اسپین کے الکاریز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا دفاع کرنے میں سرخرو رہے۔ پانچ گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط فائنل میں الکاریز نے اٹلی کے جینک سینئر کو شکست دی۔

پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فیصلہ کن میچ میں  اٹلی کے جینک سینر اور اسپین کے کارلوس الکاریز مد مقابل  تھے۔ پہلے سیٹ میں سینر نے چھ چار سے برتری ثابت کی۔

دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر اطالوی اسٹار نے سات چھ سے فتح پائی جبکہ تیسرا سیٹ  الکاریز نے چھ چار سے  جیتا۔ چوتھے سیٹ میں الکاریز سات چھ سے فاتح رہے۔  

فیصلہ کن سیٹ میں  الکاریز سپر ٹائی بریکر پر کامیاب رہے۔ ویمنز ٹائٹل امریکا کی کوکو گف کے نام رہا۔

کوکو گف نے فائنل میں بیلاروس کی آریانا سبالینکا  کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے میں شکست دی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیٹ میں

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی