر ملتان کے...
    فیصل آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں لاہور بلیوز نے بہاولپور ریجن کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور بلیوز نے 98 رنز کا ہدف 10 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عمران بٹ 48 اور عمر صدیق 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بہاولپور ریجن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 97 رنز ہی بنا سکی، پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ Post Views: 1
    چیف جسٹس سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوںنے ملاقات کی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی بار اور بینچ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، بار کونسلز کو قانون و انصاف کمیشن میں صوبائی سطح پر نمائندگی دی گئی ہے،چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل ریفارمز کیلئے وکلاء سے تجاویز طلب کیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی آن لائن قانونی تعلیم سے مستفید ہوں،رسائی برائے انصاف ترقیاتی فنڈ سے وکلاء...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپورکی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ سے ملاقات کی اور قوم کے نوجوانوں کی تربیت کے لیے فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔  آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ سخت ٹریننگ سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش انہوں نے کہا کہ جدید جنگی حربوں...
    سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ چھاؤنی آمد پر کمانڈر بہاولپور کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نےاپنے دورے کے دوران بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔  آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں کی بے مثال لگن، غیر متزلزل جذبے،بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا، اس موقع پر انہوں نے جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ،...
    —فائل فوٹو بہاولپور کے تھانہ بغداد الجدید کے علاقے میں بیوی اور شوہر میں جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق بیوی کے بھائیوں نے بہنوئی پر تشدد کر کے اس کو زہر پلا دیا۔برادرِ نسبتی کے ہاتھوں تشدد اور زہر سے 26 سالہ دلشاد اسپتال میں دم توڑ گیا۔ لاہور: منہ بولے بیٹے نے انسپکٹر کو انہی کے پستول سے قتل کر دیالاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں تلخ کلامی کے بعد پولیس انسپکٹر کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بیوی سمیت 6 افراد کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
۱