ایران میں شہید ہوئے بہاولپور کے مزدوروں کے گھر محمد علی درانی اور اہلیہ کی آمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بہاولپور:
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور ان کی اہلیہ نے ایران کے صوبہ سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہدا کے گھروں کا دورہ کیا اور حکومت سے شہدا کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔
سابق وفاقی وزیر نے محراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
سابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ شہدا کے ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے، جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، لیکن غریب ترین خطے کے غریب ترین خاندانوں کی مالی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ان شہید مزدوروں کو گھر بھی دئیے جائیں کیونکہ یہ مزدور اپنے گھر کے حالات بہتر بنانے کے لیے مزدوروں کی خاطر گئے تھے۔
انہوں نے زور دیا کہ شہید مزدوروں کے بچوں کی تعلیم اور کفالت کی ذمہ داری بھی حکومت اٹھائے۔ سینئر سیاست دان محمد علی درانی نے شہدا کے ورثا کے مطالبے کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے جسد خاکی جلد از جلد وطن واپس لانے کا انتظام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے سفیر سے ملاقات کریں گے اور ان کے سامنے ورثا کی گزارشات پیش کریں گے۔ ایرانی سفیر سے گزارش کریں گے ورثا کی گزارشات ایرانی صدر تک پہنچائیں اور ایرانی حکومت اپنے شایان شان ان شہیدا کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کرے کیونکہ جب ان محنت کشوں کو شہید کیا گیا تو وہ ایران کی سرزمین پر تھے اور ان کی حفاظت ایران کی حکومت کی ذمہ داری تھی۔
انہوں نے دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
محمد علی درانی نے کہا کہ یہ محنت کش شہید ہماری معیشت تھے، غربت سے لڑنے والے مزدوروں کو دہشت گردوں نے شہید کرکے ظلم عظیم کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے عوام اور مزدوروں کی شہادت کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد علی درانی انہوں نے اور ان کہا کہ
پڑھیں:
بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے: ملک محمد احمد خان
—فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں۔