بہاولپور میں انشورنس کی رقم ہتھیانے کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پنجاب کے ضلع بہاولپور میں انشورنس کی رقم ہتھیانے کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے الزام میں بیٹے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ایک ہفتہ قبل ڈکیتی کا ڈرامہ رچاکر غلام شبیر کو قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مددگار 15پر ڈکیتی اور اپنے والد کے قتل کی اطلاع دی تھی، دوران تفتیش ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔
ادھر ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں بھی بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق آج صبح شوکت علی کو اس کے بیٹے فیضان نے فائرنگ کرکے گھر کے اندر قتل کیا اور فرار ہوگیا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔
ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کا والد میری بیوی کے ساتھ جھگڑتا رہتا تھا، لڑتا رہتا تھا اور برا بھلا کہتا تھا۔ اس وجہ سے میں نے غصے میں آکر اپنے باپ کو قتل کر دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے باپ کو قتل کو قتل کردیا
پڑھیں:
خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل
پشاور:خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل کردیا گیا۔
کے ٹی ایچ میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خیبر ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صحت کارڈ پر مفت علاج فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث معطل کیا گیا، حکومت کی جانب سے انشورنس کمپنی کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق انشورنس فرم نے اسپتال کے کروڑوں کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس کے باعث اسپتال مالی مشکلات کا شکار ہے۔