لاہور، ملتان، بہاولپور (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب میں دریائے چناب اور دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح 6 لاکھ 68 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے جو سمکہ چاچڑاں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیڈ پنجند پر گزشتہ تین روز سے پانی کے اخراج میں کمی آرہی تھی تاہم گزشتہ رات پانی کی سطح دوبارہ بلند ہونا شروع ہوگئی۔ اسی طرح دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر 2 لاکھ کیوسک کے قریب سیلابی ریلا سمکہ چاچڑاں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

دریائے چناب کے تریموں بیراج پر پانی کے اخراج میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں سے اس وقت ایک لاکھ 88 ہزار کیوسک سے زائد کا ریلا سندھ کی سمت بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف دریائے ستلج کے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی اونچے درجے کی سیلابی کیفیت برقرار ہے جہاں پانی کی سطح 1 لاکھ 82 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔ حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے مسلسل تین روز سے ستلج میں پانی چھوڑا جا رہا ہے جس سے صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے۔

زرعی معیشت کو نقصان

سیلاب نے پنجاب کی زرعی معیشت کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 21 لاکھ 25 ہزار 838 ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

کپاس کی 1 لاکھ 10 ہزار 850 ایکڑ فصل بہہ گئی۔

چاول کی 9 لاکھ 70 ہزار 929 ایکڑ فصل زیرِ آب آگئی۔

مکئی کی 1 لاکھ 86 ہزار 419 ایکڑ فصل متاثر ہوئی۔

گنے کی 2 لاکھ 20 ہزار 344 ایکڑ فصل تباہ ہوئی۔

چارے کی 4 لاکھ 500 ایکڑ اور سبزیوں کی 1 لاکھ 15 ہزار 260 ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی سیلاب کی نذر ہو گئیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پانی کی سطح کے مطابق ایکڑ فصل

پڑھیں:

پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ’اینٹی اسموگ گنز‘ کا استعمال

موسم تبدیل ہوتے ہی پنجاب کو اسموگ نے گھیر لیا ہے، اسموگ میں کمی لانے کے لیے لاہور شہر میں مخصوص اینٹی اسموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

شہر میں مجموعی طور پر 15 اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جاتی ہیں۔ ہر گن ایک بار کے استعمال میں قریباً 12 ہزار لیٹر پانی اسپرے کرتی ہے۔ ان گنز کے لیے پانی واسا، پی ایچ اے اور دیگر ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے۔

آپریشنل ہیڈ ساجد بشیر کے مطابق اسموگ کے شدید دنوں میں لاہور میں روزانہ قریباً ایک لاکھ 80 ہزار لیٹر پانی فضا میں موجود آلودگی کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اینٹی اسموگ گنز پانی کا استعمال پنجاب حکومت پنجاب موسم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ’اینٹی اسموگ گنز‘ کا استعمال
  • لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
  • پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے نئے قوانین اور جرمانوں میں اضافہ
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا
  • سیلاب بحالی پروگرام: 6 ارب روپے سے زاید تقسیم کردیے، مریم اورنگزیب
  • ویتنام: شدید بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک‘22 زخمی
  • ٹائروں کے گودام میں خوفناک آگ، تیسرے درجے کی قرار