سربراہ مسلم لیگ (ض) نے کہا کہ  10مئی کے بعد پاکستان وہاں پہنچ چکا ہے جہاں دنیا ہمیں دیکھ رہی، ایران کے صدر یہاں آ رہے ہیں، جب تک دہشتگردی کو نہیں روکا جائے گا تب تک ملک اقتصادی و معاشی طور پر آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ دہشتگردی کے پیچھے بھارت، را اور موساد سمیت پاکستان دشمن ملوث ہیں، اگر ہندوستان باز نہ آیا تو اب ہمیں پتہ لگ گیا  ہے کہ اسکو کیسے سبق سکھانا ہے، اگر کلبھوشن یادیو ٹائپ کی کوئی چیز کی تو پھر ان پر میزائل ماریں گے اور سبق سکھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ بہاولپور کی انکوائری کیلئے ماضی میں بنائے گئے تینوں کمیشنز کی رپورٹ پبلک کی جائے۔ جسٹس شفیع کمیشن نے تو اس سانحہ کی کریمنل انوسٹیگیشن کا بھی کہا تھا۔ اکتوبر 1999 سے پہلے تک نواز شریف ہمارے ساتھ تھے، پھر ان کا فوج سے اختلاف پیدا ہوگیا۔ راولپنڈی میں مسلم لیگ ضیاء کے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے بہاولپور، معرکۂ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے بات کروں گا، اس سال جشن آزادی ملک بھر میں1981 کے بعد جوش جذبے اور ولولے کیساتھ منایا گیا۔ مارچ 1981 میں جب پی آئی اے کا جہاز دہشتگرد تنظیم الذولفقار اغواء کرکے افغانستان لے گئی، کابل ایمبیسی میں تعینات شخص عبدالرحیم کو جہاز میں شہید کیا گیا تھا۔ قوم مایوسی کا شکار تھی، 1981 میں جنرل ضیاءالحق نے فیصلہ کیا کہ 14 اگست کو جوش و جذبے اور ولولے کیساتھ منایا جائے گا۔

اعجاز الحق نے کہا کہ رواں سال جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے اندر ایک جذبہ اور روح پھونکی گئی ہے، یہ ایمان تقویٰ جہاد فی سبیل اللہ سے آتی ہے، یہ بات ضیاء الحق نے کہی، بعد میں بہت سارے آرمی چیفس پر دباؤ پڑا کہ جہاد فی سبیل اللہ کے اس سلوگن کو ختم کیا جائے، ہمارے ہیروز کو 14 اگست پر میڈلز دیئے گئے، جسے ہم سراہتے ہیں، اب وقت ایسا آگیا ہے کہ معرکۂ حق پر وزراء نے بڑھکیں بھی لگائیں اور کسی نے غلط باتیں بھی کیں، ماضی میں کسی نے کہا کہ ہم نے کسی کی خاطر یہ جہاد کیا تھا۔ اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں ان کو اس بات کا علم ہی نہیں، جہاد افغانستان میں 2 سال تک امریکہ سمیت کوئی شامل نہیں تھا، ایک ہی فیصلہ تھا کہ ہم نے کسی طرح سے روس کو افغانستان سے واپس بھیجنا ہے، پھر دنیا نے دیکھا روس کے اندر سے 6 اسلامی ریاستیں نکلیں، جہاں مدارس اور مساجد پر 80 سال سے تالے لگے تھے، وہ دوبارہ آزاد ہوئیں، اب وہاں اذانیں دی جاتی ہیں۔ ضیاء الحق کے بعد جتنے آرمی چیف گزرے ہیں ہم نے ہر کسی سے مطالبہ کیا کہ ایک فوجی وردی میں شہید ہوا اس واقعہ کے حتمی نتیجہ پر پہنچا جائے۔ بینظیر بھٹو کا حادثہ ہوا اس کے قاتل بھی نہیں ڈھونڈے گئے، خوش قسمتی سے اس کے بعد ان کی اپنی پارٹی کی حکومت آئی اگر سانحہ بہاولپور کے بعد ہماری حکومت آتی تو میں دیکھتا کہ کیسے لوگ نہ پکڑے جاتے یا ذمہ داروں کا تعین نہ ہوتا۔ بینظیر بھٹو کے حادثہ کو اس کی اپنی حکومت نے دبانے کی کوشش کی۔

اعجاز الحق نے کہا کہ  10مئی کے بعد پاکستان وہاں پہنچ چکا ہے جہاں دنیا ہمیں دیکھ رہی، ایران کے صدر یہاں آ رہے ہیں، جب تک دہشتگردی کو نہیں روکا جائے گا تب تک ملک اقتصادی و معاشی طور پر آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ دہشتگردی کے پیچھے بھارت، را اور موساد سمیت پاکستان دشمن ملوث ہیں، اگر ہندوستان باز نہ آیا تو اب ہمیں پتہ لگ گیا  ہے کہ اسکو کیسے سبق سکھانا ہے، اگر کلبھوشن یادیو ٹائپ کی کوئی چیز کی تو پھر ان پر میزائل ماریں گے اور سبق سکھائیں گے۔ اعجاز الحق نے مزید کہا کہ  ہم نے ضیاء الحق کی برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنے ہم خیال دوستوں کو دعوت دی ہے، بیرون ممالک میں اپوزیشن نے شیڈو کیبنٹ بنائی ہوتی ہے، جبکہ ہمارے ہاں اپوزیشن محاذ آرائی کا نام ہے، پکڑو مارو اور چلتے بنو۔ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو 2 مرتبہ مذاکرات کی دعوت ہو چکی ہے، مولانا فضل الرحمٰن ایک زیرک سیاستدان ہیں، امید ہے وہ آئندہ بھی حکومت اور اپوزیشن میں پُل کا کردار ادا کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اعجاز الحق نے نے کہا کہ کے بعد

پڑھیں:

پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک:پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔

یو این سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، تنازع کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا مقصد غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے۔

عاصم افتخارکا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی حمایت کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں، قرارداد کی منظوری پر سلامتی کونسل کے شکرگزار ہیں۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی، قرار داد کے حق میں 13 ووٹ آئے تھے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا تھا، روس اور چین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا تھا۔

امریکی مندوب نے سلامتی کونسل میں پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیہ اور انڈونیشیا سے تشکر کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا ادراک کیا اور اقدامات کئے،غزہ کے استحکام کے لئے قرارداد اہم ہے، آج تاریخی اورتعمیری قرارداد منظورہوئی ہے۔

 ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے

انہوں نے کہا تھا کہ قرار داد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نکات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد کو مسترد کردیا ہے۔

حماس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کونسل کی غزہ سے متعلق قرارداد فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات پوری نہیں کرتی، یہ قرارداد غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرتی ہے، غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اسے غیر جانبدار نہیں رہنے دے گی۔

کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،6پروازیں منسوخ   

حماس کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد کا انتظام اقوام متحدہ کے زیرنگرانی فلسطینی اداروں کے پاس ہونا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

  • آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا ملک بھر کے وکلا سے آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ
  • فیصلہ تاریخی،نفاذعدالتی تاریخ کا سنگ میل ثابت ہوگا، حسینہ واجد کو ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے: طلبہ تحریک پارٹی
  • پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا
  • بہاولپور، موٹر وے پر بس کی پولیس موبائل کو ٹکر، 3 اہلکار جاں بحق
  • سزائے موت کا مطالبہ؛ شیخ حسینہ کے خلاف 5 سنگین الزامات کیا ہیں؟
  • بہاولپور: ایم 5 پر بس کی ٹکر سے پولیس موبائل تباہ، 3 اہلکار جاں بحق
  • ’چھپانے کو کچھ نہیں‘ ٹرمپ کا ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز جاری کرنے کے لیے ووٹ دینے کا مطالبہ
  • چودھری رحمت علی :بے لوث قیادت، بے داغ ماضی مگر پھر بھی متنازعہ فیہ ....؟
  • سرحد پار سے دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر داخلہ
  • حکومت چاہتی ہے مہنگائی کم کی جائے،آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی: مشیر وزیراعظم