بیرونی ممالک میں سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے را کے مجرمانہ نیٹ ورکس بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
بیرون ممالک میں سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس بے نقاب ہوگیا جب کہ انتہا پسند مودی کی ریاستی سرپرستی میں عالمی سطح پردہشت گردی کے شواہد سامنے آ گئے۔
عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بلوم برگ اور دی وائر جیسے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" (RAW) بیرونِ ملک سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے منظم نیٹ ورکس چلا رہی ہے، جنہیں مودی حکومت کی براہِ راست سرپرستی حاصل ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی فیڈرل کورٹ نیویارک میں جمع کروائی گئی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ایک بھارتی سرکاری اہلکار ملوث تھا، امریکی محکمۂ انصاف نے گزشتہ برس نکھل گپتا نامی بھارتی شہری پر خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما ء گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو قتل کی ہدایات "را" کے افسر وکاش یادیو نے دی تھیں۔ نکھل گپتا کو جون 2023 میں جمہوریہ چیک سے گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا۔ امریکی استغاثہ نے گپتا اور یادیو کی واٹس ایپ گفتگو، اسلحہ کی فراہمی، اور دیگر شواہد کی بنیاد پر وسیع تر بین الاقوامی سازش کو بے نقاب کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہی نیٹ ورک کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ پنوں اور نجار دونوں خالصتان تحریک کے حامی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے شدید ناقد تھے۔
دی وائر کے مطابق، وکاش یادیو نے نہ صرف ہتھیار فراہم کرنے کی پیشکش کی بلکہ ہوائی جہاز کے ذریعے ان کی ترسیل کا انتظام بھی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ قتل کی منصوبہ بندی پاکستان یا نیپال میں بھی کی گئی تھی۔
ان انکشافات کے بعد عالمی سطح پر بھارت کے نام نہاد "جمہوری تشخص" پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مودی حکومت ریاستی دہشت گردی کو ایک پالیسی کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جس کے ذریعے مخالف آوازوں کو عالمی سطح پر خاموش کرایا جا رہا ہے۔
بیرون ممالک میں سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس بے نقاب
انتہاء پسند مودی کی ریاستی سرپرستی میں عالمی سطح پردہشت گردی کے شواہد سامنے آ گئے
مودی سرکار بھارت سمیت دنیا بھر میں ریاستی سرپرستی میں سکھوں کے قتل میں مصروف
عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق؛… pic.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی سطح پر میں سکھوں نیٹ ورکس کے مطابق کے قتل قتل کی
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔