برطانیہ میں مسلم مخالف بیان پر نرس کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑگئے؛ لائسنس بھی منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
برطانیہ میں ایک نرس کو امتیازی سلوک اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام پر نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے سخت سزا سنادی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نرس سائمن واٹس نے ساؤتھ پورٹ میں ہونے والے واقعے کے بعد آن لائن تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔
نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے ٹریبونل نے اس سوشل میڈیا ریمارک کو انتہائی غیر اخلاقی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے نرس کا نام پیشہ ورانہ رجسٹر سے بھی خارج کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ ساؤتھ پورٹ میں ہی 3 کمسن بچیوں کے قتل کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ حملہ آور کا تعلق مسلم تارکین وطن سے ہے۔
جس کے بعد برطانیہ بھر میں مسلم کش فسادات برپا ہوگئے تھے جس کے دوران مسلمان خواتین پر بھی حملے کیے گئے تھے۔
تاہم بعد میں یہ ثابت ہوا کہ کم سن بچیوں کا قتل کسی مسلم تارکین وطن نہیں کیا تھا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
یہ وہ وقت تھا جب لندن کے میئر صادق خان نے بھی کہا تھا کہ میری بچیاں یہیں پلی بڑھی ہیں لیکن اب مجھے ان کی سیکیورٹی کی فکر ہونے لگی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں حملہ کرنےوالے افغانی کو عمر قید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں حملہ کرنےوالے افغانی کو عمر قید
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کی عدالت نے اسلام مخالف ریلی میں حملہ کرنے والے افغانی کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال بھر پہلے اسلام مخالف ریلی میںچاقو سے حملہ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک جبکہ 5 افراد کو زخمی کرنے والے ایک افغان شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمن عدالت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب جرمنی میں امیگریشن اور سیکورٹی سے متعلق شدید بحث جاری ہے اور ملک کی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کی حمایت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ ملزم کی رازداری کے تحفظ کے لیے اسے سلیمان اے کا نام دیا گیا۔ سلیمان اے کو عدالت نے 2024ءکے آخر میں اسلام مخالف گروپ پیکس یورپا کی کے مظاہرے میں چاقو سے حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔