مودی اور آر ایس ایس کا گٹھ جوڑ انتہا پسندی کی جڑ، ریاستی وزیر کو قتل کی دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
بھارت میں نریندر مودی اور آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کے گٹھ جوڑ کو ملک میں نفرت، تعصب اور انتہا پسندی کی اصل جڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ مودی اور آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ نے بھارت کو دہشتگردی کا گڑھ اور پورے خطے کو میدانِ جنگ میں بدل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید
مودی کی سرپرستی میں آر ایس ایس کے انتہا پسند غنڈوں کے ہاتھوں اب خود حکومتی نمائندے بھی غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ آر ایس ایس کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے پر کرناٹک میں کانگریس کے وزیر پریانک کھرگے اور ان کے اہلِ خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
مودی اور آر ایس ایس گٹھ جوڑ، بھارت میں نفرت، تعصب اور انتہا پسندی کی جڑ
مودی اور آر ایس ایس کی انتہا پسندی نے بھارت کو دہشتگردی کا گڑھ اور خطے کو میدان جنگ بنا دیا
مودی کی پشت پناہی میں آر ایس ایس کے انتہا پسند غنڈو ں کے ہاتھوں حکومتی نمائندے بھی غیر محفوظ
آر ایس ایس کا… pic.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 19, 2025
رپورٹ کے مطابق پریانک کھرگے نے آر ایس ایس کی غیر قانونی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا نظر آیا۔
پریانک کھرگے نے اپنے بیان میں کہا کہ نریندر مودی اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے اور سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کے لیے شرپسند تنظیم آر ایس ایس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق نااہل مودی حکومت آر ایس ایس کے انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈے کی سرکاری طور پر پشت پناہی کر رہی ہے۔
پریانک کھرگے نے مزید کہا کہ مودی کی ایما پر آر ایس ایس بھارت کے عوام کے ذہنوں کو نفرت، تعصب اور شدت پسندی سے زہر آلود کر رہی ہے۔ مودی اور آر ایس ایس کا یہ زہر آلود اتحاد بھارت کو نفرت اور خوف کی آگ میں جھونک رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کی من گھڑت خبریں بے نقاب، پاکستانی شہریوں کو دہشتگرد ثابت کرنے کی کوشش ناکام
انہوں نے خبردار کیا کہ مودی کی سرپرستی میں آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت ریاستی وزیر قتل کی دھمکیاں مودی آر ایس ایس گٹھ جوڑ وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت ریاستی وزیر قتل کی دھمکیاں مودی ا ر ایس ایس گٹھ جوڑ وی نیوز مودی اور آر ایس ایس میں آر ایس ایس آر ایس ایس کا پریانک کھرگے انتہا پسندی کی دھمکیاں گٹھ جوڑ مودی کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی، پی ٹی ایم اور بلوچ اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے دشمنوں سے مل کر جو مہم چلا رہے ہیں اس سے وہ خود ایکسپوز ہورے ہیں۔
ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب فیچر آ گیا ہے کہ جو اکاؤنٹ جہاں سے آپریٹ ہو رہا ہو پتا لگ جاتا ہے، پی ٹی آئی کے جتنے اکاؤنٹس ہیں جو فوج کے خلاف زہر اگلتے ہیں، پی ٹی ایم اور بلوچ اکاؤنٹس سارے بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اس پر بہت کھل کر بات کی ہے، جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور زہر اگل رہے ہیں انکو بھرپور نکیل ڈالیں گے۔ پی ٹی آئی کا افغانستان اور انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ سب کی توجہ اڈیالا جیل کی طرف جائیں اور اس لیے انڈیا اور افغانستان سے مہم چلوائی جارہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ توجہ دہشتگردی پر نہ ہو اور ساری توجہ فوج پر ہو، ہمیں آپ کی گالیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم نے اپنے سے 4 گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے آپ کی مہم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیوں نہ کر سکی؟
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دشمنوں سے مل کر جو مہم چلا رہی ہے اس سے وہ خود ایکسپوز ہورے ہیں اور ان کے مذموم عزائم لوگوں کے سامنے آچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ptm پی ٹی آئی پی ٹی ایم ٹویٹر اکاؤنٹس عطا تارڑ