Express News:
2025-09-21@17:27:27 GMT

مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

بلوچستان میں مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت سے 2 ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کر دیا ہے۔

لیویز کے مطابق، اے سی محمد افضل اور ان کے بیٹے کو دو ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔

اغوا کاروں نے حال ہی میں ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں مغوی اپنی رہائی کے لیے اغوا کاروں کے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کر رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ نے بتایا تھا کہ اے سی اور بیٹے کو 10 اگست کے روز دہشت گردوں نے اغوا کیا، ملزمان کی نشاندہی اور معلومات دینے والوں کیلیے پانچ کروڑ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی نے مغوی اسٹنٹ کمشنر زیارت  محمد  افضل اور بیٹے کو شہید  کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شہید قرار دیتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ 

وزیرداخلہ محسن  نقوی  نے شہید اسٹنٹ  کمشنر محمد  افضل  کے خاندان سے  دلی  ہمدردی  اور  تعزیت  کا  اظہار کرتے ہوئے کہ کہ محمد  افضل  نے فرض  کی  ادائیگی  کے  دوران  شہادت  کا  بلند  رتبہ  پایا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ اسٹنٹ  کمشنر  زیارت  محمد  افضل  فرض شناس ۔ محنتی اور  قابل  افسر تھے اور وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور انکے  بیٹے  کو شہید  کرنے  والے  درندے عبرتناک انجام  سے بچ نہیں پائیں  گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اغوا کاروں نے کمشنر زیارت اور بیٹے کو افضل اور

پڑھیں:

یو این چیف کا وسطی افریقہ میں چار یو این امن کاروں کی ہلاکت پر افسوس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے وسطی جمہوریہ افریقہ میں ادارے کے مشن سے وابستہ چار اہلکاروں کی حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ واقعہ 16 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب امن کاروں کی بکتر بند گاڑی بنگوئی سے بامباری جاتے ہوئے دریائے اومبیلا ایمپوکو میں گر گئی۔ اس حادثے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک لاپتہ ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے تمام اہلکار مشن کے پولیس یونٹ میں تعینات تھے اور ان کا تعلق جمہوریہ کانگو سے تھا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان ستیفن ڈوجیرک کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے ہلاک ہونے والے امن کاروں کے خاندانوں اور کانگو کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

امن کاروں کو خراج تحسین

انہوں نے اس مشکل وقت میں مشن کے ساتھ یکجہتی اور وسطی جمہوریہ افریقہ کے حکام اور لوگوں کے لیے ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے کیمرون سے تعلق رکھنے والے غوطہ خوروں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو اس حادثے میں لاپتہ ہونے والے اہلکاروں کو ڈھونڈنے کے لیے مشن کی مدد کرتے رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے امن کاروں کی لگن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے کہ جو مشکل ماحول میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے وسطی جمہوریہ افریقہ میں امن قائم کرنے کے لیے مشن سے وابستہ مردوخواتین اہلکاروں کے عزم اور قربانی کو سراہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یو این چیف کا وسطی افریقہ میں چار یو این امن کاروں کی ہلاکت پر افسوس
  • بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت اوران کا بیٹا اغوا کاروں کے ہاتھو ں قتل
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل
  • زیارت: مغوی اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت قتل کردیاگیا
  • محسن نقوی کی مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمدافضل اور بیٹے کو شہید  کرنے کے واقعہ کی مذمت
  • زیارت سے اغواء ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کی لاش برآمد
  • روجھان ، کچے کے ڈاکوئو ں نے د و مغویوں کو قتل کردیا، تین کے بدلے تاوان کا مطالبہ
  • غزہ کے فاقہ کش مجاہدین 58مسلم حکمرانوںسے افضل ہیں‘ ابوالخیر زبیر