مشہور کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے بارے میں ایک بائیوگرافر سیٹھ ابراہمسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسک “شدید ذہنی دباؤ” کا شکار ہیں اور ان کی موجودہ حالت امریکی مفادات کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سیٹھ ابراہمسن خود کو ایلون مسک کا بائیوگرافر کہتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کئی پوسٹس میں لکھا کہ مسک کی ذہنی صحت، منشیات کے استعمال اور دباؤ کے حوالے سے ان کے اپنے اعترافات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا “میں نے ایلون مسک کے رویے کو پچھلے دو سالوں سے ٹریک کیا ہے، اور ان کے خودساختہ مسائل کی بنیاد پر یہ کہنا مناسب ہے کہ وہ گہرے ذہنی دباؤ میں مبتلا ہیں۔”

ابراہمسن نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایلون مسک کئی اہم شعبوں جیسے ایرو اسپیس، الیکٹرک گاڑیاں، سوشل میڈیا، اور مصنوعی ذہانت میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ان کی تقرری سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت گورنمنٹ ایفیشنسی ڈپارٹمنٹ (DOGE) کے سربراہ کے طور پر بھی ہوئی ہے۔

ابراہمسن نے کہا، “مسک کے پاس کئی ایسے شعبے ہیں جو انسانی تہذیب کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کی بڑھتی ہوئی متنازع سرگرمیاں قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔”

ابراہمسن نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی موجودہ مدت کے اختتام سے پہلے فوری اقدامات کرے، جن میں مسک کے ساتھ حکومتی معاہدے ختم کرنا اور ان کے متنازع منصوبوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا، “آنے والے چند دنوں میں حکومت کے پاس موقع ہے کہ وہ ایلون مسک سے امریکی عوام کو محفوظ رکھے۔”

ایلون مسک حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اپنے سخت بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت پر بھی تنقید کی کہ اس نے اولڈھم کے ایک اسیکنڈل پر عوامی تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔ مسک نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر بھی ماضی میں پراسیکیوشن میں ناکامی کے الزامات لگائے۔مسک نے متنازع شخصیت ٹامی رابنسن، جو ایک دائیں بازو کی تنظیم کے بانی ہیں اور عدالت کی توہین کے الزام میں قید کاٹ رہے ہیں، کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

ابراہمسن کی تنبیہات پر عوام میں ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کچھ لوگوں نے مسک کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں “ایک حساس اور منشیات کے عادی ولن” قرار دیا، جبکہ دیگر نے ان کے وژن کی تعریف کی۔ایلون مسک کی ذہنی صحت اور ان کے فیصلوں کا اثر مستقبل میں ان کی کاروباری سلطنت اور عوامی زندگی پر کیسا ہوگا، یہ دیکھنا باقی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ابراہمسن نے ایلون مسک انہوں نے اور ان مسک کے

پڑھیں:

جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر

 

اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔

حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔

اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • مقبوضہ کشمیر، زعفران کی پیداوار میں 90 فیصد کمی، کاشتکار پریشان
  • پاکستان میں نفسیاتی صحت سے متعلق تشویشناک اعداد و شمار جاری
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • امریکی عدالت نے ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق اہم حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
  • ٹرمپ کا انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم
  • ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار
  • پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی
  • پنجاب حکومت کی وضاحت: مساجد کے ائمہ کی رجسٹریشن سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار