پرتگال نے یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسری بار اپنے نام کرلیا۔
پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
مقررہ وقت میں پرتگال اور اسپین نے دو دو گول کیے تھے۔
دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو دو صفر سے ہرا دیا ۔Kylian Mbappe کی انٹرنیشنل گولز کی ففٹی مکمل ہوگئی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کے لیے شیڈول جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلیے شیڈول جاری کردیا۔ واجبات کی دوسری قسط میں عازمین کو 6لاکھ 50ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی ،واجبات کی وصولی تین نومبر سے لیکر پندرہ نومبر تک کی جائے گی ۔ وزارت مذہبی امورنے ہدایت کی ہے کہ عازمین نامزد بینکوں میں دوسری قسط جمع کروائیں گے۔