Jang News:
2025-11-03@10:55:42 GMT

بہاولپور: ایک بہن نے دوسری بہن کو گولی مار دی

اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT

بہاولپور: ایک بہن نے دوسری بہن کو گولی مار دی

—فائل فوٹو

پنجاب کے شہر بہاولپور میں گھریلو تنازع پر ایک بہن نے دوسری بہن کو گولی مار دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حاصل پور کے علاقے چک 194 مراد میں 2 بہنوں میں جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک بہن نے گھر میں رکھے پستول سے دوسری بہن کو گولی مار دی۔

ریسکیو کے ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے 18 سال کی بہن شدید زخمی ہو گئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

واجبات کی دوسری قسط 3 سے 15 نومبر تک لازمی جمع کرادی جائے، وزارت حج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حج واجبات کی دوسری قسط 6لاکھ 50ہزار روپے 3 سے 15نومبر تک اپنے متعلقہ بنک میں جمع کرا کر کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں، دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، آن لائن ادائیگی والے عازمین حسب سابق آن لائن پورٹل استعمال کرسکتے ہیں۔

جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا کہ حج 2026ءکے جو درخواست گزار واجبات کی پہلی قسط جمع کرا چکے ہیں وہ دوسری قسط 3تا 15نومبر 2025ءتک جمع کراسکتے ہیں۔

 ایسے افراد جو مکة المکرمہ میں ڈبل بیڈ فیملی روم کی اختیاری سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 2لاکھ روپے فی کس اضافی جمع کرائیں گے، جبکہ ٹرپل بیڈ فیملی روم کی اختیاری سہولت حاصل کرنے کے لیے 67ہزار روپے فی کس جمع کرانے ہوں گے، یہ دونوں سہولیات صرف مکة المکرمہ میں ہی دستیاب ہوں گی، بعد میں حج پیکج تبدیل کرنا ممکن نہیں ہوگا، لہٰذا دوسری قسط جمع کراتے وقت پیکج کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری قسط جمع کراتے وقت بنک سے کوائف کی تصحیح اور پیکج کی تبدیلی صرف شارٹ سے لانگ حج کے حوالے سے کرائی جاسکتی ہے جبکہ لانگ سے شارٹ حج پیکج کی تبدیلی کے لیے بذریعہ بنک وزارت مذہبی امور میں درخواست بھجوانا ہوگی، جسے صرف دستیابی کی صورت میں ہی منظور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری قسط جمع کرانے سے قبل اپنی متعلقہ بنک برانچ سے اپنے کوائف میں کسی قسم کی درستگی کرائی جاسکتی ہے، گروپنگ کے مسائل شناختی کارڈ نمبرکی درستگی کے لیے وزارت کے متعلقہ حج آفیسر، انچارج آئی ٹی سیل کو تحریری درخواست بھی بھجوانا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہوگی،کسی بھی مرحلے پر حج داخلہ منسوخ کرانے کی صورت میں وزارت مذہبی امور ضوابط کے مطابق کٹوتی کی مجاز ہے، منسوخ شدہ درخواستوں کی بقیہ رقم درخواست گزار کے متعلقہ بنک اکاﺅنٹ میں واپس بھجوائی جائے گی۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
  • گرین بیلٹ پر بنے مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سرچ آپریشن کلیئر قرار
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق
  • شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
  • قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
  • بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • دہشت گرد اگر ہمیں ایک گولی مارتا ہے تو ہمیں 10 مارنی چاہئیں، رہنما پی ٹی آئی
  • واجبات کی دوسری قسط 3 سے 15 نومبر تک لازمی جمع کرادی جائے، وزارت حج
  • گوجرانوالہ: زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بھائی چل بسا، دو کی حالت تشویشناک