2025-09-18@18:05:51 GMT
تلاش کی گنتی: 619
«کو قتل کردیا»:
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سی سی ٹی وی ٹیکنیشن نے 36 سالہ گاہک کو تلخ کلامی پر ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔ ملزم نے مقتول کے اہل خانہ کو 24 گھنٹے یرغمال بنا کر رکھا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی حسن نے کیمروں کی دیکھ بھال کے لیے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن ادریس کو گھر بلایا تھا، جہاں تلخ کلامی کے بعد ملزم نے حسن کی اہلیہ، 5 سالہ بیٹی اور ماں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور حسن کو سر پر ہتھوڑا اور چاقو مار کر قتل کر دیا، ملزم نے لاش ایک کمرے میں لے جا کر خود...
یوٹا کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق ایک شخص، جارج زن، نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ چارلی کرک کو اس نے گولی ماری تاکہ اصل حملہ آور فرار ہو سکے۔ جارج زن اب انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے (Obstruction of Justice) کے الزام کا سامنا کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی قدامت پسند کارکن چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اصل مشتبہ قاتل ٹائلر رابنسن کو گزشتہ جمعے گرفتار کر لیا گیا، جب اس کے والد نے نگرانی کی فوٹیج میں اپنے بیٹے کو پہچان کر اسے حکام کے حوالے کرنے پر آمادہ کیا۔ شیرف آفس کے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ٹرننگ پوائنٹ کے بانی چارلی کرک کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اگرچہ مقتول کے سیاسی نظریات سے ان کا گہرا اختلاف تھا، مگر امریکی عوام کو ان آرا پر کھل کر تنقید کا حق حاصل ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کرک کو نہیں جانتے تھے، تاہم ان کے نقطہ نظر سے واقف تھے۔ اوباما نے مزید کہا: میرا خیال ہے کہ وہ نظریات غلط تھے، لیکن جو واقعہ پیش آیا وہ ایک افسوس ناک المیہ ہے، میں ان کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں۔اوباما نے کرک کے ان خیالات کو بھی مسترد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ بیچ شھر میں مسلح افراد نے سبزوئی برادری کے نوجوان کو آرام سے قتل کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس قاتل مسلح افراد کو گرفتار نہ کر سکی واقعہ کے بعد شھر میں خوف وہراس پیدا ہو گیا۔ سبزوئی اور بھلکانی قبائل کے دو فریقین میں سیاہ کاری کے معاملے پر واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس۔تفصیلات کے مطابق؛ کندھ کوٹ شھر کی گنجان آبادی اے سیکشن تھانہ کی حدود ایم، سی ایچ سینٹر کے سامنے موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے سبزوئی برادری کے نوجوان مھر دل کو گولیاں مار کر سخت زخمی کر دیا واقعہ کی اطلاع پر حدود تھانہ کی پولیس پہنچ کر زخمی نوجوان کو سول ہسپتال کندھکوٹ پہنچایا جہاں پر...
علامتی تصویر۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔ پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔
—فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیرو کہنہ کے ایک گھر میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔پولیس کو دیے گئے بیان میں والد کا کہنا ہے کہ بیٹے نے جانور دھوپ میں بندھے دیکھے تو مشتعل ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیے جھنگ: کھانا بنا کر دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا والد نے بتایا ہے کہ بیٹے نے غصے میں کلہاڑی کے وار سے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔ ڈی آئی خان پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا کہ جبکہ ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری...
کورنگی عوامی کالونی میں خاتون کو اس کے شوہر اور حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی عوامی کالونی نمبر 2 میں واقع گھر میں خاتون کو گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا۔ مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ زینت زوجہ غلام قمبر لغاری کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون کی دو شادیاں تھیں اور مقتولہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ نے ساس اور سسر کے قتل کے مجرم اکرم کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔منگل کوجسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیکیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ میاں بیوی میں جھگڑا نہیں تھا تو ساس سسرکو قتل کیوں کیا دن دیہاڑے دو افرادکو قتل کیا گیا، اور اب کہا جارہا ہے کہ غصہ آ گیا تھا۔(جاری ہے) جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ بیوی کو منانے گیا تھا تو ساتھ پستول لے کر کیوں گیا ۔ملزم کیوکیل پرنس...
بھارتی ریاست راجستھان میں 37 سالہ خاتون کی فیس بک پر دوستی اور پھر محبت کا انجام نہایت افسوسناک ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کے لیے اس کے گھر پہنچ گئی تھی لیکن پھر ان کی لاش ہی ملی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ مکیش کماری جھنجھنو کی رہائشی تھیں اور وہ تقریباً دس سال قبل اپنے شوہر سے طلاق لے چکی تھیں۔ خاتون کی گزشتہ برس اکتوبر میں فیس بک پر دوستی باڑمیر کے اسکول ٹیچر مانارام سے ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔ پولیس کے بقول مکیش کماری اکثر اسکول ٹیچر سے ملنے باڑمیر آتی تھیں اور شادی پر اصرار کرتی تھیں۔ اسکول ٹیچر مانارام بھی شادی شدہ تھا اور طلاق کے مقدمے میں الجھا ہوا تھا، اسی وجہ سے مکیش کماری کے ساتھ اکثر...
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں گھریلو جھگڑے نے افسوسناک شکل اختیار کرلی، مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کی اہلیہ نے بڑے بھائی کی اہلیہ کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔ ابتدائی طور پر واقعے کو کمپریسر پھٹنے کے باعث آگ لگنے کا معاملہ قرار دیا گیا، تاہم مقتولہ کے بیٹے کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر اور بیٹی کے بیان کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شازیہ فاروق کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ایک دن بعد دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے بیٹے شبیر بھٹی کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں بتایا گیا...
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
برطانیہ میں ایک نرس کو امتیازی سلوک اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام پر نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے سخت سزا سنادی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نرس سائمن واٹس نے ساؤتھ پورٹ میں ہونے والے واقعے کے بعد آن لائن تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے ٹریبونل نے اس سوشل میڈیا ریمارک کو انتہائی غیر اخلاقی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے نرس کا نام پیشہ ورانہ رجسٹر سے بھی خارج کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ ساؤتھ پورٹ میں ہی 3 کمسن بچیوں کے قتل کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ حملہ آور کا تعلق مسلم تارکین وطن سے ہے۔ جس کے بعد برطانیہ...
سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے حنین طارق کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت پانے والے ملزم سکندر لاشاری اور شریک ملزم عرفان عرف فہیم کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ناقص تفتیش اور کمزور پروسیکیوشن کی بنیاد پر ملزمان کو سزا نہیں دی جاسکتی۔ یہ بھی پڑھیں: جج کے بیٹے کے قتل کیس میں تفتیش پر سوالات، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا مقدمے کا مختصر فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا، جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ یہ مقدمہ 2014 میں اس وقت سامنے آیا جب سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس خالد شاہانی...
لاہور، ملتان، بہاولپور (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب میں دریائے چناب اور دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح 6 لاکھ 68 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے جو سمکہ چاچڑاں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیڈ پنجند پر گزشتہ تین روز سے پانی کے اخراج میں کمی آرہی تھی تاہم گزشتہ رات پانی کی سطح دوبارہ بلند ہونا شروع ہوگئی۔ اسی طرح دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر 2 لاکھ کیوسک کے قریب سیلابی ریلا سمکہ چاچڑاں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دریائے چناب کے تریموں بیراج پر پانی کے اخراج...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کے سزایافتہ ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 12ستمبر کو ظاہر جعفر کی درخواست پر سماعت کرے گا، جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس باقر نجفی بھی شامل ہیں۔ ظاہر جعفر نے نظرثانی کیس میں سینئر وکیل خواجہ حارث کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے مرکزی اپیل خارج کرتے ہوئے ظاہر ذاکر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔ Tagsپاکستان
سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم سکندر لاشاری کو بری کردیا۔ جبکہ شریک ملزم عرفان کی رہائی کا بھی حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کےجج جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیلیں منظور کر لیں۔ اور دونوں ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل قبل ازیں جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں قائم بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سماعت کے...
اسلام آباد: تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں باپ، بیٹا اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت اکرام پال (والد)، شبیر (بیٹا) اور نیہا (بیٹی) کے نام سے ہوئی۔ مقتولین کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، فارنزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ قتل کی واردات تھانہ آئی نائن کی حدود رمشاہ کالونی میں پیش آئی۔ ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔
پنجاب کے ضلع وہاڑی میں دریائے ستلج پر سیلابی صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے، جہاں ہیڈ اسلام کے مقام پر ایک بڑا ریلا پہنچنے کے بعد خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھی ہیں۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث مقامی انتظامیہ اور عوام بے حد پریشان ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ بیس ہزار آٹھ سو پینسٹھ کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جو سیلاب کے اونچے درجے کی علامت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی کی آمد کا یہ سلسلہ برقرار رہا تو دریائے ستلج کے کنارے آباد درجنوں بستیاں براہِ راست متاثر ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پر کالیہ شاہ،...
لاہور/ملتان/راجن پور (نیوز ڈیسک)بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم پر اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر دریائے چناب اور راوی میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شہری علاقے کو بچانے کے لیے بائی پاس پر شگاف ڈالا گیا تاکہ پانی کا بہاؤ شہر کی طرف کم ہو سکے۔ تاہم خدشہ ہے کہ دریائے چناب کا پانی شہر کے قریب موجود بند کو کسی...
وہاڑی: پنجاب کے ضلع وہاڑی میں سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جہاں ہیڈ اسلام کے مقام پر ایک بڑا ریلا پہنچ چکا ہے۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، اور ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد اور اخراج 1,20,865 کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جس سے سیلابی صورتحال میں شدت آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلاب کی شدت کے باعث دریائے ستلج کے اہم بندوں، بشمول کالیہ شاہ، شرف، حسن شاہ اور میاں حاکم کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تمام بند مضبوط ہیں اور ان کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ...
بگ باس کے تازہ سیزن میں جس کنٹیسٹنٹ نے سب سے زیادہ سرخیاں بٹوری ہیں، وہ ہیں تانیا متل۔ اپنے منفرد انداز اور حیران کن بیانات کی وجہ سے وہ گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہ موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ 7 بیانات جنہوں نے سب کو چونکا دیا۔ 1. سب مجھے “میڈم” کہیں پہلے ہی ایپی سوڈ میں تانیا متل نے اعلان کیا کہ گھر کے تمام ساتھی انہیں “میڈم” کہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا بھائی بھی انہیں “باس” کہہ کر پکارتا ہے اور یہ انداز انہیں پسند ہے۔ 2. ساڑھی صرف باتھ روم میں پہننا ایک اور بیان میں تانیا نے کہا کہ وہ ساڑھی ہمیشہ باتھ...
دیر لوئر میں نو سالہ بچے کو اغوا کے بعد پتھر مار مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق باڈوان کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ افنان کو پتھر مار مار کر قتل کیا گیا جس کی لاش ویرانے میں پھینکی گئی۔ افنان گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوا تھا، واقعے کی رپورٹ چکدرہ پولیس اسٹیشن میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں خواجہ سرا زیشانے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ خواجہ سرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پشاور: بٹ خیلہ میں گھریلو تنازع پر داماد نے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔ لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ ڈھیری جولگرام کنڈکو میں رات دو بجے کے قریب پیش آیا، جہاں منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سسر اور بیوی سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جاں بحق افراد میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادگئ زوجہ شاہ زمین، مہر زمینہ زوجہ سعید گل شامل ہیں۔ لیوی فورس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم احسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم احسن کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار ہونے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور سہولت کاری کی ہے۔ دوران سماعت وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور...
راولپنڈی: عدالت نے کم عمر بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلے میں لکھا کہ مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مجرم نے مارچ 2023ء میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد...
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے مختلف بینچوں نے جمعرات کو اہم مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے کئی سنگین جرائم، پولیس کے طرزِ عمل اور انسانی حقوق سے متعلق معاملات پر سخت ریمارکس دیے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا نیا عدالتی سال 8 ستمبر سے شروع ہوگا عدالت نے بعض ملزمان کی ضمانتیں مسترد کیں، بعض مقدمات میں ریکارڈ طلب کیا، جبکہ خیبر پختونخوا پولیس کی کارروائی پر برہمی کا اظہار کیا۔ 17 کروڑ فراڈ کیس سپریم کورٹ نے 17 کروڑ روپے کے فراڈ کے مرکزی ملزم زوہیب الرحمن کے خلاف مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ اگر ملزم دبئی میں ملازمت کرتا ہے تو اس کے نام پر جعلی کمپنی اور بینک اکاؤنٹ کیسے کھل گیا۔...

دریائے چناب و ستلج میں بلند ترین سیلاب، 41 اموات اور لاکھوں متاثر،حکومت کا بڑے ریلیف آپریشن کا دعویٰ
مون سون بارشوں کے باعث پاکستان میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب نے پنجاب کے کئی اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون اب تک کم از کم 41 افراد جاں بحق اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ کھیت، مویشی اور دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد مزید خطرہ بڑھ گیا ہے، اور ریلیف ادارے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی بلند ترین سطح فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن...
کراچی: سپر ہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم نے کلہاڑی کے وار سے منگیتر کو قتل اور اس کی والدہ کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ایکسپریس کے مطابق سپرہائی وے کے علاقے ہنگورہ گوٹھ میں کلہاڑی کے وار سے نوجوان لڑکی جاں بحق اور والدہ زخمی ہوگئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اور اس کی زخمی والدہ کو اسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم گوہر علی کو گرفتار کرکے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کرلی، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر منگیتر 24 سالہ رشیدہ...
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیے گئے ملزم احسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سماعت کے دوران خیبر پختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار کرانے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور اس کی معاونت کی، لہٰذا اسے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل تاہم وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور اسامہ علی نے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ دریائے ستلج میں **ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب** کا خدشہ ہے۔ اسی طرح دریائے توی میں جموں کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ وزارتِ آبی وسائل نے بھارت سے موصولہ اس انتباہی پیغام کی بنیاد پر فوری طور پر 28 اہم محکموں کو آگاہ کر دیا ہے تاکہ پیشگی حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔ اس سے قبل بھارت نے دریائے چناب میں بھی سیلابی صورتحال...

دریائے راوی اور ستلج بے قابو: ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئے مائی صفوراں بند توڑ دیا گیا، کئی دیہاتوں کو خطرہ لاحق
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں دریائے راوی اور ستلج کی طغیانی اب بھی قابو میں نہیں آ سکی۔ خانیوال میں ہیڈ سدھنائی کو بچانے کے لیے مائی صفوراں بند دھماکے سے توڑ دیا گیا، جس کے نتیجے میں کبیر والا کے 30 اور پیر محل کے 7 دیہات شدید متاثر ہوں گے۔ خانیوال اور لودھراں کی صورتحال ہیڈ سدھنائی میں پانی کے اخراج کی گنجائش ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے، لیکن موجودہ وقت میں اس سے زائد پانی گزر رہا ہے۔ بند توڑنے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور مقامی آبادی دونوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوسری طرف دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث لودھراں اور بہاولپور کے تین بند ٹوٹ گئے۔ وہاڑی، تاندلیانوالہ اور ملتان متاثر سیلاب نے وہاڑی...
لاہور (نیوز ڈیسک) بالاج ٹیپو قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے امیر بالاج کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس سلسلے میں مرکزی ملزم طیفی بٹ سے مسلسل رابطے میں رہا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیسز میں بھی نامزد ملزم رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر عدالت سے گوگی بٹ کی ضمانت منسوخ کروانے کی سفارش کرے گی۔ امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ موقع سے فرار ہو گیا تھا جبکہ مرکزی ملزم طیفی بٹ تاحال اشتہاری قرار دیا...
لاہور: بالاج ٹیپو قتل کیس میں جے آئی ٹی نے خواجہ عقین عرف گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے امیر بالاج کو قتل کروانے میں منصوبہ بندی کی، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ سے رابطے میں رہا۔ گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیس میں بھی نامزد ملزم رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر گوگی بٹ کی ضمانت خارج کروانے کی استدعا کرے گی۔ امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ فرار ہو گیا تھا، بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ تاحال اشتہاری ملزم ہے۔
اسلام آباد: سفاک بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا، ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد تھانہ سمبل اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو آشنا سے مل کر قتل کرنے والی سفاک ملزمہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان مسماۃ شاہین بی بی عرف مسکان اور عابد علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تھانہ سمبل کی حدود میں تیز دھار آلہ سے وار کرکے تنویر انجم کو قتل کر دیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر مجرمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد...
لاہور: تھانہ کاہنہ کی حدود میں نجی سوسائٹی میں دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ شرجیل کے نام سے ہوئی، مقتول کے بھائی عمران زوار کی مدعیت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قتل کے مقدمے میں ریحان ڈوگر، جمشید گجر سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے شرجیل کو دعوت پر بلایا اور تیسری منزل سے دھکا کر قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے باضابطہ طور پر پاکستانی حکام کو آگاہ کیا کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں کے مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو رہی ہے۔ بیان کے مطابق دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان یکم ستمبر کی صبح 8 بجے سے ظاہر کیا گیا ہے۔ وزارت کے حکام نے مزید بتایا کہ سیلاب الرٹ متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کر دیا گیا ہے تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔ Post Views: 7
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پرساد کے لیے انتظار کا کہنے پر نوجوانوں نے مندر کے خادم کو بے دردی سے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کلکاجی مندر میں پیش آیا، جہاں 55 سالہ یوگیندر سنگھ، جو ریاست اترپردیش کا رہائشی تھا اور گزشتہ 15 برس سے مندر کی دیکھ بھال کر رہا تھا، پر حملہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات لڑکوں کے ایک گروپ نے مندر آکر پرساد مانگا۔ یوگیندر سنگھ نے انہیں کچھ دیر انتظار کا کہا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔ بحث بڑھنے پر نوجوانوں نے لوہے کی راڈ سے یوگیندر سنگھ پر شدید حملہ کیا۔ وہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں...
شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرہ مین ملازمت کرتا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سولجر بازار انویسٹی گیشن پولیس نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے پسند کی شادی کی تھی جس کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا اور پھر وہ معمول کے مطابق ملازمت پر چلا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی جس کے شوہر کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کیلئے اہم پرفارما جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے فارم پر دینا لازم ہوں گی، فریقین کے لیے کیس کے ساتھ معلوماتی فارم جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر، تھانہ، پوسٹمارٹم نتائج پرفارما میں دینا ہوں گے۔ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ فیصلوں کے نتائج بھی پرفارمار میں شامل کرنے ہوں گے، ملزمان کے نام، عمر، گرفتاری کی تاریخ سب فارم پر درج ہوگا۔ اس کے علاوہ پوسٹمارٹم کا دن اور وقت بھی پرفارما پر بتانا ہو گا، فرانزک کا نتیجہ کیا رہا یہ بھی پرفارما پر درج ہو گا۔ ججز کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے پرفارما سے دیکھ...
سپریم کورٹ نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کے لیے ایک اہم پرفارما جاری کیا ہے جس کے تحت اب کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے فارم پر جمع کرانا لازمی ہوگا۔ اس پرفارما کے مطابق فریقین کو بھی کیس کے ساتھ معلوماتی فارم جمع کرانا ہوگا، جس میں درج ذیل تفصیلات شامل ہوں گی: ایف آئی آر نمبر اور متعلقہ تھانہ پوسٹمارٹم کے نتائج اور پوسٹمارٹم کا دن و وقت ملزمان کے نام، عمر اور گرفتاری کی تاریخ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے نتائج فرانزک رپورٹس اور ان کے نتائج مزید پڑھیں: قرآن و سنت کے مطابق آئین سازی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر سپریم کورٹ کا مقصد یہ ہے کہ ججز کیس کی...
اسلام آباد: چین، پاکستان اور بھارت تین ایسے ملک ہیں جو آپس میں دریاؤں کے مشترکہ نظام میں بندھے ہوئے ہیں، تینوں ملکوں میں درجنوں دریا بہتے ہیں لیکن یہ سارے دریا تین بڑے دریاؤں سے ہی تعلق رکھتے ہیں، جن میں سب سے بڑا دریا”دریائے سندھ“ ہے یہ چین کے علاقے تبت سے نکلتا ہے۔ بھارت سے آنے والے پانچ دریاؤں میں سندھ طاس نظام کے ستلج، بیاس، راوی، جہلم اور چناب شامل ہیں، یہ پنجند کے مقام پر اکٹھے ہوکر دریائے پنجند بناتے ہیں، جو کچھ فاصلے کے بعد دریائے سندھ میں شامل ہو جاتا ہے، ان دریاؤں سے کوئی خاص بڑے نالے نہیں نکلتے بلکہ ان میں دریائے سندھ کے بڑے معاون دریا...
کولمبیا میں صدارتی امیدوار اور اپوزیشن رہنما میگوئل اُریبی پر فائرنگ کرنے والے 15 سالہ ملزم کو 7 سال کے لیے جُوینائل (نابالغوں کے اصلاحی مرکز) میں قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق کم عمر حملہ آور کو ‘خصوصی اصلاحی مرکز میں 7 سال تک آزادی سے محروم’ رکھا جائے گا۔ ملزم پر قتل کی بجائے اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے کیونکہ کولمبیا کے قانون کے تحت نابالغ ملزم کے خلاف فردِ جرم ایک بار طے ہوجانے کے بعد تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ یہ بھی پڑھیے: کولمبیا کے صدارتی امیدوار انتخابی مہم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی، حالت نازک یاد رہے کہ 39 سالہ میگوئل اُریبی کو...
شہر قائد کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن شوہر نے بیوی کو ذبح کر دیا۔ پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے نورانی بستی میں شوہر اللہ دتہ نے گھر میں استعمال ہونے والی چھری سے بیوی کو ذبح کر دیا۔ پولیس کے مطابق ذبیح کے نتیجے میں خاتون کے گلے پر گہرا زخم آیا تھا اور اُسے شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے موقع سے ملزم شوہر اللہ دتہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق خاتون کی چار بیٹیاں اور تمام شادی شدہ ہیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد ذبح کرنے اور قتل کی وجوہات کیلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
لاہور: ہئیر کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، گھریلو جھگڑے نے قیامت ڈھا دی، سفاک ملزم نے بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات رات گئے پیش آئی، جہاں ملزم عمران نے انتہائی بے دردی سے چار افراد کو قتل کر دیا۔ مقتولین میں بیوی فوزیہ، بیٹی زینب، سسر مرزا اور بھتیجا شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل باپ نے چھوٹی بیٹی پر بھی حملہ کیا، جو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں چھوٹا بیٹا بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق...
کراچی: ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔ پیر کے روز ملیر کینٹ تھانے کےعلاقے حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے30سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلےمیں پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی تھی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ورثا اور قاتل کے درمیان راضی نامے کی تصدیق سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے کیس میں ورثاء سے راضی نامے کے معاملے کی سماعت ہوئی، جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ویڈیو لنک کے زریعے تصدیق نہیں ہوسکتی کہ مقتول کے ورثاء نے راضی نامہ دباؤ میں آکر کیا یا اپنی مرضی سے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ مقتول کے لواحقین جب تک سیشن کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر راضی نامے کی تصدیق نہ کریں، راضی نامہ نہیں ہوتا، اگر ویڈیو لنک کے زریعے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوجوان ٹک ٹاک اسٹار ثناء یوسف کے قتل کیس میں چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت کے دوران پراسکیوشن نے بتایا کہ چالان کی جانچ ایک ماہ سے زائد عرصہ جاری رہی۔ مقدمے میں 31 گواہان شامل ہیں جن میں ثناء یوسف کے اہل خانہ، ڈاکٹر اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے چالان میں ملزم عمر حیات کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا، اور ذرائع کے مطابق ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقدمے کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ...

’’بھارت میں سیکڑوں عیسائی قتل، 100 سے زائد خواتین سے اجتماعی زیادتی‘‘ کندھمال فسادات کو 17 سال ہوگئے
کندھمال فسادات کو 17 سال مکمل ہو گئے جب بی جے پی کی حکومت میں سیکڑوں عیسائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ 25 اگست 2008ء کو ہندو انتہا پسندوں نے بی جے پی کے زیرِ حکومت ریاست اڑیسہ کے ضلع کندھمال میں سیکڑوں عیسائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ 4 دن تک جاری رہنے والے ان فسادات میں 600 عیسائی گاؤں اور 400 سے زائد چرچ نذرِ آتش کردیے گئے تھے۔ فسادات کے نتیجے میں تقریباً 75 ہزار افراد بے گھر ہوئے تھے۔ فسادات میں 100 سے زائد عیسائی خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں اور درجنوں خاندانوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق انتہا پسند ہندوؤں نے جبراً ہزاروں عیسائیوں کو...
حافظ آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں خوفناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر جاں بحق افراد کو گاڑی سمیت جلا دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسد اللہ پور کے قریب پیش آیا جہاں دشمنی کی بنیاد پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسین، محمد عثمان اور رائے شہزاد شامل ہیں، جن کی لاشیں مکمل طور پر جھلس چکی تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جھلسی ہوئی نعشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں واقعے کو پُرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پولیس ہر...
عثمان خان: سیاسی لیڈر پر فائرنگ کرنے والا اس کا اپنا بیٹا نکلا۔ بدبخت نے ماں کو بھی قتل کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا جاں بحق ہوگئے۔ اب تصدیق ہوئی ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے ہی اپنے والد، والدہ اور بہن بھائی پر فائرنگ کر دی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوئے،ان کی اہلیہ ، بیٹی اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان لیویزحکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کےبیٹے نےکی۔ قاتل واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ ...
پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے معاشرے میں خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر اظہار خیال کیا ہے۔ ہمایوں اشرف اپنی ہمہ جہت اداکاری اور شاندار پرفارمنس کے باعث شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ ہمایوں نے ایک انٹرویو کے دوران معاشرے میں خواتین کے مالی طور پر مستحکم مردوں کو ترجیح دینے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’’آج کل محبت کا تعلق مادّیت سے جڑ گیا ہے، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے، اور یہ بالکل درست ہے۔ آج کی محبت مادّی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم...
کراچی: محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں جھگڑے کے دوران سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا اور فائرنگ سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم اور اس کے 2 بیٹوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت غلام ربانی اور ان کے بیٹے کی 35 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے 48 سالہ عالیہ جاوید، 45 سالہ جاوید ان کی بیٹی 14 سالہ ماہم اور 12 سالہ بیٹا ابوبکر زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولین اور ملزمان ایک ہی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں ماں نے اپنے 2 بچوں کوقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، جبکہ سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق ملزمہ کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی، ملزمہ کی شوہر سےعلیحدگی ہو چکی ہے، اور بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، اور ان کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیرسماعت تھا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی جس کے باعث شوہر سے علیحدگی ہوئی، بچے والدہ...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں سنگدل ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کردیا جب کہ پولیس نے ماں کو حراست میں لیکر آلہ قتل برآمد کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق درخشان تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان مجاہد اسٹریٹ نمبر 10 میں واقع بنگلے سے 2 کمسن بچوں کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں۔ واقع کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے بنگلے سے شواہد اکھٹا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا جب کہ بچوں کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولنسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔ قتل کیے جانے والے بچوں کی شناخت ساڑھے 4 سالہ...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ؒماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز...
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں...
لاہور: لاہور کے نواحی علاقے تھانہ مانگا منڈی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کردیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون فرزانہ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان زاہد، ناصر اور اختر کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
بھارت کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (SIA) نے 1990 میں نرس سرلا بھٹ کے قتل کے 35 سالہ پرانے مقدمے کو دوبارہ کھول دیا ہے، جسے ماہرین انصاف کی فراہمی کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جبر کو جواز دینے اور کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مزید سخت اس واقعے کو بھارتی حکومت کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے آغاز کے طور پر پیش کرتی ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ ہجرت زیادہ تر رضاکارانہ تھی۔ 11 اگست کو سری نگر میں 8 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں سابق جے کے ایل ایف ارکان پیر نور الحق...
لوئر دیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فائرنگ کے...
کرناٹک کے ضلع تُماکور میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب 7 اگست کو پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک آوارہ کتا انسانی بازو منہ میں لیے گھوم رہا ہے۔ پولیس فوراً کوراٹاگیرے کے چِمپُوگاناہلّی گاؤں پہنچی، جہاں سے 5 کلومیٹر کے دائرے میں تلاشی کے دوران عورت کے جسم کے ٹکڑے 19 مختلف مقامات سے برآمد ہوئے، البتہ سر غائب تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ مقتولہ ایک خاتون ہے۔ اس کے جسم پر موجود زیورات سے ظاہر ہوا کہ یہ واردات لوٹ مار کے لیے نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیے انڈیا: ضعیف خاتون کو ‘چڑیل’ قرار دے کر قتل کردیا گیا، منصوبہ 5 سال پرانا تھا لاپتہ خواتین کی فہرست میں 42 سالہ بی لکشمی دیوی عرف...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی۔ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول ڈاکٹر کو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے نشانہ بنایا، وہ حسب معمول لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر واک کیلئے جا رہے تھے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ مقتول...
علامتی فوٹو راولپنڈی میں ایک اندوہناک واقعے میں ملزم نے اپنی 2 بہنوں اور والد کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق اڈیالہ روڈ پر اپنی بہن کو قتل کیا اور پھر اسلام آباد کے علاقے عرفان آباد میں اپنے والد اور چھوٹی بہن کو مار ڈالا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے شیر خوار بھانجے کو بھی تیز دھار آلے سے زخمی کیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا ،3 افراد کے قتل کا واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے علاقے السویدہ میں حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی برقرار رکھیں اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔15 رکنی کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کردہ صدارتی بیان میں گزشتہ ماہ السویدہ میں ہونے والی لڑائی کی سخت مذمت کی گئی ہے جس میں سیکڑوں افراد کی ہلاکت ہوئی اور تقریباً 192,000 لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین اقوام متحدہ، اس کے عملدرآمدی شراکت داروں اور دیگر امدادی اداروں کو السویدہ سمیت شام بھر میں انسانی امداد کی محفوظ، بروقت...
راولپنڈی: راولپنڈی میں سفاک ملزم نے باپ اور دو بہنوں کو قتل کردیا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور پنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے تین ماہ کے بھانجے کو ذبح کردیا جس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم نے پہلے ترامڑی چوک اسلام آباد میں اپنے باپ اور چھوٹی بہن کو قتل کیا بعد میں دوسری بہن کو اڈیالہ روڈ پر قتل کیا، ملزم نے کم سن بھانجے کو ذبح کیا لیکن وہ شدید زخمی ہے۔ ملزم کو رنج تھا کہ بہن نے پسند کی شادی کیوں کی، مقتولہ 35 سالہ انجم زارا نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کا تین ماہ کا...
بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع جمشیدپور میں 60 سالہ بھاوی سنگھ کو اُن کے دور کی رشتہ دار خواتین نے مبینہ طور پر ‘چڑیل’ قرار دے کر گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 4 اگست کو اس وقت پیش آیا جب بھاوی سنگھ کُیانی گاؤں کے کامن سروس سینٹر (CSC) میں پنشن وصول کرنے جا رہی تھیں۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دھوبنی گاؤں کی 3 خواتین نے انہیں پیچھے سے تعاقب کیا اور ایک ملزمہ نے مقامی طور پر ’گولی‘ کہلانے والے نوکیلے ہتھیار سے ان کے گلے اور گردن پر وار کیا۔ بعد ازاں ان کی لاش قریبی جنگل میں پھینک دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے شوہر کو کیسے...
فوٹو: اسکرین گریب راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی سدرہ عرب کے کیس میں 6 ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ملزمان میں جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ خان، مقتولہ کا سابق شوہر ضیاء الرحمان، والد عرب گل، چچا صالح محمد، امانی گل اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے۔مقتولہ سدرہ عرب کو جرگے کے فیصلے پر 17جولائی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا شادی شدہ خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے انکشاف کیا کہ اس نے جرگے کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ اس کی کزن تھی، تھانہ پیرو...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات دہلی کے نظام الدین علاقے میں پارکنگ کے تنازع پر اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ یہ واقعہ رات تقریباً 11 بجے کے قریب پیش آیا جب آصف نے اپنے دو پڑوسی لڑکوں سے ان کے گھر کے سامنے کھڑی اسکوٹر ہٹانے کے لیے کہا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ اُجوال اور 18 سالہ گوتم نامی ملزمان نے بدکلامی کے بعد واپس آ کر آصف پر تیز دھار ہتھیار، ممکنہ طور پر چاقو سے حملہ کیا۔ آصف کو فوری طور پر اسپتال لے جایا...
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ملتان میں ظالم باپ نے بیٹی اور اس کے تین کمسن بچوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملتان کے علاقے ملوک بستی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے بیٹی کو اس کے تین بچوں سمیت قتل کردیا۔(جاری ہے) پولیس کا کہنا ہے کہ زمین اور رشتے کے تنازع پر باپ نے بیٹی اور نواسے نواسیوں کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 3 سال کے درمیان ہیں، واقعے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

’’ سی سی ڈی نے 10 لاکھ مانگے ، جتنے ہوئے دیئے لیکن پھر بھی بیٹے کو انکاونٹر میں قتل کر دیا گیا ، بوڑھی ماں عدالت پہنچ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حال ہی میں کیئے جانے والے کئی انکاونٹرز پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں اور اب ایک بوڑھی ماں بھی اپنے بیٹے کو پولیس مقابلے میں قتل کیئے جانے کے خلاف عدالت پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سریا بی بی نے انکشاف کیا کہ رات 2 سے 3 بجے پولیس ان کے گھر پر آئی اور بیٹے کو لے گئی ، جب ہماری ان سے بات چیت ہوئی تو اہلکاروں نے بیٹے کو چھوڑنے کیلئے 10 لاکھ روپے رشوت مانگی، پولیس والوں سے جب بات چیت طے ہو گئی تو کہنے لگے کہ تمہارے بیٹے کی ضمانت ہو جائے گی لیکن جب عدالت پہنچے تو بتایا گیا...
شجاع آباد کے علاقے تھانہ بستی ملوک کی حدود میں داماد سے دیرینہ رنجش پر باپ نے بیٹی، دوکمسن نواسوں اور نواسی کو کلہاڑی مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وارث بیٹی کی شادی سے ناخوش تھا ۔افسوسناک واقعہ چک 14 فیض میں پیش آیا، قتل کیے جانے والوں کی شناخت 27 سالہ بیٹی ارشاد بی بی، 3 سالہ نواسے محبت علی، 2 سالہ احمد علی اور نواسی مہناز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم وارث اپنی بیٹی کی شادی سے ناخوش تھا اور داماد سے پرانی رنجش رکھتا تھا۔ مقتولہ ارشاد بی بی کچھ عرصے سے ناراض ہوکر میکے آگئی اور شوہر سے صلح کر کے واپس جانا چاہتی تھی تاہم...
—فائل فوٹو ملتان کی بستی ملوک میں شقی القلب باپ نے بیٹی اور اس کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بیٹی کے گھر میں کلہاڑی سے بیٹی، 2 نواسوں اور ایک نواسی کو قتل کیا۔ حافظ آباد، باپ نے بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیاحافظ آباد میں سنگدل باپ نے بیٹی، داماد اور دو... ملتان پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زمین اور رشتے کےتنازع پر باپ نے بیٹی اور نواسی نواسوں کو قتل کیا ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے...
کراچی میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کردیا جب کہ پولیس نے حیدرآباد کالونی میں پیش آئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ واقعہ کا مقدمہ زخمی خاتون کے ماموں کی محمد جاوید کی مدعیت میں تھانہ جمشید کواٹر تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی مقدمہ محمد جاوید میرے داماد نے مجھ بتایا کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم صالحہ تبسّم کے گھر فائرنگ ہوئی ہے۔ جب میں سول اسپتال پہنچا تو معلوم ہوا کہ صالحہ تبسّم پر اس کے جیٹ...
مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے ایک قتل کیس میں پولیس کی تفتیش کو غیر دیانت دار قرار دیتے ہوئے باپ بیٹے کی عمر قید کی سزا ختم کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سائنس ابھی اتنی ترقی یافتہ نہیں کہ ایک مردہ شخص موبائل فون پر بات کرے۔ مزید پڑھیں: محبت، سازش اور قتل! بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا پولیس پر الزام ہے کہ انہوں نے جھوٹے گواہ بنا کر کیس کو ثابت کرنے کی کوشش کی۔ عدالت نے متعلقہ تفتیشی افسر اور دیگر اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا ہے جس کی رپورٹ 30 دن میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیس میں ایک اہم گواہ نے دورانِ جرح تسلیم...
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ناحلف بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ اور بھائی کو قتل جبکہ بھابھی کو زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے حیدرآباد کالونی میں قائم اچار والی گلی کے ایک گھر میں سفاک بیٹے نے والد کی سلائنسر لگی پستول سے پہلے بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کیا اور پھر نماز سے واپس آنے والے والد کو گیٹ کھولتے ہی گولی مار دی۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین موقع پر پہنچے اور انہوں نے ملزم کو گھیرے میں لیا، جس کے بعد پولیس پہنچی تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے پیچھا کیا تو ملزم نے اُن پر بھی فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی...
بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے...
بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے والے...
بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں پولیس نے ایک 35 سالہ خاتون اور اس کے پڑوسی کے 60 سالہ ماموں کو شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے پڑوسی کے ساتھ مل کر اپنے 37 سالہ شوہر کو قتل کیا، لاش کو ایک گڑھے میں دفن کیا گیا — اور حیران کن طور پر، قاتلوں نے اس منصوبہ بندی میں یوٹیوب سے سیکھا کہ کس طریقہ سے قتل کیا جاسکتا ہے۔ شکایت خود بیوی نے درج کرائی پولیس کے مطابق، 28 جولائی کو خاتون نے اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ خود تھانے میں درج کروائی تھی، اور دعویٰ کیا کہ وہ 26 جولائی کو آخری مرتبہ شوہر کو...
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھانے میں تاخیر پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کوقتل کر دیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے گاؤں چک 564 جی بی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بچیانہ میں مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزم ارباز خان کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ کو قتل کردیا جب کہ چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ جھنگ میں غیرت کے نام پر قتل 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے نکاح کیا تھا، اہلخانہ ناراض تھے، بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ ادھر تیزاب گردی کا واقعہ تھانہ مسن کی حدود میں پیش آیا، نامعلوم شخص رات کے وقت گھر میں گھس آیا، سوئی ہوئی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ طالبہ جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دونوں کیسز پر ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ طلب کر...
—فائل فوٹو جھنگ میں کھانا بنا کر دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق عائشہ گھر کے صحن میں بچوں کو پڑھا رہی تھی، جب اس کے چھوٹے بھائی نے باہر سے آ کر کھانا مانگا۔ کراچی: جائیداد کے تنازع پر گھر میں فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمیجھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون کو دو گولیاں لگیں۔ خاتون کو زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ عائشہ نے چھوٹے بھائی سے کہا کہ تھوڑا صبر کرو ابھی بچوں کو پڑھا رہی ہوں، اس کے بعد روٹی...
دہلی پولیس نے ایک خاتون اور اس کے آشنا کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کے شوہر کو قتل کر کے اس کی لاش ہریانہ کے سونی پت میں نالے میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت 34 سالہ سونیا اور 28 سالہ روہت کے طور پر ہوئی ہے۔ کیس کا ایک اور ملزم وجے ابھی مفرور ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا قتل کی وجہ سونیا اور روہت کا ناجائز تعلق اور مقتول پریم پرکاش کا مجرمانہ اور ظالمانہ رویہ بتایا گیا ہے۔ پریم پرکاش کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے، اور عدالت...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔ ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا۔ دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع کی بنیاد بنا۔ عمران آفریدی کے مطابق نہ صرف اُس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیا گیا۔شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ...

ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
نیروبی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست2025ء) کینیا کی اپیل کورٹ نے معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ارشد شریف کی ہلاکت میں ملوث کینیا کے پولیس افسران نے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کیا۔ عدالت نے آزاد پولیس نگرانی اتھارٹی (IPOA) کو حکم دیا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر اندر ارشد شریف کے اہل خانہ کو اپنی تحقیقات، سفارشات، اور ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن (DPP) کے ردعمل سے آگاہ کرے۔(جاری ہے) ارشد شریف کی بیوہ نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا: "کینیا میں میرے شوہر کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف عدالت نے واضح...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہولم کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے جمعرات کے روز سویڈن کے شہری اسامہ کے کو سن 2015 میں اردن کے ایکپائلٹ کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ واضح رہے کہ اس بدنام زمانہ قتل کیس میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں نے اردن کے پائلٹ کو آہنی پنجرے میں بند کر کے زندہ جلا دیا تھا۔ عدالت نے اسامہ کے کو پائلٹ کو لوہے کے پنجرے میں زبردستی ڈالنے میں مدد کر نے اور انہیں قتل میں حصہ لینے کا مجرم قرار دیا تھا۔ اس ہائی پروفائل قتل میں کردار ادا کرنے والوں میں سے کسی کو پہلی بار پہلی...
بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز مستونگ: بلوچستان میں ستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کے قریب پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔لیویز حکام کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھا، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا، پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے...
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اُس کے شوہر کو قتل کر دیا۔ لیویز کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھے، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہنچایا، لیویز نے بتایا کہ ’پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی رہائشی خاتون بے نظیر سے کورٹ میرج کی تھی۔۔ کچھ عرصہ قبل شعیب کا اپنے سسرال والوں سے راضی...
اداکارہ ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں کے خلاف کیس میں عدالت نے نوٹس جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ایک میجسٹریٹ عدالت نے اداکارہ ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق کیس میں جاری سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے۔ سی بی آئی نے مارچ 2025 میں یہ رپورٹ جمع کروائی تھی، جس میں کیس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ میجسٹریٹ آر ڈی چاوان نے سماعت کے دوران ہدایت دی کہ "اصل مدعی / متاثرہ شخص کو نوٹس جاری کیا جائے" اور کاروائی کو ملتوی کرتے ہوئے نوٹس کی ترسیل تک مزید سماعت مؤخر کر دی۔ ریا چکرورتی کو 12 اگست تک...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدم شواہد کی بنا پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کوعدالت نے 1999میں سزائے موت سنائی تھی، 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا، صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: صولت مرزا نے کبھی اعترافِ جرم نہیں کیا تھا، سزا سنانے والے جج نے مزید کیا انکشافات کیے؟ 18 مارچ 2015 کو ویڈیو پیغام میں صولت مرزا نے کھا تھا کہ کس طرح انہیں استعمال کر کے ٹشو پیپرکی...
گزشتہ کئی روز سے غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ نظر آرہا ہے، کسی کو مارنے کے بعد اس کی خبر بنی تو کوئی ایسا بھی ہے جو مرنے سے پہلے تحفظ مانگ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج، مشتبہ شخص گرفتار کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی جس نے پسند کی شادی کررکھی ہے، کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور مسلسل غیرت کے نام پر قتل کی خبروں نے اس کو بھی خوفزدہ کردیا ہے۔ کراچی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر کی رہائشی 22 سال کی کومل اور 24 سال کے زبیر کو لڑکی کے خاندان سے خطرہ ہے، یہ الزام خود کومل...
صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اغوا ہونے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، اور لاش مبینہ طور پر گھر کے باہر پھینک دی گئی۔ لڑکی کے والد کے مطابق، ملزم مقتولہ کی لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی سے رشتہ داروں نے اجتماعی زیادتی کی۔ جرگے کا فیصلہ آنے تک بیٹی کو وڈیرے کے پاس رکھا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم لعل ڈنو اور عبدالجبار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا...