2025-04-28@11:02:50 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«کہ ایلون»:
کراچی (نیوز ڈیسک )دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنیاں ٹیسلا اور اسپیس ایکس سخت مقابلے اور سیاسی تنازعات کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے چین میں بی وائی ڈی نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ اسپیس ایکس کے صارفین مسک کے غیر متوقع فیصلوں سے پریشان ہیں۔دی اکنامسٹ کے مطابق امریکی حکومت کی اصلاحات اور سیاسی تنازعات میں مصروفیت کے باعث ایلون مسک اپنی کمپنیوں پر توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے حریف ان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں سب سے بڑا نام ٹیسلا اب چین کی سب سے بڑی کار مارکیٹ میں بی وائی ڈی سے پیچھے ہو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اپنے ڈونر اور قریبی ایڈوائزر ایلون مسک کی حمایت کے طور پر ٹیسلا گاڑی خریدوں گا، ایلون مسک امریکی قوم کیلئے بہترین خدمات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ الیکٹرک کار فرم ٹیسلا کے حصص میں 15 فیصد سے زیادہ کمی کے بعد ’ایک نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدیں گے‘۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حصص کی خراب کارکردگی کی بنیادی وجہ ٹیسلا کی جانب سے پیداواری اہداف حاصل کرنے اور گزشتہ سال کے دوران فروخت میں کمی کا خدشہ ہے۔ تجزیہ کاروں...
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں ارجنٹینا کے صدر ہاویئر میلی نے محکمہ حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک کو مشینی آری تحفے میں دی۔ اسلام ٹائمز۔ ارب پتی شخصیت اور ٹرمپ کے قریب ترین ساتھی ایلون مسک نے ایک ٹی وی شو میں انوکھی انٹری دیتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے شو میں آری اٹھا کر اعلان کیا ہے کہ یہ بیورو کریسی کے لیے ہے۔ ٹرمپ کا شو میں کہنا تھا کہ ٹیکس کے پیسے دوسرے ممالک پر کیوں خرچ کریں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اہم مشیر ایلون مسک نے ایک تقریب میں بیورو کریسی کیلئے آری لہرا کر اپنے عزائم کا اعلان کیا۔ رپورٹ میں کہا...
امریکی ارب پتی آجر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے کہا ہے کہ امریکا میں چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی بلا جواز ہے کیونکہ ایسا کرنا اظہارِ رائے کی آزادی کے منافی ہے تاہم چین کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے کیونکہ وہاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی عائد ہے۔ یہ پابندی بھی ہٹائی جانی چاہیے۔ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے پابندی کی توثیق اچھی بات نہیں کیونکہ ایسا کرنے سے اظہارِ رائے کی بنیادی آزادی کی نفی ہوتی ہے مگر چین کی حکومت کو بھی تو اپنی پالیسیوں پر نظرِثانی کرنی چاہیے کیونکہ وہ بھی کروڑوں چینی...
خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ کے پی کے معاونِ خصوصی شفقت ایاز کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شخصیات سے بھی انٹرنیٹ کےمسئلے پر تعاون کے لیے رابطہ کریں گے۔ شفقت ایاز کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں انٹرنیٹ کی سلو اسپیڈ کے باعث آئی ٹی کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا میں انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے لیکن اس کی وجوہات کا...
مشہور کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے بارے میں ایک بائیوگرافر سیٹھ ابراہمسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسک “شدید ذہنی دباؤ” کا شکار ہیں اور ان کی موجودہ حالت امریکی مفادات کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق سیٹھ ابراہمسن خود کو ایلون مسک کا بائیوگرافر کہتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کئی پوسٹس میں لکھا کہ مسک کی ذہنی صحت، منشیات کے استعمال اور دباؤ کے حوالے سے ان کے اپنے اعترافات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا “میں نے ایلون مسک کے رویے کو پچھلے دو سالوں سے ٹریک کیا ہے، اور ان کے خودساختہ مسائل کی بنیاد پر یہ...